دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

(4 …)اور (بیوی) بِغیر اِجازَت اُس (شوہر) کے گھر سے نہ جائے اگر ایسا کیا تو جب تک توبہ نہ کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور فِرشتے اُس پر لعنت کرتے ہیں۔ عَرْض کی گئی : اگرچِہ شوہر ظالِم ہو؟ فرمایا : اگرچِہ ظالِم ہو۔[1] بات بات پر رُوٹھ کر میکے چلی جانے والی عورتوں کیلئے مُندَرَجَۂ بالا حدیث میں کافی درس ہے۔

(5 …)تین قِسْم کے لوگو ں کی نَماز کو اللہ تعالیٰ قُبُول نہیں فرماتا ایک تو وہ عورت جو اپنے شوہر کی اِجازَت کے بِغیر گھر سے نکلے، دوسرا بھاگا ہوا غلام اور تیسرا وہ بادشاہ جس کی رعایا اُسے ناپسند کرتی ہو۔[2]

شاید کسی اسلامی بہن کو یہ وسوسہ آئے کہ کیا صِرف عورتوں پر ہی مَردوں کے حُقُوق ہیں ؟ مَردوں پر بھی عورتوں کے کوئی حُقُوق ہیں یا نہیں ! تو پڑھیے:

(6 …)کوئی مومِن کسی مومِنہ بیوی کو دُشمن نہ جانے اگر اس کی کسی عادت سے ناراض ہو تو دوسری خَصْلَت سے راضی ہوجائے ۔[3] حکیم الاُمّت حضرت مولانا مفتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْمَنَّان لکھتے ہیں:سُبْحٰنَ اللہ کیسی نفیس تعلیم!مَقْصَد یہ ہے کہ بے عیب بیوی ملنا نا مُمکِن ہے ، لہٰذا اگر بیوی میں دو ایک بُرائیاں بھی ہوں تو اسے بَرْدَاشْت کرو کہ کچھ خوبیاں بھی پاؤ گے۔ یہاں صَاحِبِ مرقات نے فرمایا : جو بے عیب ساتھی کی تلاش میں رہے گا وہ دنیا میں اکیلا ہی رہ جائے گا، ہم خود ہزار ہا بُرائیوں کا سَرچشمہ ہیں، ہر دوست عزیز کی بُرائیوں سے دَرْگُزَر کرو ، اَچھّائیوں پر نَظَر رکھو، ہاں! اِصلاح کی کوشِش کرو ، بے عیب تو رسول اللہ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)ہیں ۔[4]

 ذیل کے پانچ مَدَنی پھول بھی اپنے دل کے مَدَنی گلدستے پر سجالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّگھر اَمْن کا گہوارہ بن جائے گا۔

 (1 …)ساس اور نند سے کسی صُورَت بھی نہ بگاڑئیے۔ ان کی خوب خِدْمَت کرتی رہئے۔ اگر وہ طَنْز کریں تو خاموش رہئے۔

(2 …)ساس بِالْفَرْض جِھڑکیاں دے تو اپنی ماں کا تَصَوُّر کر لیجئے کہ وہ ڈانٹ رہی ہیں تو صَبْر آسان ہو جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

(3 …)آپ نے کبھی ساس کے غصّہ ہوجانے پر اگرجوابی غصے کا مُظاہَرہ کیا تو پھر نِبھاؤ مُشکِل ترین ہے۔

(4 …)سُسرال کی بدسُلوکی کی فریاد اپنے مَیکے میں کرنا آگے چل کر تباہی کا اِسْتِقْبَال کرنا ہے۔ لہٰذا صَبْر کے ساتھ ساتھ اس اُصول پر کاربند رہئے کہ ایک چُپ سو کو ہرائے جواب میں صِرف دُعائے خیر کیجئے۔

(5 …)عُموماً آج کل سُسرال کی طرف سے بہو پر جادو کرتی ہے، اپنے شوہر کو قابو کر لیا ہے وغیرہ وغیرہ اِلزام لگائے جاتے ہیں، خدانخواستہ آپ کے ساتھ ایسا مُعَامَلہ ہوجائے تو آپے سے باہَر ہوجانے کے بجائے حِکْمَتِ عَمَلی اور اِنْتِہائی نَرْمی سے کام لیجئے۔ اپنا کمرہ دن کے وَقْت بند نہ رکھئے، گھر کے دوسرے اَفراد کی مَوجُودَگی میں اپنے شوہر سے کانا پھوسی نہ کیجئے۔ شوہر کی مَوجُودَگی میں بھی چائے وغیرہ اپنی ساس یا نَند کے ساتھ بیٹھ کر ہی پئیں۔ ان کے سامنے ہر گز مُنہ نہ بگاڑئیے، غصّہ نِکالنے کے لئے برتن  زور سے نہ



[1]      کنزالعمال، حرف النون، کتاب النکاح،  الباب الخامس فی حقوق الزوجین،  الفصل الاول،   المجلد الثامن،  ۱۶/ ۱۴۴،  حدیث:۴۴۸۰۱

[2]      کنزالعمال، حرف المیم، کتاب المواعظ والرئق...الخ، الباب الثانی فی ترھیبات،  الفصل الثالث، المجلد الثامن،  ۱۶/ ۲۵،  حدیث:۴۳۹۱۹

[3]       مسلم،  کتاب الرضاع،  باب الوصية بالنساء،  ص۵۵۶،  حدیث:۱۴۶۹

[4]       مراۃ المناجیح،  بیویوں سے برتاؤ،  پہلی فصل، ۵/۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن