30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے چمٹ گئے اور پھر حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور سب مسلمانوں کو اپنے ساتھ لے کر خانہ کعبہ میں گئے اور اپنے اِسْلَام کا اِعْلَان کر دیا۔ [1]
اُمِّ بلال پر مَظالم کی اِنتہا
راہِ خُدا میں دَرْد ناک اَذِیَّتوں اور تکلیفوں کو بَرْدَاشْت کرنے والی ایک شیر دِل خاتون حضرت سَیِّدَتُنا حَمَامہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بھی ہیں۔ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا مُؤَذِّنِ رَسول حضرت سَیِّدُنا بلال حَبَشِی رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والِدہ ماجِدہ ہیں۔ اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ان پر ہونے والے مَظَالِمِ کفّار بَرْدَاشْت نہ کر سکے تو آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے انہیں بھی خرید کر آزاد کر دیا۔[2]
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّنے دین کی خاطِر جو تکالیف بَرْدَاشْت کیں بسا اَوقات ان کا یہ تکالیف سہنا دوسروں کے قُبُولِ اسلام کا سبب بھی بن گیا۔ چُنَانْچِہ مَرْوِی ہے کہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ شریک رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے دل میں جب اسلام کی عَظَمَت نے بسیرا کیا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو یہ فِکْر دامَن گیر ہوئی کہ یہ خود تو نَجاتِ اُخْرَوِی پا جائیں گی مگر ان کی جاننے والیاں کہیں جہنّم کا ایندھن نہ بن جائیں۔ چُنَانْچِہ انہوں نے اپنی جاننے والیوں کو بھی جہنّم کا ایندھن بننے سے بچانے کے لیے رات دن کوششیں شروع فرما دیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بڑی خاموشی اور اِسْتِقَامَت سے قریش کی خواتین تک نیکی کی دَعْوَت پہنچایا کرتی تھیں، اَہْلِ مکّہ کو جب خَبَر ہوئی توانہوں نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکو پکڑ لیا اور کہنے لگے: اگر ہمیں تمہارے قبیلے کا لِـحَاظ نہ ہوتا تو تمہیں سَخْت سزا دیتے لیکن اب ہم تمہیں (یہاں اپنے پاس مکّہ میں نہیں رہنے دیں گے بلکہ) مسلمانوں کے پاس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع