30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭…بے شک کتنی ہی پُرانی اسلامی بہن ہو اور وہ کیسا ہی خوبصورت بُرقع پہنے یا میک اپ کرے اُس پر طنز کر کے اس کی دل آزاری نہ کریں کہ بِلامَصلحتِ شَرعی مسلمان کا دل دُکھانا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔[1]
٭…جب تک گھر کے اندر داخِل نہ ہوجائیں اُس وَقت تک بُرقع تو بُرقَعْ چِہرہ سے نِقاب بھی نہ ہٹائیں کہ گلی اوربِلڈنگ کی سِیڑھیوں وغیرہ پر بھی نا مَحرم افراد ہوسکتے ہیں اور ان سے پَردہ کرنا ضَروری ہے۔[2]
٭…اسلامی بہن کے جو بال کَنگھی وغیرہ کے ذَرِیْعے جُدا ہوں ان کوچُھپا دے یا دفْن کر دے۔[3]
٭…جس کے گھر میں نا مَحرم ساتھ رہتے ہوں یا مہمانوں کی آمدو رفت ہو اُن اسلامی بہنوں کو حمام وغیرہ سے اپنے بال چُن لینے میں زیادہ احتیاط کرنی چاہئے۔ نیز جب بھی غسل سے فارغ ہوں صابن پر چپکے ہوئے بال بھی نکال لیا کریں۔[4]
٭…اسلامی بہن کا اپنے کپڑے کی سِلائی کے لئے نامحرم درزی کو اپنے بدن کے ذَرِیعے ناپ دینا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔[5]
٭…اسلامی بہن بات بات پر گھر سے باہَر نہ دوڑتی پھرے۔صِرف شَرعی مصلحت کی صورَت میں پردے کی تمام قُیودات کے ساتھ باہَر نکلے۔[6]
٭…اسلامی بہن کا ہجڑے (کُھسرے) سے بھی پردہ ہے کیونکہ ہِجڑا یعنی مُـخَـنِّث بھی مَرد ہی کے حکم میں ہے۔[7]
٭…شرعی پردے کے تعلُّق سے استِقامت پانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتی رہئے اور سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کی مُسافِرہ بننے کی سَعَادَت بھی حاصِل فرماتی رہئے۔[8]
٭…اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافِلے کی ہر مُسافِرہ کے ساتھ اُس کے بچّوں کے ابّو یا قابِلِ اعتماد مَحرم کا ساتھ ہونا لازِمی ہے، نیز ذمّے داران کو اپنی مرضی سے مَدَنی قافِلے سفر کروانے کی اِجازَت نہیں مَثَلاً پاکستان کی اسلامی بہنو ں کے مَدَنی قافلے کے لیے”اسلامی بہنوں کی مجلس برائے پاکستان “کی منظوری ضَروری ہے۔[9]
٭…شَرعی اِجازَت کی صُورَت میں گھر سے نکلتے وَقت اسلامی بہن غیر جاذِبِ نظر کپڑے کا ڈِھیلا ڈھالا مَدَنی بُرقع اَوڑھے، ہاتھوں میں دستانے اور
[1] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۵
[2] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۶
[3] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۸
[4] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۹
[5] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۳
[6] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۳
[7] پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۷
[8] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰
[9] پردے کے بارے میں سوال جواب، حاشیہ، ص۱۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع