30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر رَحْمَت ہو اور ان کے صَدْقے ہماری بے حِساب مَغْفِرَت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!بغیر ہمّت ہارے آپ بھی خوب خوب انفرادی کوشش کرتی رہئے اور اِس ضِمْن میں اگر کوئی بھی تکلیف پہنچے تو صَبْر و شِکِیبائی کا دامَن ہاتھ سے مَت چھوڑئیے بلکہ آنے والی مصیبت پر ہمیشہ صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی ان تکلیفوں اور اَذِیَّتوں کو یاد کر لیجئے جو انہوں نے راہِ خُدا میں بَرْدَاشْت کیں اور کبھی بھی صَبْر کا دامَن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکے صَدْقے خُدا کا کَرَم ہو گا اور آپ کا ان تکالیف پر صَبْر کرنا آپ کے لیے بَہُت بڑی بھلائی کا پیش خَیمہ ثابِت ہوگا۔کیونکہ دِیْنِ اِسْلَام قُربانیوں سے پھیلاہے، ہم تو مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، دنیا میں آتے ہی کانوں میں اَذان گونجی، ہر طرح کی مذہبی آزادی مُیَسَّر، کوئی نَماز سے روکنے والا نہ کوئی کَلِمَہ پڑھنے پر ظُلْم ڈھانے والا۔ یہ سب نعمتیں انہی نُفُوسِ قُدْسِیَہ کی
قُربانیوں کا نتیجہ ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ لُٹا دیا مگر دین پر آنچ نہ آنے دی، بِلاشُبہ ان سب کی قُربانیوں کو کسی صُورَت فَرامَوش نہیں کیا جا سکتا کہ جو قومیں اپنے مُحْسِنوں کو بھول جاتی ہیں زوال ان کا مُقَدَّر ٹھہرتا ہے۔
راہِ خدا میں کیسی چیز پیش کی جائے؟
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!خَیر و بھلائی حاصِل کرنے کا ایک بَہُت بڑا ذریعہ یہ بھی ہے کہ راہِ خُدا میں ہمیشہ ایسی چیز کا نذرانہ پیش کیا جائے جو پسندیدہ و مَحْبوب ہو۔ جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے خود ہماری اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع