دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Parda | صحابیات اور پردہ

book_icon
صحابیات اور پردہ

عَنْہا)  کا چادر اَوڑھ کر وہاں جانے کے کیا معنیٰ تھے،  یہ قانونِ قدرت ہے۔ لہٰذا حدیث پر یہ اِعتراض نہیں کہ جب حضرتِ عُمَر  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) قبر کے اندر سے زائر کو دیکھ رہے ہیں تو زائر کے کپڑوں کے اندر کا جسم بھی انہیں نظر آ رہا ہے۔[1]

فروغ و حفاظتِ حجاب میں صحابیات کا کردار

پیاری پیاری اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے صحابیات پردے کا کس قدر اِہتِمام  کرتی تھیں اور ایسا کیوں نہ ہوتا کہ یہ وہ پاک ہستیاں تھیں جنہوں نے آقائے دو۲جَہان،  رَحْمَتِ عَالَمِیَّان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دربارِ گوہر بار سے جو کچھ سیکھا اُس پر عَمَل پیرا ہونا  نہ صِرف خود پر لازِم کر لیا بلکہ دوسروں کے لیے بھی لازِم جانا تاکہ ان کی زندگیاں بھی اَحْکامِ خُدا و رسول پر عَمَل کرنے سے مینارۂ نور بن جائیں۔ جیسا کہ پردے کے بارے میں سوال جواب صَفْحَہ 214پر ہے:ایک مرتبہ اُمُّ المومنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی خِدْمَت سراپا غیرت میں ان کے بھائی حضرت سَیِّدُنا عبدُ الرَّحمٰن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیٹی سَیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا حاضِر ہوئیں، انہوں نے بارِیک دوپٹّا اَوڑھ رکھا تھا، حضرت سَیِّدَتُنا  عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اس دوپٹّے کو پھاڑ دیا اور انہیں موٹا دوپٹّا اوڑھا دیا۔[2] مُفَسّرِ شہیر حکیمُ الامَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: یعنی اس دوپٹّہ کو پھاڑ کر دو۲ رُومال بنا دئیے تاکہ اوڑھنے کے قابِل نہ رہے، رُومال کے کام آوے،  لہٰذا اس پر یہ اِعْتِراض  نہیں کہ آپ نے یہ مال ضائع کیوں فرما دیا۔ مزید فرماتے ہیں: یہ ہے عملی تبلیغ اور بچیوں کی صحیح تربیّت و تعلیم اس دوپٹّہ سے سر کے بال چمک رہے تھے،  سِتْر حاصِل نہ تھا اس لیے یہ عَمَل فرمایا۔[3]

پردے  کے بارے میں قرآن و سنت سے ماخوذ مدنی پھول اور بے پردگی کی تباہ کاریاں

پردے کے متعلق مدنی پھول

٭…پردہ کرنے میں اَحْکامِ خدا و رسول کی اطاعت ہے۔

٭…پردہ دلوں کی طہارت کا سَبَب ہے۔

٭…پردہ عِفَّت و پاکدامنی کی نِشانی ہے۔

٭…پردہ ایمان کی عَلامَت ہے۔

٭…پردہ عَلامَتِ حَیا ہے۔

٭…پردہ مُحافِظِ حَیا ہے۔

٭…پردہ مُوجِبِ سِتْر ہے۔

٭…پردہ غیرت کا تقاضا ہے۔

 



[1]     مراٰۃ المناجیح، قبروں کی زیارت، تیسری فصل، ۲ / ۵۲۷

[2]      موطا امام مالك،کتاب اللباس، باب ما یکرہ للنساء … الخ، ص٤٨٥، حدیث: ١٧٣٩

[3]     مراٰۃ المناجیح، لباس کا بیان، تیسری فصل، ۶ / ۱۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن