دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Aur Shoq e Ilm e Deen | صحابیات اور شوق علم دین

book_icon
صحابیات اور شوق علم دین

فرمایا: وہ عورتیں کون ہیں؟  عَرْض کی:  اَنصار کی ایک عورت اور زینب ہے۔ فرمایا:  کونسی زینب؟ عرض کی: عبداللہ بِن مَسْعُود کی زوجہ۔اِرشَادفرمایا:  ان دونوں کے لئے دُگنا اجر ہے، ایک رشتہ داری کا اوردوسرا صَدَقے کا۔[1]

دعا کے متعلق سوالات

 (1) سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بَکَثْرَت یہ دُعا فرمایا کرتے تھے:  یَامُقَلِّبَ الْـقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْـنِكَ۔ یعنی اے دِلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کواپنے دین پرقائم رکھ۔حضرت سَیِّدَتُنا اسماء بنت یزید رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اس کے مُتَعَلِّق کچھ یوں عَرْض کی:  یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا دِل اُلَٹ پَلَٹ ہو جاتا ہے؟  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشَاد فرمایا:  ہاں!ہر انسان کا دِل اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُنگلیوں میں سے دو۲ انگلیوں کے درمیان ہے،[2] اگر چاہے سیدھا رکھے اگر چاہے ٹیڑھاکر دے۔چُنَانْچِہ ہم اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کو ہِدَایَت کے بعد ٹیڑھا نہ کرے اور ہمیں اپنی رَحْمَت عَطا فرمائے، وُہی سب سے زیادہ عَطا کرنے والا ہے۔عَرْض کی: یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے کوئی ایسی دُعا سکھائیے جو میں اپنے لئے مانگا کروں؟  اِرشَاد فرمایا: یہ دُعا مانگا کرو: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ، وَاَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِیْ، وَاَجِرْنِی مِنْ مُّضِلَّاتِ الْفِتَنِ۔ یعنی اے اللہ!میرے گناہ مُعاف فرما، میرے دِل کی سختی دُور فرما اور مجھے گمراہ کرنے والے فتنوں سے بچا لے۔[3]

نکاح کرنے کے متعلق سوالات

 (1)  ایک خَثْعَمِیَّہ خاتون نے بارگاہِ رِسَالَت میں عَرْض کی: یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں غیر شادی شدہ عورت ہوں، مجھے بتائیں کہ شوہَر کا عورت پر کیا حَق ہے تا کہ اگر میں اُس کے اداکی طاقت دیکھوں تو نکاح کروں ورنہ یوں ہی بیٹھی رہوں۔ اِرشَاد فرمایا:  بیشک شوہر کا زَوجہ پر حق یہ ہے کہ عورت کجاوہ[4] پر بیٹھی ہو اور مرد اُسی سواری پر اس سے نزدیکی چاہے تو انکار نہ کرے اور مرد کا عورت پر یہ بھی حَق ہے کہ اس کی اِجازَت کے بغیر نَفْلی روزہ نہ رکھے، اگر رکھے گی تو بے کار بُھوکی پیاسی رہی، روزہ قبول نہ ہوگا اور گھر سے اس کی اِجازَت کے بغیر بھی کہیں نہ جائے، اگر جائے گی تو آسمان اور رَ حمت و عذاب کے فرشتے سب اُس پر لعنت کریں گے جب تک کہ پَلَٹ کر نہ آئے۔ یہ سُن کر عَرْض کرنے لگیں: پھر تو میں کبھی نکاح نہ کروں گی۔[5]

 (2) ایک اور صحابیہ نے بارگاہِ رِسَالَت میں اپنے چچا کے بیٹے کے مُتَعَلِّق عَرْض کی کہ اس نے مجھے پیامِ نکاح دیا ہے۔ لِہٰذا مجھے بتائیے کہ شوہر کا عورت پر کیا حَق ہے؟  اگر اس کی ادائیگی میرے بَس میں ہوتو میں اُس سے نکاح کرلوں۔اِرشَاد فرمایا: مرد کا ایک ادنیٰ حق یہ ہے کہ اگر اُس کے دونوں نتھنے خون یا پیپ سے بہتے ہوں اور عورت اُسے اپنی زَبان سے چاٹے تو بھی شوہر کے حَق سے بری نہ ہوئی، اگر آدمی کا آدمی کو سجدہ رَوا ہوتا تو میں عورت کو حُکْم دیتا کہ مَرد جب باہَر سے اس کے سامنے آئے، اسے سجدہ کرے کہ خدا  (عَزَّ وَجَلَّ) نے مرد کو فضیلت ہی ایسی دی ہے۔یہ اِرشَاد سُن کر وہ بولیں: قسم اس کی جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو حَق کے ساتھ بھیجا! میں رہتی دنیا تک نِکاح کا نام نہ لوں گی۔ [6]

 (3) ایک صحابی اپنی صاحبزادی کو لے کر بارگاہِ نبوی میں حاضِر ہوئے اور عَرْض کی:  میری یہ بیٹی نِکاح کرنے سے اِنْـکَار کر رہی ہے۔ حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اِرشَاد فرمایا: اَطِیْعِی اَبَاكِ۔یعنی اپنے باپ کا حُکْم مان۔ تو اُس لڑکی نے عَرْض کی:  قسم اُس کی جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حق کے ساتھ بھیجا!میں (اس وَقْت تک)  نکاح نہ کروں گی جب تک آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے یہ نہ بتائیں کہ خاوَند کا عورت پر کیا حق ہے۔ اِرشَاد فرمایا:  شوہر کا حَق عورت پر یہ ہے اگر اس کے کوئی پھوڑا ہو عورت اسے چاٹ کر صاف کرے یا اس کے نتھنوں سے پیپ یا خون نکلے عورت اسے نگل لے تو بھی مرد کا حق ادا نہ ہوا۔اس پر اس نے قسم کھائی کہ میں کبھی شادی نہ کروں گی تو حُضُور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: عورَتوں کا نکاح نہ کرو جب تک ان کی مرضی نہ ہو۔[7]

حسن سلوک کےمتعلق سوال

 (1)  حضرت سَیِّدَتُنا اسماء بنت ِ ابی بکرصدیق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:  جس زمانہ میں قریش نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے مُعَاہَدہ کیا تھا میری مشرکہ ماں میرے پاس آئی،



[1]         مسلم،  کتاب الزکاة،  باب فضل النفقة والصدقة علی...الخ،  ص۳۶۰،  حدیث:۱۰۰۰

[2]         مُفَسِّرِ شَہِیر،  حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن اس مفہوم کی حدیث پاک کی وضاحت میں فرماتےہیں: یہ عبارت متشابہات میں سے ہے کیونکہ رب تعالیٰ انگلیوں،  ہاتھوں وغیرہ اَعْضَا سے پاک ہے، مَقْصَد یہ ہے کہ تمام کے دل اللہ کے قبضہ میں ہیں کہ نہایت آسانی سے پھیر دیتا ہے، جیسے کہا جاتا ہے تمہارا کام میری انگلیوں میں ہے، یا میں سوالات کا جواب چٹکیوں سے دے سکتا ہوں۔ (مِرْاٰۃ المناجیح،  باب القدر،  پہلی فصل،  ۱ / ۹۹)

[3]         معجم کبیر،  مسانيد النساء،  عبد الحمید بن بھرام...الخ،  ۱۰ / ۸۹،  حدیث:۱۹۲۳۷

[4]         کَجاوہ یعنی اونٹ کی کاٹھی جس پر دو۲ افراد آمنے سامنے بیٹھتے ہیں۔

[5]         مجمع الزوائد،  کتاب النکاح،  باب حق الزوج علی المراة،  ۴ / ۴۰۳،  حدیث:۷۶۳۸

[6]         مستدرك،  کتاب النکاح،  ۱۱۴۸-حق الزوج علی زوجته،  ۲ / ۵۴۷،  حديث:۲۸۲۲

[7]         مجمع الزوائد،  کتاب النکاح،  باب حق الزوج علی المراة،  ۴ / ۴۰۳،  حدیث:۷۶۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن