دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

نقصان پر راضی ہونا اور اِحسان فراموشی وغیرہ۔[1]

(18)آپ کو بول کر بارہا پچھتانا پڑا ہو گا مگر خاموش رَہ کر کبھی نَدامَت نہیں اُٹھائی ہوگی۔[2]

(19)عوام میں یہ غَلَط مَشْہُور ہے کہ غُصّہ حَرام ہے، غُصّہ ایک غیر اختیاری اَمر ہے، انسان کو آہی جاتا ہے، اِس میں اس کاقُصُور نہیں، ہاں غُصّہ کا بے جا اِسْتِعمال بُراہے۔[3]

متفرق مدنی پھول

(1)بُری صُحْبَت میں ہَلاکَت ہی ہَلاکَت اور اَچھّی صُحْبَت اور اَچھّوں سے مَحَبَّت و نِسْبَت میں ہر طرح سے عَافِـیَّت ہے۔[4]

(2)جو بھکاری کمانے پر قادِر ہونے کے باوُجُود بِلا ضَرورت و مجبوری بَطورِ پیشہ بھیک مانگتے ہیں گنہگار ہیں اور ایسوں کے حال سے باخَبَر ہونے کے باوُجُود ان کو دینا جائز نہیں۔[5]

(3)ہر ایک کا طبعی مِزاج الگ الگ ہوتا ہے ایک ہی دوا کسی کے لئے آبِ  حَیات کا کام دِکھاتی ہے تو کسی کیلئے موت کا پیغام لاتی ہے، لہٰذا کِتابوں میں لکھے ہوئے یا عوامُ النّاس کے بتائے ہوئے عِلاج شروع کرنے سے قَبْل اپنی طبیبہ سے مشورہ کر لینا ضَروری ہے۔[6]

(4)بَدَل بَدَل کر نہیں بلکہ ایک ہی طبیبہ سے عِلاج کروانا مُناسِب رَہتا ہے کہ وہ طَبعی مِزاج سے واقِف ہو جاتی ہے۔[7]

(5)ڈرانے کیلئے اَکْثَر مائیں جھوٹ بول دیا کرتی ہیں کہ بلّی آئی، کُتّا آیا وغیرہ۔ جنہوں نے ایسا کیا اُن کو چاہئے کہ سچّی توبہ کریں۔[8]

(6)شیطان کے مالِ تِجَارَت میں سے ایک مَکْر یعنی دھوکا بھی ہے جسے یہ عورَتوں کے ہاتھوں بیچتا ہے۔[9]

(7)ماں باپ کی نا فرمانی کرنے والیوں کو گھبرا کر توبہ کر لینی اور والِدَین سے مُعافی مانگ کر ان کو راضی کر لینا چاہئے۔[10]

(8)اگر والِدَین خِلافِ شَریعَت حکْم دیں[11] تَو اس بات میں ان کی فَرمانبرداری نہ کی جائے۔[12]

(9)بسا اَوقات دین کے مُعَامَلے میں معلومات سے بالکل کوری جاہِل عورتوں کے غیرشَرعی مگر بے عَمَل نَفْس کو بھانے والے جواب



[1]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  غصے کا علاج،  ص ۱۵۳

[2]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  غصے کا علاج،  ص ۱۶۶

[3]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  غصے کا علاج،  ص ۱۷۳

[4]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۷۸

[5]     اسلامی بہنو ں کی نماز، قضا نمازوں کا طریقہ،  ص۱۶۸

[6]     اسلامی بہنوں کی نماز، حیض و نفاس کا بیان،  ص۲۳۰

[7]     المرجع السابق

[8]     غیبت کی تباہ کاریاں، ص۵۶

[9]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  شیطان کے چار گدھے،  ص ۲۱۷

[10]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  مردے کی بے بسی،  ص ۳۷۷

[11]     کسی حکم کے مُتَعَلِّق  یہ جاننے کے لیے کہ واقعی یہ  خلافِ شریعت ہے یا نہیں،  علمائے کرام بالخصوص مفتیانِ کرام سے ضَرور شرعی رہنمائی لی جائے اور خود کسی بھی کام کے خِلافِ شَریعَت ہونے کا فیصلہ نہ کیا جائے۔

[12]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  مردے کی بے بسی،  ص ۳۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن