دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Parda | صحابیات اور پردہ

book_icon
صحابیات اور پردہ

جا رہا ایسے نا مُساعِد حالات میں ہرحیادارو پردہ دار اسلامی بہن سمجھ سکتی ہے کہ اُس کو کتنی محتاط زندَگی گزارنی چاہئے۔[1]

٭اب تو حالات دن بدن بگڑ تے جارہے ہیں،  شرعی پردے کا تصوُّر ہی ختم ہوتا جارہا ہے سچ پوچھو تو حالت ایسی ہے کہ مُبالَغے کے ساتھ عرض کروں تو اِس نازک ترین دَور میں عورت کوہزار پردوں میں چُھپا دیا جائے تب بھی کم ہے![2]

٭مسلمانوں کی ترقّی میں پردہ نہیں درحقیقت بے پردَگی رُکاوٹ ہے۔[3]

٭جو جسم کے پردے کا مُطْلَقاً انکار کرے اور کہے کہ صِرْف دل کا پردہ ہونا چاہیے،  اُس کا ایمان جاتا رہا۔[4]

٭پردہ وُہی کرے گی جس کادل اچّھا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت کی طرف مائل ہو گا۔[5]

٭افسوس! صدکروڑ افسوس! جوان لڑکی اب چادر اور چار دیواری سےنکل کر مخلوط تعلیم کی نُحُوست میں گرفتار، بوائے فرینڈ کے چکّر میں پھنس گئی،  اسے جب تک چادر اور چار دیواری میں رہنے کی سعادت حاصِل تھی وہ شرمیلی تھی اور اب بھی جو چادر و چار دیواری میں ہوگی وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّباحیا ہی ہوگی۔[6]

٭افسوس! حالات بِالکل بدل چکے ہیں،  اب تواکثر کَنواری لڑکیاں شادیوں میں خوب ناچتیں اور مہندی و مائیوں کی رَسموں وغیرہ میں بے باکانہ بے حیائی کے مُظاہَرے کرتی ہیں،  بعض قوموں میں یہ بھی رَواج ہے کہ دولہا نکاح کے بعد رُخصتی سے قبل نامَحرمات کہ جن سے پردہ ضروری ہے اُن جوان لڑکیوں کے جُھرمَٹ میں جاتا ہے اور وہ دولھا کے ساتھ کھینچا تانی و ہنسی مذاق کرتی ہیں یہ سرا سر ناجائز و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔[7]

٭آج کی فیشن ایبل وبے پردہ لڑکیا ں اَفعال و اَقوال ہر لحاظ سے چادرِ حَیا کو تار تار کر رہی ہیں۔[8]

٭مُعاشَرے کا اکثر حصّہ حَیا سے محروم ہے! تقریباً ہر گھر میں ٹی وی پر فلموں ڈراموں کے باعِث بے پردَگی اور بے حیائی کا ماحول ہے۔ دُنیوی رسائل،  ڈائجسٹ اور ناولیں پڑھ پڑھ کر،  اخبارات میں دنیا بھر کی گندی گندی خبریں اورمُخَرِّبِ اَخلاق مضامین کا مطالعہ کر کر کے اور سڑکوں پر جابجا لگے ہوئے سائن بورڈز اور اخبارات کی بے حیائی سے بھر پور تصاویر دیکھ دیکھ کر ذہنیت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے شاید انہیں وُجوہات کی بنا پر اب ماموں زاد،  خالہ زاد،  چچا زاد،  پھوپھی زاد،  چچی،  تائی مُمانی نیز پڑوسنوں سے پردے کا ذہن نہیں رہا۔[9]

٭خالہ زاد ،  ماموں زاد،  پھُوپھی زاد،  چَچا زاد، تایازاد،  دیور و جیٹھ،  خالو،  پھوپھا،  بہنوئی بلکہ اپنے نامحرم پیرو مرشِد سے بھی پردہ کیجئے ۔ نیز مرد کا بھی



[1]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰۳

[2]     پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۰۶

[3]     پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۵۲

[4]     پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۹۴

[5]     پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۱۹۵

[6]     باحیا نوجوان، ص ۱۶

[7]     باحیا نوجوان، ص ۱۷

[8]     باحیا نوجوان، ص ۱۷

[9]     باحیا نوجوان، ص ۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن