دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Aur Shoq e Ilm e Deen | صحابیات اور شوق علم دین

book_icon
صحابیات اور شوق علم دین

قَرْض ادا کرو کیونکہ اللہ تعالٰی اس بات کا سب سے زیادہ حقدار ہے کہ اس کا قَرْض ادا کیا جائے۔[1]

 (3) … حجۃ  الْوَدَاع کے مَوْقَع پر قبیلہ خَثْعَم کی ایک عورت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَت میں حاضِر ہوکر یوں عَرْض گزار ہوئی:  یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بندوں پر حج فَرْض فرمایا ہے مگر میرے والِد اس قَدْر بوڑھے ہیں کہ سواری پر بھی بیٹھ نہیں سکتے، کیا میں ان کی جانِب سے حج کروں تو ادا ہو جائے گا؟  حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:  ہاں (ہوجائے گا) ۔ [2]

 (4) … سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب حجۃ الْوَدَاع کے لیے تشریف لے جارہے تھے تو مَقامِ روحا میں ایک قَافِلہ سے مُلَاقَات ہوئی، وہاں کسی عورت نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَت میں ایک چھوٹا سا بچہ پیش کرتے ہوئے عَرْض کی: کیا اس کا بھی حج ہوسکتا ہے؟  (یعنی اگر میں اس کا اِحْرَام بندھوا دوں اور اسے گود میں لے کر سارے ارکانِ حج ادا کروں تو کیا میرے حج کے ساتھ اس کا حج بھی ہو جائے گا؟ )  فرمایا: ہاں!اور تجھے بھی اس کا ثواب ملے گا (یعنی بچہ کو بھی حج کا ثواب ملے گا حج کرنے کا اور تجھے بھی اس کے حج کا ثواب ملے گا حج کرانے کا) [3]۔ [4]

صدقہ و خیرات کے متعلق سوالات

 (1) …ایک مرتبہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ بُجَيْد رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بارگاہِ رِسَالَت میں یوں عَرْض گزار ہوئیں:  یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کوئی غریب میرے دروازہ پر کھڑا ہوتا ہے  مگر پاس کچھ ہوتا نہیں جو اسے دوں (تو ایسی کشمکش میں کیاکروں) ؟  اِرشَاد فرمایا: اگر تمہارے پاس سوائے جلے ہوئے کھر کے اور کچھ نہ ہو تو وہی اسےدے دو۔[5]

 (2) …حضرت سَیِّدَتُنا میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بارگاہِ بے کس پناہ میں عَرْض  گزار ہوئیں:  یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہمیں صَدَقہ کے مُتَعَلِّق کچھ بتائیے؟  اِرشَاد فرمایا: جو رضائے الٰہی کی خاطِر صَدَقہ کرے یہ اس کے لیے جہنّم سے رُکاوَٹ ہے۔ عَرْض کی:  کتے کی قیمت کے بارے میں وَضَاحَت فرمائیے! فرمایا:  یہ جَاھِلیَّت کی کمائی ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس سے بے نیاز کردیا ہے۔عَرْض کی:  عَذابِ قَبْر پر کچھ بیان کیجئے! فرمایا:  عذابِ قَبْر پیشاب کی چھینٹوں سے بھی ہوتا ہے،جسے یہ پڑ جائیں وہ پانی سے دھو لے۔[6]

 (3) …حضرت سَیِّدَتُنا اسماء بنت صدیقرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنے شوہر حضرت سَیِّدُنا زُبیر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی آمدنی سے صَدَقَہ کرنے کے مُتَعَلّق عَرْض کی:  یا نَبِیَّ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے پاس سوائے زبیر کی آمدنی کے کچھ نہیں ہوتا،اگر میں اس سے کچھ صَدَقَہ کروں تو کوئی حَرَج تو نہیں؟ اِرشَاد فرمایا: جس قَدْر ہو سکے اتنا صَدَقَہ دو اور مال کو اپنے پاس روک کر نہ رکھو، ورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بھی تجھ سے اپنا رِزْق روک لے گا۔[7]

(4) …حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بِن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زوجۂ محترمہ حضرتِ سَیِّدَتُنا زینب ثقفیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ سرکارِ والا تَبار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: اے عورتو! صَدَقہ کیا کرو اگرچہ اپنے زیورات ہی سے کرو۔ تو میں اپنے شوہر کے پاس گئی اور کہا:  آپ ایک تنگدست شخص ہیں اور رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں صَدَقہ کرنے کا حُکْم دیا ہے، جائیے اورحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھئے کہ اگر میں آپ پر صَدَقہ کروں تو کیا میری طرف سے ادا ہو جائے گا اگر نہیں تو کسی اور پر خرچ کردوں۔ تو سَیِّدُنا عبداللہ بِن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مجھ سے فرمایا: تم خودہی چلی جاؤ۔لِہٰذا میں بارگاہِ نبوی میں حاضِر ہوئی تو دیکھا کہ انصار کی ایک عورت بھی یہی سوال کرنے کے لئے درِ دولت پر حاضِر ہے۔ ہم حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَرْعُوب رہتی تھیں، چُنَانْچِہ جب حضرتِ سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہماری طرف آئے تو ہم نے ان سے کہا:  خدمتِ اقدس میں جا کر عَرْض کیجئے کہ دو۲ عورتیں دروازے پر اس سوال کے لئے کھڑی ہیں کہ اگر وہ اپنے شوہر اور زیرِ کفالت یتیموں پر صَدَقہ کریں تو کیا انکی طرف سے ادا ہوجائے گا؟  اور اے بلال! یہ نہ بتائیے گا ہم کون ہیں۔ چُنَانْچِہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ رِسَالَت میں حاضِر ہوکر یہ سوال کیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِسْتِفْسَار


 

 



[1]         بخاری،  کتاب جزاء الصید،  باب الحج و النذور عن المیت...الخ،  ص۴۹۳،  حدیث:۱۸۵۲

[2]         بخاری،  کتاب جزاء الصید،  باب الحج عمن لا یستطیع...الخ،  ص۴۹۳،  حدیث: ۱۸۵۴ مفهومًا

[3]         مذکورہ رِوایَت میں قوسین میں مَوجُود عِبارت مراٰۃ المناجیح سے لی گئی ہے،  جبکہ اس رِوایَت کی شرح میں مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں: فقہا فرماتے ہیں کہ اگرچہ نابالغ بچہ کا حج ثواب کے لِـحَاظ سے تو ہو جائے گا مگر اس سے حجۃالاسلام ادا نہ ہوگا، بالغ ہونے پر پھر حج کرنا پڑے گا لیکن اگر فقیر یا غلام حج کرے تو ان کا حجۃ الاسلام ادا ہوجائے گا کہ امیر ی یا آزادی کے بعد انہیں دوبارہ حج کرنا ضَروری نہیں کہ ہر شخص مکہ معظمہ پہنچ کر وہاں کا ہی مانا جاتا ہے، مکہ کا فقیر یا غلام حج اسلام کرسکتا ہے مگر (مکہ) معظمہ کے چھوٹے بچوں کے حج سے حجۃ الاسلام ادا نہیں ہوتا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچوں کی نیکیوں کا ثواب ماں باپ کو بھی ملتا ہے لہٰذا انہیں نَماز روزہ کا پابند بناؤ۔(مِرْاٰۃالمناجیح،  حج کا بیان،  پہلی فصل،  ۴ / ۸۸)

[4]         مسلم،  کتاب الحج،  باب صحة حج الصبی … الخ،  ص۴۹۹،  حدیث:۴۰۹-(۱۳۳۶)ملتقطًا

[5]         ترمذی،  کتاب الزکاة،  باب ماجاء فی حق السائل،  ص۱۸۹،  حدیث:۶۶۵

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن