دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Aur Shoq e Ibadat | صحابیات اور شوق عبادت

book_icon
صحابیات اور شوق عبادت

اَنْجَام دیتی ہے۔[1]

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!یاد رکھئے!تبلیغ بہترین جِہاد ہے۔[2] جیسے تبلیغ کرنا بہترین عِبَادَت ہے ایسے ہی تبلیغ چھوڑ دینا بدترین جُرم۔[3] لِہٰذا تبلیغِ دین اسلام یعنی نیکی کی دَعْوَت کو عام کرنے کیلئے صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کا کِردار اگر دیکھا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح واضِح نَظَر آتی ہے کہ اس میدان میں بھی صَحَابِیّات طَیِّبَات کسی بھی طرح صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے پیچھے نہ رہیں، بلکہ کئی جلیل القدر صحابہ انہی صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکی اِنفرادی کوشِش کے نتیجے میں اِسْلَام کی اَبَدِی و سرمدی نعمتوں سے مالا مال ہوئے۔ مَثَلًا اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنی بہن کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں اِیمان لائے،اسی طرح حضرت سَیِّدُنا ابو طلحہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلَیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر دامَنِ مصطفےٰ کو تھاما۔ اسکی تفصیل کچھ یوں ہے کہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا جب اپنی قوم سمیت مُشَرَّف بہ اسلام ہوئیں تو آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے شوہَر مالِک بن نضر کو بھی اِسْلَام کی دَعْوَت پیش کی۔یہ اَبَدِی سَعَادَت چونکہ اس کے نصیب میں نہ تھی،لِہٰذا وہ اپنے کُفْر پر ڈٹا رہا بلکہ ناراض ہو گیا اور پھر بعد میں مُلکِ شام جا کر ہلاک ہو گیا۔ [4] جب اسکی ہَلاکَت کی خَبَر حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو ملی تو اس وَقْت حضرت سَیِّدُنا اَنَس بِن مالِک بَہُت چھوٹے تھے، چُنَانْچِہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اِرَادہ کر لیا کہ ابھی کچھ عرصہ نِکاح نہ کریں گی۔[5]

پھر جب اس عہد کو کچھ عرصہ گزر گیا تو حضرت سَیِّدُنا ابو طلحہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ان سے نِکاح کی خواہش کا اِظْہَار کیا، چونکہ وہ ابھی مسلمان نہ ہوئے تھےاس لیے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا: مجھے یہ زیبا نہیں کہ میں ایک مُشْرِک سے نِکاح کروں۔ پھر فرمانے لگیں: اے ابو طلحہ! کیا تم نہیں جانتے کہ جن خداؤں کی تم عِبَادَت کرتے ہو انہیں تو بنی فلاں کے ایک بڑھئی غلام نے تراشا ہے، اگر انہیں آگ میں رکھو گے تو وہ انہیں جلا دے گی۔ یہ سن کر اس وقْت تو وہ چلے گئےمگر یہ بات ان کے دِل میں گھر کر گئی۔ ایک رِوایَت میں ہےکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا: اے ابوطلحہ! کیا تم نہیں جانتے کہ جس خُدا کی تم عِبَادَت کرتے ہو وہ تو زمین سے اُگنے والا ایک دَرَخْت ہے، جسے فلاں قبیلے کے ایک حبشی نے تراشا ہے؟ انہوں نے اِقْرَار کیا تو فرمانے لگیں: اس کے باوُجُود تمہیں شرم نہیں آتی کہ زمین سے اگنے والی ایک لکڑی کو سجدہ کرتے ہو جسے فلاں قبیلے کے حبشی نے تیّار کیا ہے۔ تو کیا اب گواہی دیتے ہو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی مَعْبُود نہیں اور محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ کے رسول ہیں؟ اگر یہ گواہی دیتے ہو تو میں شادی کو تیّار ہوں اور تمہارے قبول اِسْلَام کے عِلاوہ کوئی اور مہر کا اِرَادہ بھی نہیں رکھتی۔ اس پر حضرت سَیِّدُنا ابو طلحہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سوچنے کیلئے کچھ وَقْت مانگا اور چل دئیے،جب قدرے غور و فِکْر کے بعد واپَس آئے تو شَہَادَتَین پڑھتے ہوئے اِسلام قبول کر لیا۔پھر حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنے بیٹے حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو حکْم دیا کہ وہ ان کا نِکاح پڑھوا دیں۔[6]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گویا دریا کو کوزے میں بند کرنا

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکا شوقِ عِبَادَت یعنی ان کا نیکیاں کمانے کا حریص ہونا اور بُرائیوں سے بچنے کی جستجو کرنا ایک ایسا وسیع مَوْضُوْع ہے جسے ایک مُـخْتَصَر رسالے میں نَقْل کرنا گویا دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مُتَرادِف ہے۔ یہاں صِرف چند عِبادات کے پیرائے میں صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی سیرت کو واضِح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگر عِبَادَت کی جملہ اقسام کا ذِکْر کیا جائے تو یقیناً اس کے لیے سینکڑوں صفحات دَرْکار ہوں گے۔ البتہ! مزید مَعْلُومَات کے لیے تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے المدینة العلمیه کے شعبہ فیضانِ صَحَابِیّات طَیِّبَات کی مَطْبُوعَہ  کُتُب و رسائل خرید فرما کر خود بھی ان کا مُطَالَعَہ کرتی رہیے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی خیر خواہی کے جذبے کے تحت تحفۃً پیش کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 قرآن و سنت اور اقوال امیر اہلسنت سے ماخوذ عِبَادَت سے متعلق مدنی پھول

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!ذیل میں عِبَادَت سے مُتَعَلِّق چند ایسے مَدَنی پھول ذِکْر کیے جا رہے ہیں جو قرآن و سنّت کے عِلاوہ شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُـخْتَلِف تحریروں سے مَاخُوذ ہیں۔ انہیں اپنے دل کے مَدَنی گلدستہ میں سجا لیجئے، اُمِّید ہے ان کی بَرَکَت سے آپ کا سینہ مدینہ بن جائے گا۔

]1[٭ اَچّھے اَعمال والیوں کو اللہ تعالیٰ جنّت عطافرمائے گا۔ (پ۵، النسآء:۱۲۴)

 



[1]     روح المعانی ، پ۴ ، سورة آل عمران ، تحت الآیة : ۱۰۴ ، الجز الرابع ، ص۳۲۶ ،  ملتقطًا

[2]     تفسیر کبیر ، پ۴ ، سورة آل عمران ، تحت الآیة : ۱۰۴ ، ۳ / ۳۱۶

[3]     تفسیر نعیمی ، پ۴ ، سورۃ آل عمران ، تحت الآیۃ : ۱۰۴ ، ۴ / ۸۰ ، بتغیر

[4] $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن