دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Aur Shoq e Ilm e Deen | صحابیات اور شوق علم دین

book_icon
صحابیات اور شوق علم دین

ہوتے ہیں جو بیمار کی پسلیوں پر نمودار ہوتے ہیں جس سے مریض کو بَہُت سَخْت تکلیف ہوتی ہے اسے تمام جِسْم پر چیونٹیاں رینگتی مَحْسُوس ہوتی ہیں اس لیے اسے نملہ کہتے ہیں۔بعض کا خَیال ہے کہ اس کا نام موتی جھرہ ہے مگر یہ دُرُسْت نہیں کہ موتی جھرہ تمام جِسْم پر ہوتا ہے حضرت شِفا  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا) مکہ معظمہ میں اس مرض کا بہترین دَم کرتی تھیں آپ وہاں اس دَم کی وجہ سے مَشْہُور تھیں۔ [1]

(6) اپنی اولادکو تین۳ باتیں سکھاؤ  (۱)  اپنے نبی کی مَحبَّت  (۲)  اَہْلِ بیْت کی مَحبَّت اور  (۳)  قرأتِ قرآن۔ [2]

 (7) اپنی اولاد کے ساتھ نیک سُلُوک کرو اور انہیں آدابِ زِنْدَگی سکھاؤ۔[3]

 (8) جس نے تین۳ بچیوں کی پروش کی، انہیں اَدَب سکھایا، ان کی شادی کی اور اَچھّا سُلُوک کیا اس کے لیے جنّت ہے۔ [4]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عَمَلی عِلْمی اَقدامات

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابیات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی طور پر بھی ان کی تعلیم و تَرْبِیَت کا حد دَرَجَہ اِہتِمام فرمایا۔

حُصُولِ عِلْم کی چُونکہ عام طور پر دَرْج ذَیل صورتیں ہوتی ہیں:

 (1) اُسْتَاذ علم سکھانے کیلئے کسی مَخْصُوص وَقْت پر شاگرد کو اپنے پاس بلائے۔

 (2) شاگرد کے گھر جا کر اسے پڑھائے اور اس کی تَرْبِیَت کرے۔

 (3) کوئی ایسی جگہ مُقَرَّر کر دے جو اس کا اور اس کے شاگرد کا گھر نہ ہو۔

(4) جو لوگ کسی وجہ سے اُسْتَاذ کی خِدْمَت میں حاضِر ہو سکیں نہ اُسْتَاذ ان کے پاس جا سکے تو انہیں زیورِ عِلْم سے مالا مال کرنے کیلئے اُسْتَاذ علم حاصِل کرنے والوں کو یہ ذِمَّہ داری سونپے کہ کسی وجہ سے شریکِ مَـحْفِل نہ ہونے والوں تک یہ عِلْمی فیضان پہنچائیں۔

نوٹ:  بہتر یہ ہے کہ شاگرد اُسْتَاذ کے پاس جاکر سیکھے،جیسا کہ  (حضرت سَیِّدُنا)  موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  (حضرت سَیِّدُنا)  خضر عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس عِلْم سیکھنے گئے تھے، (حضرت سَیِّدُنا) خضر عَلَیْہِ السَّلَام آپ کے پاس نہ آئے تھے۔[5] لِہٰذا اس اِعْتِبَار سے اگر سرورِ کائنات، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے عملی اَقدامات کا جائزہ لیا جائے تو یہ تمام صورتیں بَدَرَجَۂ اَتم نَظَر آتی ہیں۔چُنَانْچِہ،

حصولِ علم کی پہلی صورت

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عِلْمِ دین سیکھنے کے بارے میں نہ صِرف ہر مَوْقَع پر صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی حَوْصَلہ افزائی فرمائی بلکہ مُـخْتَلِف مَوَاقِع پر انہیں اس کی ترغیب بھی دِلائی۔چونکہ اس وَقْت حُصُولِ عِلْم کا واحِد ذریعہ ذاتِ نبوی تھی اور ہر مَـحْفِل میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تَرْبِیَت و اصلاح کے بیش قیمت مَدَنی پھول اِرشَاد فرماتے رہتے تھے، جیسا کہ حضرت سیِّدَتُنا ہند بنتِ اُسَید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قرآنی اَلْفَاظ میں خِطاب فرماتے تھے۔ میں نے سورہ ق آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مِنْبَر پر بَکَثْرَت سُن کریاد کی تھی۔[6] یہی وجہ ہے کہ ایک مرتبہ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی تَرْبِیَت فرما رہے تھے اور صَحَابِیّات طَیِّبَات عَلَیْہِنَّ الرِّضْوَان بھی باپردہ ایک طرف مَوجُود تھیں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ مَحْسُوس فرمایا کہ شاید صحابیات کو بات سمجھ میں نہیں آئی چُنَانْچِہ ان کے قریب آ کر دوبارہ از سرِ نو وَعْظ و نصیحت اِرشَاد فرمایا۔[7] ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عید کے مَوْقَع پر تمام خواتین کو شِرْکَت کا پابند بنایا، حَالَتِ پاکی تو کجا،



[1]         مِرْاٰۃ  المناجیح،  دواؤں اور دعاؤں کا بیان،  دوسری فصل،  ۶ / ۲۴۲

[2]         جامع صغیر،  حرف الهمزة،  ص۲۵،  حدیث:۳۱۱

[3]         ابن ماجه،  كتاب الادب،  باب بر الوالد...الخ، ص۵۹۱،  حدیث:۳۶۷۱

[4]         ابو داود،  کتاب الادب،  باب فی فضل من عال یتیما،  ص۸۰۳،  حدیث:۵۱۴۷

[5]         مِرْاٰۃ المناجیح،  میت پر رونے کا باب،  تیسری فصل،  ۲ / ۵۱۶ بتغیر

[6]        اسد الغابه، کتاب النساء، حرف الهاء، ۷۳۴۲-هند بنت اسید، ۷ / ۲۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن