دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Aur Shoq e Ibadat | صحابیات اور شوق عبادت

book_icon
صحابیات اور شوق عبادت

مُباح وہ کام ہے جس کا کرنا اور چھوڑ دینا دونوں برابر ہو۔ جس کے کرنے میں نہ کوئی ثواب ہو اور چھوڑ دینے میں نہ کوئی عَذاب ہو۔ جیسے لذیذ غِذاؤں کا کھانا اور نفیس کپڑوں کا پہننا وغیرہ۔

حرام

حَرام وہ ہے جس کا ثُبُوت یقینی شَرْعِی دلیل سے ہو۔ اس کا چھوڑنا ضَروری اور باعِثِ ثواب ہے اور اس کا ایک مرتبہ بھی قصداً کرنے والا فاسِق وجہنمی اور گناہِ کبیرہ کا مُرْتکِب ہے اور اس کا اِنْـکَار کرنے والا کافِر ہے۔ خوب سمجھ لو کہ حَرام فَرْض کا مُقَابِل ہے یعنی فَرْض کا کرنا ضَروری ہے اور حَرام کا چھوڑ دینا ضَروری ہے۔

مکروہِ تحریمی

مَکْرُوہِ تَـحْرِیْمی وہ ہے جو شَرِیْعَت کی ظَنّی دلیل سے ثابِت ہو۔ اس کا چھوڑنا لازِم اور باعِثِ ثواب ہے اور اس کا ایک مرتبہ بھی قصداً کرنے والا فاسِق و جہنمی اور گناہِ کبیرہ حَرام کے کرنے سے کم ہے۔ مگر چند بار اس کو کر لینا گناہِ کبیرہ ہے۔ اچھی طرح ذِہْن نشین کر لو کہ یہ واجِب کا مُقَابِل ہے یعنی واجِب کو کرنا لازِم ہے اور مَکْرُوہِ تَـحْرِیْمی کو چھوڑنا لازِم ہے۔

اِساءَت

اِسَاءَت وہ ہے جس کا کرنا بُرا اور کبھی اِتِّفَاقِیَّہ کر لینے والا لائِقِ عِتاب اور اس کو کرنے کی عادَت بنا لینے والا مُسْتَحِقِّ عَذاب ہے۔واضِح رہے کہ یہ سُنّتِ مُؤَکِّدَہ کا مُقَابِل ہے یعنی سُنّتِ مُؤَکِّدَہ کو کرنا ثواب اور چھوڑنا بُرا ہے اور اِسَاءَت کو چھوڑنا ثواب اور کرنا بُرا ہے۔

مکروہِ تنزیہی

مَکْرُوہِ تَنْزِیْھِی وہ ہے جس کا کرنا شَرِیْعَت کو پسند نہیں مگر اس کے کرنے والے پر عَذاب نہیں ہوگا۔ یہ سُنّتِ غَیْر مُؤَکِّدَہ کا مُقَابِل ہے۔

خلافِ اَولٰی

خِلافِ اَولیٰ وہ ہے کہ اس کو چھوڑ دینا بہتر تھا لیکن اگر کر لیا تو کوئی مُضَائقہ نہیں۔ یہ مُسْتَحَب کا مُقابِل ہے۔[1]

بندی بندگی سے ہے

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!ہر تھوڑی سی عَقْل رکھنے والی اِسْلَامی بہن بھی جانتی ہے کہ جو چیز جس کام کے لیے بنائی جائے اگر اُس کام میں نہ آئے تو بے کار ہے، لِہٰذا جو اِسْلَامی بہن اپنے خالِق و مالِک کو نہ پہچانے، اُس کی بَنْدَگی و عِبَادَت نہ کرے وہ نام کی بندی تو ہے حقیقت میں نہیں بلکہ ایک بے کار چیز ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتی ہیں کہ عِبَادَت و بَنْدَگی ہی سے بندی، بندی ہے اور اسی سے اس کی فلاحِ دُنْیَوی و نَجاتِ اُخْرَوِی ہے۔کیونکہ عِبَادَت و بَنْدَگی کی اَصْل اِیمان ہے، بغیر اِیمان عِبَادَت بے کار، کہ جڑ ہی نہ رہی تو نتائج کہاں سے حاصِل ہوں گے، اس لیے کہ دَرَخْت اسی وَقْت پھل پھول لاتا ہے جب اس کی جڑ قائم ہو،اگر وہ جڑ ہی جُدا ہو جائے تو پھر بطورِ اِیندھن وہ آگ کی خوراک ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کافِر لاکھ عِبَادَت کرے اس کا سارا کیا دھرا برباد اور وہ جہنّم کا اِیندھن ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا(۲۳)(پ۱۹، الفرقان: ۲۳)

ترجمۂ کنز الایمان:اور جو کچھ انہوں نے کا م کیے تھے ہم نے قَصْد فرما کر انہیں بار یک باریک غُبار کے بکھرے ہوئے ذرّے کر دیا کہ رَوزن (روشن دان)کی دھوپ میں نَظَر آتے ہیں۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہمیں زِنْدَگی کی اَنْمَول نِعْمَت سے نوازا ہے، ہمیں چاہیے کہ اس کی قَدْر کریں، کیونکہ زِنْدَگی بَرْف کی طرح پگھل رہی ہے اور موت اپنی تمام تَر سختیوں سمیت ہماری طَرْف بڑھ رہی ہے۔ بَہُت جَلْد ہمیں مرنا، اندھیری قَبْر میں اُتَرْنا اور اپنی کرنی کا پھل بُھگتنا ہے۔ یقیناً وہ اِسْلَامی بہنیں خوش نصیب ہیں جو مرنے سے قَبْل آخِرَت کی تیّاری کر لیتی ہیں۔

موت سے غافِل نہ ہو اے بے خَبَر!                                                                                                    تجھ کو جانا ہے یہاں سب چھوڑ کر

لہٰذا زِنْدَگی کی آخری سانس پوری ہونے سے پہلے پہلے جو بھی وَقْت مُیَسَّر ہو، اسے غنیمت جانئے کہ آپ کے رب عَزَّ وَجَلَّ نے اپنی رضا کا ایک آسان ذَرِیْعَہ آپ کو بتا دیا ہے یعنی اس کی بَنْدَگی کو اپنا لیجئے۔اس مَفْہُوم کو یوں بھی بیان کر سکتی ہیں کہ اس کی بندیاں بن جائیے اور اپنا تَعَلّق اس کی بَنْدَگی سے جوڑ لیجئے کہ جس کی زِنْدَگی میں بَنْدَگی نہ ہو بھلا وہ بھی کوئی بندی ہے!کیونکہ بَنْدَگی کے بغیر رَضائے خداوندی چاہنے میں شَرْمِنْدَگی ہی شَرْمِنْدَگی ہے۔جیسا کہ کسی نے کہا ہے:

زِنْدَگی آمد برائے بَنْدَگی                                                                                                                    زِنْدَگی بے بَنْدَگی شَرْمِنْدَگی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!دنیا کی نَحُوسَت جہاں ہمیں اپنے ربّ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی کی بارگاہ میں حاضِری کے اِرادے سے باز رکھتی ہے، وہیں اس کی فِکْر بَنْدَگی و اَعمالِ خَیر سے بھی روکتی ہے، ذرا



[1]     جنتی زیور ، ص ۲۰۹تا۲۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن