30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے فُقدان (یعنی کمی ) کے سَبَب اِسْتِقَامَت نہیں مل پاتی۔اپنا مَدَنی ذِہن بنانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جائیے۔ سُبْحٰنَ اللہ!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول، سنّتوں بھرے اجتِماعات اور مَدَنی قافِلوں کی بھی کیا خوب بہاریں اور بَرَکتیں ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ماحول میں رچنے بسنے کی برکت سے مُتَعَدِّد اِسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی سعادَت نصیب ہوگئی ایسی ہی ایک مَدَنی بہار ملاحظہ فرمائیے۔چنانچہ، باب المدینہ (کراچی ) شیر شاہ عالمگیر روڑ کی ایک اِسلامی بہن مَدَنی ماحول کی برکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کچھ یوں بیان کرتی ہیں: دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل افسوس! جہاں میں فکرِ آخِرَت سے نابلد تھی وہیں مَقْصَدِ حَیات سے بے خبر زِنْدَگی کی اَنمول سانسیں برباد کررہی تھی۔ وہ والدین جن کی خِدْمَت سراپا برکت میں دنیا وآخِرَت کی سُرخروئی پوشیدہ ہے جب مجھے کسی بات کا حکْم دیتے تو عَمَل کرکے اَجر وثواب کی حقدار بننے کے بجائے حکْم عُدُولی کرکے نارِ جہنّم کا سامان کرتی۔
شیطان بدبخت ہرلمحے اِیمان کو برباد کرنے کے ہتھکنڈے اپناتا اور گناہوں پر اکساتا ہے اور ان کی رَغْبَت دلاکر آخِرَت برباد کرنا چاہتا ہے، مگر ہائے افسوس! میں اس کے مکروفریب سے بچ کر قرآن وسنّت کے مُطابِق زِنْدَگی گزارنے کے بجائے خوب بال سنوار کر گلے میں دوپٹہ ڈال لیتی، یوں بے پردگی کے باعِث نامحرم لوگوں کے سامنے آکر جہاں خود گناہِ کبیرہ میں مبتلا ہوتی وہیں دیگر کو بھی بدنِگاہی کے وبال کا شِکار کرتی۔ میں اس بے پردگی والی عادت پر بہت خوش تھی، مگر زِنْدَگی کی ان خَرْمستیوں میں یہ بھول چکی تھی کہ یہ گناہ مجھے آخِرَت میں برباد کرسکتاہے۔پھر اچانک میری زِنْدَگی میں ایک اِنقلاب برپا ہوا اور میں اس گناہ کی تباہ کاریوں کے بارے میں نہ صرف بخوبی جان گئی بلکہ بے پردگی کے عِفْرِیت سےبھی مجھے ہمیشہ کے لیے نجات مل گئی۔ اس کی صُورَت کچھ یوں بنی کہ خوش قسمتی سے ایک بار مجھے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کا موقع مل گیا، وہاں حَیا سے معمور مَدَنی ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا، مزید سنّتوں بھرا بیان اور دعا سن کر مجھ پر رِقَّت طاری ہوگئی ، دورانِ دُعا بے پردگی اور دیگر گناہوں سے توبہ کی اور سنّتوں پر عَمَل کرنے کے جذبے کے تحت مَدَنی ماحول اِخْتِیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جلدہی مَدَنی بُرقع میرے لِباس کا حصّہ بن گیا اور میں آخِرَت سنوار نے، قَبْر روشن کرنے اور شَفاعَتِ رَسول کی حقدار بننے کے لیے راہِ ہِدَایَت پر گامزن ہوگئی ، مزید نفس و شیطان کے مکروفریب سے بچنے کے لیے پندرھویں صدی کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت، شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطّار قادری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخِل ہوگئی ، ایک ولی کامِل کا دامَن کیا تھاما علمِ دین کا شوق دل میں پیدا ہوگیا اور میں اپنے دل کو نورِ قرآن سے مُنوّر کرنے کیلئے مُعَلِّمہ کورس میں شامِل ہوگئی، تادمِ تحریر مُعَلِّمہ کورس کرنے کے بعد مدرسۃ المدینہ (للبنات ) میں مَدَنی منّیوں کو کلامِ اِلٰہی پڑھانے کے ساتھ ساتھ ذیلی سطح پر خادِمہ کی حیثیت سے قَبْر و آخِرَت کو سنوار نے کی کوشش میں مصروف ہوں۔
کٹی ہے غفلتوں میں زندَگانی نہ جانے حشر میں کیا فیصلہ ہو
الٰہی ہوں بَہُت کمزور بندی نہ دُنیا میں نہ عُقبٰی میں سزا ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع