دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

پر بُلَند ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ َکا مَحْبُوب (یعنی پیارا)بنادیتے ہیں اور وہ زمین پر(لوگوں کو)نصیحتیں کرتے چلتے ہیں۔عَرْض کی گئی:وہ کِس طرح لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا مَحْبُوب(یعنی پیارا) بناتے ہیں؟اِرشَاد فرمایا:وہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی مَحْبُوب (یعنی پسندیدہ) باتوں کا حکْم دیتے اور ناپسندیدہ باتوں سے مَنع کرتے ہیں، لہٰذا جب لوگ ان کی اِطَاعَت کرتے ہیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِنہیں اپنا مَحْبُوب بنا لیتا ہے۔[1]

اللہ کا محبوب   بنے   جو  تمہیں  چاہے

اُس کا تو بیاں ہی نہیں کچھ تُم جسے چاہو[2]

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!مَعْلُوم ہوا بروزِ قِیامَت قابِلِ رَشْک مَقام پر وُہی لوگ فائز ہوں گے جو دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں یعنی ان کی خیر خواہی کے پیشِ نَظَر اللہ کی پسندیدہ باتوں کا حکْم دیتے اور ناپسندیدہ باتوں سے مَنْع کرتے ہیں۔

نصیحت کیا ہے؟

وَعْظ و نصیحت کا لَـفْظ عام طور پر خُلُوص وعِبْرَت کے لیے بھلائی کی بات بتانے اور نیک صَلاح مشورے کے مَفہوم میں اِسْتِعمال ہوتا ہے۔[3]جیسا کہ شِفا شریف میں ہے کہ جس شخص کو نصیحت کی جا رہی ہو، اس کی مُکَمَّل بھلائی اور خَیر خواہی کے اِرادے کو لَـفْظِ نصیحت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔[4]

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبد المصطفٰے اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی جَواہِرُ الحدیث میں فرماتے ہیں: نَصِیْحَة کے معنیٰ لُغَت میں اِخْلَاص اور خَیر و صَلاح کی طرف بُلانا اور شَر و فساد سے روکنا ہے۔ اِمام سلیمان  خطابی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے فرمایا کہ لَـفْظِ نَصِیْحَة ایک ایسا جامِع لَـفْظ ہے کہ اس کے معنیٰ کو اَدا کرنے کے لیے عربی میں کوئی دوسرا مُفْرَد لَـفْظ نہیں ہے، بَہَرحَال عام طور پر اردو میں اس لَـفْظ کا  ترجمہ ”خیر خواہی“ کیا جاتا ہے جو خود بھی ایک بَہُت ہی جامِع لَـفْظ ہے۔[5]

حضرت سَیِّدُنا اِمام  فخر الدّین رازِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی اس کی تعریف کچھ یوں بیان کرتے ہیں: نصیحت وہ کلام ہے جوراہ ِدین میں ناروا اور نامُناسِب باتوں سے روکنے کا فائدہ دے۔[6]دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  868  صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاب اِصلاحِ اَعمال جلد اَوّل صَفْحَہ 244پر ہے: وَعْظ کہتے ہیں ایسی ڈانٹ ڈپٹ کو جس میں ڈرانا پایا جائے۔چنانچہ اِمام خلیل نحوی کہتے ہیں:وَعْظ خیر کی ایسی باتیں یاد دِلانے کو کہتے ہیں جن سے دِل نَرْم پڑجائے اور یہ بھی کہا گیاہے کہ وَعْظ ایسی بات کی طرف رہنمائی کرنے کو کہتے ہیں جو بطریقۂ رَغْبَت و ڈر اِصلاح کی طرف بلائے۔

 



[1]       شعب الایمان، ۱۰-باب فی محبة الله عزوجل/ معانی المحبة،  ۱/۳۶۷،  حدیث:۴۰۹

[2]       ذوقِ نعت،  ص۱۴۷

[3]       ماخوذاز اردو لغت،  ۲۰/۷۳

[4]       کتاب الشفا، القسم الثانی، الباب الثانی ،  فصل فی وجوب مناصحته،  ۲/۲۸

[5]       جواہر الحدیث،  ص ۹۶

[6]       تفسیرکبیر، الجزءا لتاسع،  سورة آل عمران، تحت الآية:۱۳۸،  ۳/۳۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن