دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اپنی اولاد کی صحیح اِسلامی اُصُولوں کے مُطابِق تربیّت کرنے کے لیے دعوتِ اِسلامی کا مَدَنی مَاحَول کسی نِعْمَت سے کم نہیں، لہٰذا خود بھی دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ رہئے اور اپنے اَہْل وعَیال کو بھی اس مہکے مہکے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ رکھئے، کیونکہ دعوتِ اِسلامى كے مَدَنى مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو کر بے شُمار لوگوں کی زندگیاں بَدَل چکی ہیں، آپ بھی اپنی اور اپنے اَہْل و عَیال کی زندگیوں میں خوشگوار مَدَنی تبدیلی پیدا کرنے کے لیے فیضانِ اَوْلِیا سے مالا مال دعوتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو جایئے اور قرآن و سنّت سے مَاخُوذ نصیحتوں کے مَدَنی پھول اپنے دامَن میں سمیٹنے کے لیے اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں پابندی سے شِرْکَت فرمایئے پھر دیکھئے آپ پر کیسا مَدَنی رنگ آتا ہے ! ترغیب کیلئے دعوتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی ایک مَدَنی بَہَار پیشِ خِدْمَت ہے۔

نصیحت کی برکت

حیدر آباد(باب الاسلام سندھ) کی ایک اِسْلَامی بہن کے بیان کا خُلَاصَہ ہے کہ میں دعوتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وابستگی سے قَبْل گناہوں بھری زِنْدَگی بَسَر کررہی تھی، ہر وَقْت دنیا کی عارضی اور فانی رونقوں میں گم رہتی تھی، اَفْسَوس! زِنْدَگی کے قیمتی اَیّام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی میں برباد کرنا میرا مَعْمُول اور فلمیں ڈرامے، گانے باجے دیکھنا سننا میری عادَت تھی، زبان پر اَکْثَر اَوقات گانوں کے اَلفاظ ہوتے، رات گئے تک ٹی وی اسکرین  پر بے ہودہ مَنَاظِر دیکھ کر اپنا نامۂ اَعمال سیاہ کرتی ، فیشن کی مَتْوالی تھی، بال کٹوانا، لڑکوں جیسا لِباس پہننا میرا شوق تھا، ماموں  اور خالہ زاد کزنز کے ساتھ مل کر گیمز ، لِڈو ، تاش کھیلنا میرا مَحْبُوب مَشْغَلہ تھا۔

پھر  میری خزاں رسیدہ زِنْدَگی میں بہار آئی اور میں دعوتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو گئی۔ جس  کا سَبَب کچھ یوں بنا کہ میری والِدہ محترمہ دعوتِ اِسْلَامی کے مَدْرَسَةُ الْمَدِیْنَہ بالِغات میں شِرْکَت فرماتی تھیں، انہوں نے ہماری حلقہ ذِمَّہ دار اِسْلَامی بہن سے عَرْض کی کہ میری خواہش ہے کہ آپ میری بیٹی کو سمجھائیں اور اسے بھی مَدْرَسَةُ الْمَدِیْنَہ بالِغات میں شِرْکَت کی ترغیب دِلائیں، لہٰذا ایک دِن دعوتِ اِسْلَامی کی وہ مُبَلِّغہ اِسْلَامی بہن ہمارے گھر تشریف لائیں، اس وَقْت میں گانے سننے میں مَشْغُول تھی، مَدَنی برقعے والی اِسْلَامی بہن پر نَظَر پڑتے ہی  میں نے فوراً ٹیپ بند کرکے جَلْدی سے سر پر دوپٹہ اَوڑھ لیا ، وہ اِسْلَامی بہن میرے قریب تشریف لائیں اور مَدَنی اِنعامات کے رِسالے کا تَعَارُف کراتے ہوئے مجھے اس پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلائی اور والِدہ کے ہمراہ مَدْرَسَةُ الْمَدِیْنَہ بالِغاتمیں شِرْکَت کی دَعْوَت پیش کی، دنیا و آخِرَت کی بھلائی پر مبنی نصیحتوں کے ان مَدَنی پھولوں کی خوشبو سے میرا قَلْب و ذِہْن مُعَطَّر ہوگیا اور میں نے شِرْکَت کی ہامی بھرلی اور اگلے ہی دن والِدہ کے ساتھ نُورِ قرآن سے روشن ہونے کے جذبے کے تحت مدرسے میں پہنچ گئی، یوں میں رفتہ رفتہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ہوکر رہ گئی، مجھے دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی مَاحَول بَہُت اَچھّا لگا، پُرسَوز بیانات اور دُعاؤں کی بَرَکَت سے مجھے سابِقہ بداعمالیوں سے نَفْرَت ہوگئی۔ میں نے اپنے سابِقہ تمام گناہوں سے توبہ کی اور گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زِنْدَگی بَسَر کرنے کا تَہِیَّہ کر لیا، میرے کمرے میں بے حَیا اَداکاراؤں کی تصویریں لگی ہوئی تھیں میں نے تمام تصویروں کو اُتار کر  ان کی جگہ مکّہ مکرمہ اور مدینہ مُنَوَّرہ زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کے طُغْرے سجا دیئے، شیخِ طریقت، اَمِیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اِسْلَامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عَالِیہ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ عَطّارِیَّہ میں بَـیْعَت ہوگئی، میرے رشتے دار میری تبدیلی پر بے حَد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن