30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چاہئے۔[1]
(7)…اَفْسَوس!ہمارے ضمیر مُردہ ہوتے جارہے ہیں، غیرت کی آنکھوں پر جَہالت کے پردے پڑ گئے، حَیا کا جنازہ نِکَل گیا، گناہوں پر نَدامَت کے بجائے اِظْہَارِ مَسرَّت کیا جا رہا ہے۔ ناچ گانے کا گناہ اِس قَدْر عام ہو گیا ہے کہ اب بچّہ بچّہ اس کا شَیدا ہوا جا رہا ہے۔[2]
(8)…گانے باجوں میں دلچسپی رکھنا شیطان اور اس کے پَیروکاروں کی صِفَت ہے جبکہ سَعَادَت مند اِسلامی بہنیں فلموں، ڈِراموں اور گانے باجوں سے دورہی رہتی ہیں۔ [3]
(9)…گانے باجوں کے ذریعہ اپنا غم غَلَط کرنا شیطانی کام ہے۔ [4]
(10)…گانے باجوں کے ذریعے انسان نفسانی لذّتوں میں مُبْتَلا ہو کر مزید گناہوں میں پھنس جاتا ہے۔ [5]
(11)…گانے باجے گناہوں پر اکساتے، شَہْوَت بھڑکاتے اور انسان کو بے غیرت بناتے ہیں۔ [6]
(12)…بعض خواتین اپنے شوہروں کی سخْت نافرمانیاں اور نا شکریاں کرتی ہیں اور ذرا کوئی بات بُری لگ جائے تو پچھلے تمام اِحسانات بُھلا کر کَوسنا شروع کردیتی ہیں، انہیں اس سے باز رہنا چاہئے[7]
(13)…اجتِماعات وغیرہ میں جہاں بھیڑ زیادہ ہو وہاں اپنی سَہولت کیلئے زیادہ جگہ گھیر کر دیگر اسلامی بہنوں کیلئے تنگی کا باعِث نہ بنیں۔[8]
(14)…ایک اسلامی بہن کسی ضَرورت سے مثلاً وُضُو کرنے کیلئے اپنی جگہ سے اُٹھ کر جائے اور ضَرورت پوری کرکے ابھی ابھی آنے والی ہو تو اس کی جگہ دوسری نہ بیٹھے۔[9]
(15)…اِحْتِرامِ مسلم کا تقاضَا یہ ہے کہ ہر حال میں ہر اسلامی بہن کے تمام حُقُوق کا لِـحَاظ رکھا جائے اور بِلا اِجازَتِ شَرْعی کسی کی بھی دِل شِکْنی نہ کی جائے۔[10]
(16)…زَبان کو قابو میں رکھئے کہ زیادہ بولتے رہنے سے بعض اَوقات منہ سے کلماتِ کُفْر نِکَل جاتے ہیں اور پتا نہیں لگتا۔[11]
(17)… غُصّہ کے سَبَب بَہُت ساری برائیاں جَنَم لیتی ہیں جو آخِرَت کیلئے تباہ کُن ہیں مَثَلًا:حَسَد، غیبت، چغلی، کینہ، قَطع تعلُّق، جھوٹ، آبروریزی، کسی کو حقیر جاننا، گالی گلوچ، تکبُّر، بے جا مار دھاڑ ، تَمسخُر(یعنی مذاق اُڑانا)، قَطعِ رِحمی، بے مُرُوَّتی، شَماتَت یعنی کسی کے
[1] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۲۰
[2] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۲۴
[3] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۳۴
[4] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۳۶
[5] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۳۶
[6] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۳۷
[7] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، احترامِ مسلم، ص ۲۶۸
[8] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، احترامِ مسلم، ص ۲۷۵
[9] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، احترامِ مسلم، ص ۲۷۹
[10] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، احترامِ مسلم، ص ۲۸۰
[11] بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم، برے خاتمے کے اسباب، ص ۱۳۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع