دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

ہیں۔[1]

(21)اگر کو ئی عِشْقِ مجازی کی آفَت میں پھنس جائے تو اس کو چاہئے کہ صَبْر کرے۔ شادی سے قَبْل ملنا بلکہ ایک دوسرے کو دیکھنا نیز خط و کِتابَت، فون پر گفتگو اور تحائف کا لین دین وغیرہ ہر وہ فعل جو اس عِشْق کے سَبَب کیا جائے حَرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔[2]

سیدی عطّار  کی طرف سے بنتِ عطّار کیلئے 12 مَدَنی پھول

گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے اور آخِرَت سنوارنے کے لئے  شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی شہزادی بنتِ عطّار کو رخصتی کے وَقْت نصیحت آمیز دَرْج ذیل 12 مَدَنی پھول عَطا فرمائے:

(1 )شوہر کی طرف سے ملنے والا ہر حکْم جو خِلافِ شَرْع نہ ہوبجا لانا ضَروری ہے۔

(2 )اپنے شوہر اور ساس کا کھڑے ہو کر اِسْتِقْبَال کیجئے اور کھڑے ہو کر ہی رُخْصَت بھی کیجئے۔

(3 )دن میں کم از کم ایک بار (مُمکِن ہو تو) ساس کی دَسْت بَوسی کیجئے۔

(4 )اپنی ساس اور سُسر کا وَالِدَین کی طرح اِکرام کیجئے ۔ان کی آواز کے سامنے اپنی آواز پَسْت رکھئے۔ان کے اور اپنے شوہر کے سامنے جی جناب سے بات کیجئے۔

(5 )شوہر ضَرورتاً سزا دینے کا مجاز ہے۔ایسا ہو تو صَبْر و تَـحَمُّل کا مُظاہَرہ کیجئے، غُصّہ کر کے یا زبان درازی کر کے گھر سے رُوٹھ کر آجانے کی صُورَت میں آپ پر میکے کے دروازے بند ہیں۔

 (6 )ہاں بغیر روٹھے شوہر کی اِجازَت کی صُورَت میں جب چاہیں میکے آسکتی ہیں۔

(7 )اپنے میکے کی کوتاہیاں شوہر کو بتا کر غیبت کے گناہِ کبیرہ میں نہ خود مُبْتَلا ہوں نہ اپنے شوہر کو سُننے کے گناہِ کبیرہ میں مُلَوَّث کریں۔

(8 )اپنی بے عملی یا لا علمی کو ڈھانپنے کے لئے اِس طرح کہہ دینا کہ مجھے تو والِدَین نے یہ نہیں سکھایا سَخْت حَمَاقَت ہے۔

(9 )بہارِ شریعت حِصّہ 7 سے نان نفقہ کا بیان، زَوجَین کے حُقُوق وغیرہ کا مُطَالَعہ کرلیجئے۔

(10 )اپنے لئے کسی قِسْم کا سُوال اپنے شوہر سے کر کے ان پر بوجھ مَت بننا۔ ہاں اگر وہ مُقَرَّر کردہ حُقُوق ادا نہ کریں تو مانگ سکتی ہیں۔

(11 )مِہمان کی خِدْمَت سَعَادَت سمجھ کر کرنا، اس کے اَخراجات کے مُعَامَلے میں شوہر پر بے جا بوجھ مَت ڈالنا۔اپنے والِد (یعنی سگِ مدینہ) سے طَلَب کر لینا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مَایُوسی نہیں ہوگی اور اگر وہ خوش دِلی سے رَضا مند ہوں تو ان کی سَعَادَت مندی ہوگی۔

(12 )شوہر کی اِجازَت کے بِغیر ہر گز گھر سے نہ نکلیں۔

٭٭٭٭٭٭

 



[1]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  خود کشی کا علاج،  ص ۴۳۴

[2]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  خود کشی کا علاج،  ص ۴۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن