30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭…بے پردگی اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی ہے۔
٭…بے پردگی ہلاکت خیز گناہِ کبیرہ ہے۔
٭…بے پردگی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے دُوری اور لعنت کا سَبَب ہے۔
٭…بے پردگی جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
٭…بے پردگی بروزِ قِیامَت اندھیرے کا باعِث ہے۔
٭…بے پردگی نِفاق کی عَلامَت ہے۔
٭…بے پردگی ایک بُرا کام ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند نہیں۔
٭…بے پردگی مُعاشَرے میں فَحاشی کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہے۔
٭…بے پردگی رُسوائی کا باعِث بنتی ہے۔
٭…بے پردگی شیطانی کام ہے۔
٭…بے پردگی غیر مسلمانوں کی سازِش ہے۔
٭…بے پردگی زمانَۂ جاہِلیَّت کی یاد تازہ کرتی ہے۔
٭…بے پردگی فطرت کے برعکس ہے۔
٭…بے پردگی میں انسانی تہذیب کی تَذْلِیل و تَنَزُّلی ہے۔
٭…بے پردگی بے شُمار بُرائیوں کی اصل ہے۔
٭…بے پردگی حَیا و غیرت کے خاتمے کا سَبَب ہے۔
٭…بے پردگی نوجوان نسل کی تباہی کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے۔
٭…بے پردگی بسااَوقات خاندانوں میں پھوٹ کا باعِث بن جاتی ہے۔
٭…بے پردگی آنکھوں کے زِنا کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
پردے کے متعلق امیر اہلسنت کی مختلف کتب سے ماخوذ چند مدنی پھول
٭…افسوس! موجودہ دَور میں بھی زمانۂ جاہِلیَّت والی بے پردَگی پائی جارہی ہے۔ یقیناً جیسے اُس زمانہ میں پردہ ضَروری تھا وَیسا ہی اب بھی ہے ۔ [1]
٭…اِس گئے گزرے دَور میں جس میں پردے کا تصوُّر ہی مِٹتا جارہا ہے، مرد و عورَت کی آپَسی بے تکلُّفی اور بدنِگاہی کو مَعَاذَ اللہ عیب ہی نہیں سمجھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع