30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پچھاڑئیے۔ بچوں کو اس طرح مَت ڈانٹئے کہ اُن کو وسوسہ آئے کہ ہمیں سناتی اور کوستی ہے۔ دھونے پکانے کے کام میں پھُرتی دِکھائیے، مَطْلَب یہ کہ نَجاست کو نَجاست سے ( یعنی اِلزام کو ہنگامے سے) پاک کرنے کے بجائے (حِکْمَت و حُسْنِ اَخلاق کے) پانی ہی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّاپنے سُسرال کی مَنْظُورِ نَظَر ہو جائیں گی اور زِنْدَگی بھی خوشگوار ہوجائے گی، سسرال کے حَق میں دُعا سے غَفْلَت نہ کیجئے کہ دُعا سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ صَوم و صلوٰۃ کی پابندی کرتی رہئے، شرعی پردہ کا اِہتِمام کیجئے۔ یاد رہے! دیور و جیٹھ سے بھی پردہ ہے۔ اپنے گھر میں فیضانِ سنّت کا درس جاری کیجئے۔ خاموشی کی عادَت ڈالئے کہ زیادہ بولنے سے جھگڑے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ فیشن پرستی کے بجائے سنّتوں کا راستہ اِخْتِیارکیجئے کہ اسی میں بھلائی ہے۔ مجھ گنہگار کو دُعائے غَمِ مدینہ و بقیع و مَغْفِرَت سے نوازتی رہیں۔ اگر آپ کو میرا یہ مَکْتُوب پسند آئے تو اسے پلاسٹک کوٹنگ کروا لیجئے اور خدانخواستہ کبھی گھریلو جھگڑا ہو تو اس کو پڑھ لیجئے۔
والسلام مع الاکرام
’’شادی مُبارک ‘‘کے نو حروف کی نِسبت سے (9)مدنی پھول
(1)…بہوکو چاہئے کہ اپنی ماں بہنوں ہی کی طرح اپنی ساس اور نند سے بھی مَحبَّت کرے ۔
(2)…بہو کی مَوجُودَگی میں ماں اور بیٹی کا آپس میں کانا پھوسی کرنا بہو کے لیے وسوسوں کا باعِث اوراس کے دِل میں اِحْسَاسِ محرومی پیدا کرنے والا ہے اور اس طرح اِس کے دِل میں نفرتوں کی بُنیاد پڑتی ہے۔
(3)…بہو کو جب تک بیٹی سے بڑھ کرساس کا پیار نہیں ملے گا اُس وَقْت تک اس کا اپنی ساس، نندوں سے مَانُوس ہونا بَہُت مُشکِل ہے۔
(4)…ساس کبھی ڈانٹ دے تو بہو کو چاہئے کہ اپنی ماں کی ڈانٹ سمجھ کر بَرْدَاشْت کر لے۔
(5)…اگر کبھی بہو بدتمیزی کر بیٹھے تو ساس کو چاہئے کہ بیٹی سمجھ کر مُعاف کردے۔
(6)…بھول کر بھی یہ اَلفاظ کسی کے منہ سے نہ نکلیں کہ بہو تعویذ کرواتی ہے، ورنہ فساد برپا او ر سُکُون برباد ہو سکتا ہے۔
(7)…اگر خدانخواستہ کبھی گھر سے تعویذ مل بھی جائے تب بھی بغیر شرعی ثُبُوت کے یہ طے کرلینا کہ بہو نے ڈالا جائز نہیں۔
(8)…یقین جانئے! شیطان بھی تعویذ ایسی جگہ ڈال سکتا ہے کہ گھر کے کسی فرد کے ہاتھ لگ جائے اور گھر میں فساد کھڑا ہو۔
(9)…بھابھی کا دیور وجیٹھ سے پردہ نہ کرنا حَرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ساس اور سسر وغیرہ باوُجُود قُدْرَت نہیں روکیں گے تو خود بھی گنہگار ہوں گے۔
شادی شدہ اسلامی بہنوں کے لئے (14)مَدَنی پھول
(1…)میاں حاکِم ہوتا اور بیوی مَحْکُوم ہوتی ہے اس کے اُلٹ ہونے کا خَیال بھی دِل میں نہ لائیے۔
(2…)جب میاں حاکِم ہے تو اُس کی اِطَاعَت کو لازِم سمجھئے۔ سیِّدُ الْمُرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:عورت جب پانچ نَمازیں پڑھے ، رمضان کے روزے رکھے، اپنی عزّت کی حِفَاظَت کرے اور اپنے خاوَند کی اِطَاعَت کرے تو جس دروازے سے چاہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع