30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُعَامَلے میں رَہْنُمائی کچھ یوں فرمائی ہے:
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﱟ (پ۴، آل عمران: ۹۲)
ترجمۂ کنز الایمان:تم ہر گز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خُدا میں اپنی پیاری چیز نہ خَرْچ کرو۔
اس اِعْتِبَار سے غور کریں تو مَعْلُوم ہو گا کہ تین ہی چیزیں ایسی ہیں جن سے انسان پیار کر سکتا ہے یعنی مال، جان یا خاندان۔ اگر صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی سیرت کی روشنی میں ان تینوں چیزوں کا جائزہ لیا جائے تو عَقْل دنگ رہ جاتی ہے کہ انہوں نے اسلام کی خاطِر مال تو مال اپنی یا اپنے خاندان والوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی کبھی دریغ نہ کیا۔ جب بھی جہاں بھی اسلام کے نام پر ان تینوں چیزوں میں سے کسی چیز کی حاجَت پیش آئی تو اسلام کی ان اَوّلین خواتین کے جذبۂ اِیمانی میں ان چیزوں کی قربانیوں سے اِضافہ ہی ہوا، کبھی کمی واقِع نہ ہوئی۔ کسی نے گویا کہ صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسی جذبۂ اِیمانی کو کیا خوب شعری صُورَت میں پیش کیا ہے:
تُندیِ بادِ مُخالِف سے نہ گھبرا اے عُقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لیے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آئیے! ذیل میں صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکی راہِ خُدا میں مال، جان اور خاندان کے حوالے سے دی جانے والی چند قُربانیاں مُلَاحَظہ کرتی ہیں:
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!دینِ اسلام نے صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ سے جیسی بھی قُربانی مانگی ان نُفُوسِ قُدْسِیَہ نے فوراً پیش کر دی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع