دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

یہ اُٹھی تھی نَمازِ صُبْح کو تَاروں کے سائے میں                         نَمازِ ظُہر تک قائم تھی تلواروں کے سائے میں

یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اِسلام پلتا ہے

اسی غیرت سے اِنساں نُور کے سانچے میں ڈھلتاہے[1]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ عمّارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا یہ جذبۂ جِہاد و شوقِ شَہادَت صِرف دَورِ نبوی تک ہی مَحْدُود نہ رہا بلکہ جب مُسَیْلمَہ کذّاب نے تاج و تَختِ خَتْمِ نبوّت پر ڈاکا ڈالنا چاہا اور نبوّت کا جھوٹا دعویٰ کیا تو اس کی سرکوبی کرنے والے لشکر میں آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بھی اپنے بیٹے  حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ شامِل تھیں۔ اس جنگ میں آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا ایک ہاتھ مُبارَک مَفْلُوج ہوا اور جِسْم  پر تلوار اور نیزے کے 12 زَخْم آئے۔[2] آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا ہاتھ مُبارَک چونکہ نامُوسِ رِسَالَت  کی حِفَاظَت میں مَفْلُوج ہوا تھا لہٰذا بارگاہِ خُداوندی میں آپ کی یہ قُربانی کچھ یوں مَقْبول  ہوئی کہ آپ کے اس ہاتھ میں یہ بَرَکَت پیدا ہو گئی کہ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنا یہ ہاتھ جس بھی مریض کو مَس کر کے اس کے لئے دُعا فرماتیں وہ شِفا پا جاتا۔[3]

اسی طرح جَنگِ یَرمُوک کے مَوْقَع  پر جب مسلمانوں کی صَفوں میں کمزوری کی دراڑیں پڑنے لگیں تو خَواتِینِ اِسْلَام نے آگے بڑھ کر جو کارہائے نُمایاں سر اَنْجَام  دیئے وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں، مثلاً صِرف حضرت سَیِّدَتُنا اَسما بِنْتِ یزید اَنصاریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے نو۹  کافِروں کو خیمے کی ایک لکڑی سے قَتْل کیا۔[4]

 



1    شاہنامۂ اسلام مکمل،  حِصّہ سوم،  ص۴۹۶

2    استیعاب،  ۳۶۰۰-امّ عمّاره الانصاريه،  ۲ / ۵۹۰

1    روض الانف، امّ عمّاره و امّ منیع بیعة القبة الاخری،  ۴ / ۱۱۸

[4]     معجم کبیر، باب الالف،  اسماء بنت یزید…الخ،  ۱۰ / ۲۳۱،  رقم: ۱۹۸۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن