دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Parda | صحابیات اور پردہ

book_icon
صحابیات اور پردہ

بہن کے لیے ان پانچ۵ اَعضا :مُنہ کی ٹکلی ،  دونوں ہتھیلیاں اور دونوں پاؤں کے تَلووں کے عِلاوَہ سارا جسم چُھپانا لازِمی ہے۔[1] البتّہ اگر دونوں ہاتھ (گِٹّوں تک)  ،  پاؤں (ٹخنوں تک)  مکمَّل ظاہِر ہوں تو ایک مُفْتٰی بِہ قَول پر نَماز دُرُست ہے۔ اگر ایسا باریك کپڑا پہنا جس سے بدن کا وہ حصّہ جس کانَماز میں چُھپانا فَرْض ہے نَظَر آئے یاجِلد (یعنی چمڑی)  کا رنگ ظاہِرہو نَماز نہ ہو گی۔[2]

پیاری پیاری  اسلامی بہنو! ہائے افسوس! صد افسوس! آج کل باریك کپڑوں کا رَواج بڑھتا جارہا ہے،  لہٰذا یاد رکھئے!ایساکپڑا پہننا جس سے سِتْرِعورت نہ ہوسکے عِلاوہ نَماز کے بھی حرام ہے۔[3] جیسا کہ حضرت سیِّدُنا دِحیہ کلبی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ رسولِ بے مثال،  بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَتِ اَقدس میں سفید رنگ کے مِصری کپڑے لائے گئے جوکہ قدرے باریک تھے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک کپڑا مُجھے عطا کرتے ہوئے اِرشَاد فرمایا:اس کے دو ٹکڑے کر کے ایک سے اپنی قمیص بنا لینا جبکہ دوسرا اپنی بیوی کو دے دینا جسے وہ اپنا دوپٹا بنالے۔ فرماتے ہیں: جب میں واپس مڑا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مُجھےاس بات کی تاکید فرمائی کہ اپنی بیوی کو یہ حکْم بھی دینا کہ اس کے نیچے دُوسرا کپڑا لگا لے تاکہ بَدَن کی صِفَت  معلوم نہ ہو۔[4]

نیز یہ بھی یاد رکھئے کہ اتنا دَبِیز  (یعنی موٹا)  کپڑا جس سے بَدَن کا رنگ نہ چمکتا ہو مگر بَدَن سے ایسا چِپکا ہو کہ دیكھنے سے عُضْوْ کی ہَیئَت (ہَے اَتْ یعنی شکل و صورت اور گولائی وغیرہ)  معلوم ہوتی ہو۔ایسے کپڑے سے اگرچِہ نَماز ہو جائے گی مگراُس عُضْوْکی طرف دوسروں کو نِگاہ کرنا جائز نہیں۔[5] اور ایسا لِباس لوگوں کے سامنے پہننا بھی  مَنع ہے اور عورَتوں کے لیے بدرَجَۂ اَولیٰ مُمانَعَت۔[6] بعض وہ اِسلامی بہنیں جو مَلمَل وغیرہ کی ایسی باریك چادَرنَماز میں اَوڑھتی ہیں جس سے بالوں کی سیاہی (کالک)  چمکتی ہے یا ایسا لِباس پہنتی ہیں جس سے اَعضا کا رنگ نظر آتا ہے جانلیں کہ ایسے لِباس میں بھی نَماز نہیں ہوتی۔

پردہ مگر کن سے؟

پیاری پیاری اسلامی بہنو! عورت کا ہر اجنبی بالِغ مرد سے پردہ ہے۔ جومَحرم نہ ہو وہ اجنبی ہوتا ہے،  مَحرم سے مُراد وہ مرد ہیں جن سے ہمیشہ کیلئے نِکاح حرام ہو۔ جبکہ مَحارِم میں تین۳ قسم کے اَفراد داخِل ہیں:

Ĝ1 Ęنَسَب کی بنا پر جن سے ہمیشہ کے لیے نِکاح حَرام ہو۔

Ĝ2 Ęرَضاعت یعنی دُودھ کے رشتے کی بِنا پر جن سے نِکاح حَرام ہو۔

Ĝ3 Ęمُصاہَرَت یعنی سُسرالی رِشتے کی وجہ سے جن سے نِکاح حَرام ہو جیسے سُسر کے لیے بہو یا ساس کے لیے داماد۔

 (پہلی قسم یعنی) نسبی مَحارِم کے سِوا  (باقی) دونوں طرح کے مَحارِم سے پردہ واجِب بھی نہیں اور منع بھی نہیں،  خُصُوصاً جب عورت جوان ہویا فتنے کا خوف ہو تو پردہ کرے۔[7]البتہ!سُسرال میں دَیْوَرو جَیٹھ وغیرہ سے کس طرح پردہ کیا جائے؟ سارا دن پردہ میں رَہنا بَہُت دُشوار ، گھر کے کام کاج کرتے وَقت کیسے اپنے چہرہ



[1]      در مختار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ص٥٨

[2]      فتاوٰی ھنديه ، کتاب الصلاة ، الباب الثالث فی شروط الصلاة، الفصل الاول، ١ / ٦٥

[3]      بہا رِشريعت ،نماز کی شرطوں كا بيان، ۱ / ۴۸۰

[4]     ابو داود،کتاب اللباس، باب فی لبس القباطی للنساء، ص ٦٤٧، حدیث:  ٤١١٦

[5]     ردالمحتار، کتاب الصلاة، مطلب الی وجه الامرد، ٢ / ١٠٣

[6]      بہارِشريعت، نماز کی شرطوں کا بیان، ۱ / ۴۸۰

[7]      پردے کے بارے میں سوال جواب، ص ۴۴، ۴۵  ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن