30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(12…)اگرچہ آپ کتنی ہی مَصْرُوف ہوں، خواہ نیند کے مزے لُوٹ رہی ہوں، جُوں ہی شوہر آواز دے، ثوابِ عظیم پانے کی نیَّت سے فوراً لَبَّیک (یعنی میں حاضِر ہوں)کہتی ہوئی اُٹھ بیٹھئے اور اُن کی خِدْمَت میں مشغول ہو کر جنّتُ الفردوس کے خزانے سمیٹنا شروع کردیجئے۔
(13…)شوہر کی دِلجوئی کی خاطِر اُن کے وَالِدَین وغیرہ کی خوش دِلی کے ساتھ خِدْمَت بجا لائیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّدونوں جہاں میں بیڑا پارہوگا۔
کر بھلا ہو بھلا
(14…)شوہر کی ہر گز ناشکری مَت کیا کیجئے کہ اس کے آپ پر بیشمار اِحسانات ہیں۔ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک بار عید کے روز عید گاہ تشریف لے جاتے ہوئے خواتین کی طرف گزرے تو فرمایا:
اے عورَتو! صَدَقہ کیا کرو!میں نے تمہاری اَکْثَریت جہنمی دیکھی ہے۔ خواتین نے عَرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اسکی وجہ؟فرمایا: اس لئے کہ تم لعنت بَہُت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔[1]
مَدَنی سھرا (اسلامی بہنوں کے لئے)
تجھ کو ہو شادی مبارک ہورہی ہے رخصتی رخصتی میں تیری پنہاں قبر کی ہے رخصتی[2]
گھر ترا ہو مُشکبار اور زندگی بھی پُر بہار ربّ ہو راضی خوش ہوں تجھ سے دوجہاں کے تاجدار
مَدَنی بیٹی کا خدایا گھر سدا آباد رکھ فاطِمہ زَہرا کا صدقہ دوجہاں میں شاد رکھ
یہ مِیاں بیوی الہٰی مَکرِ شیطاں سے بچیں یہ نمازیں بھی پڑھیں اور سنتوں پر بھی چلیں
یہ میاں بیوی چلیں حج کو الہٰی! باربار بار بار ان کو مدینہ بھی دکھا پروردگار
مَیکا وسُسرال تیرے دونوں ہی خوشحال ہوں دوجہاں کی نعمتوں سے خوب مالا مال ہوں
اپنے شوہر کی اِطَاعَت سے نہ غفلت کرنا تُو حشر میں پچھتائے گی اے مَدَنی بیٹی ورنہ تُو
مَدَنی بیٹی یاالہٰی! نابنے غُصّے کی تیز یہ کرے سُسرال میں ہر دم لڑائی سے گُریز
یاد رکھ ! تُو آج سے بس تیرا گھر سُسرال ہے نفرتِ سُسرال سن لے آفتوں کاجال ہے
ماں سمجھ کر ساس کی خدمَت جو کرتی ہے بہو راج سارے ہی گھرانے پر وہ کرتی ہے بہو
ساس نندوں کی تُو خِدمَت کر کے ہوجا کامیاب ان کی غیبت کرکے مت کر بیٹھنا خانہ خراب
ساس اور نندیں اگر سختی کریں تو صَبْر کر صَبر کر بس صَبر کر چلتا رہے گا تیرا گھر
ساس اور نندوں کا شِکوہ اپنے مَیکے میں نہ کر اِس طرح برباد ہوسکتا ہے بیٹی تیرا گھر[3]
[1] بخاری، كتاب الحيض، باب ترك الحائض الصوم، ص۱۴۷، حدیث:۳۰۴
[2] یاد رکھ ! جس طرح آج تجھے دلہن بنا کر پھولوں سے لاد کر حُجرۂ عَروسی میں لے جایا جارہا ہے اسی طرح جلد ہی تیرے جنازے کو پھولوں سے لادکر اندھیری قبر کی طرف لے جایا جائے گا۔ ؎
تُو خوشی کے پھول لے گی کب تلک تُو یہاں زندہ رہے گی کب تلک !
[3] اگر خدانخواستہ سسرال میں کوئی چپقلش ہوجائے تو میکے میں اس کی بھڑاس نکالنے میں یہ خطرہ ہے کہ ماں، بہنیں ہمدردی کریں اور اُن کی شَہ ملنے پر جذبات مزید مُشتعِل ہوں اور یوں لڑائی ٹھنڈی ہونے کے بدلے مزید بڑھ جائے اور نتیجتاً گھر برباد ہوجائے، آج کل اس طرح سے گھر تباہ ہو رہے ہیں، اسی لیے سگِ مدینہ نے یہ نصیحت کرنے کی جَسارت کی ہے۔ (کوئی سنے یا نہ سنے روزانہ فیضانِ سنت کا درس جاری رکھنے کی مَدَنی التجا ہے۔)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع