30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں:(۱)اِعتِرافِ جُرم (۲)نَدامت اور (۳)عَزْمِ تَرْک۔ یعنی گناہ چھوڑنے کا عَزْم۔[1]
(4)…سمجھدار عورت وُہی ہے جس نے حِسابِ آخِرَت کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے خود کو سُدھار نے کے لئے اپنے نَفْس کا سختی سے مُحاسَبَہ کیا اور گناہوں پر اَفْسَوس اور اِن کے بُرے اَنجام کا خوف مَحْسُوس کیا۔ [2]
(5)…ہماری اَسلاف خواتین نَفْس کو سُدھارنے کیلئے اس کا مُحاسَبَہ فرماتیں اور ہر دَم نیکیوں میں مَصْرُوف رہنے کے باوُجُود خود کو گنہگار تصوُّر کرتیں مگر اَفْسَوس!آج حَالَت یہ ہے کہ شب و روز گناہوں کے سمندر میں غَرق رہنے کے باوُجود اِحساسِ نَدامت ہے نہ خوفِ عاقِبَت۔ [3]
(6)…ہماری اَسلاف خواتین اپنی کم سِنی کے گُناہ بھی یاد رکھتیں اور اس پر اللہ سے خَوف مَحْسُوس کرتیں اور ایک آج کی خواتین ہیں کہ بالِغ ہونے کے باوُجُود قَصداً (یعنی جان بوجھ کر)کئے ہوئے گُناہ بھی بھول جاتی اور نَقائِص سے بھرپور نیکیوں کو یاد رکھ کر ان پر اِتراتی رہتی ہیں۔ [4]
(7)…وہ ربِّ بے نیاز جو دنیا کے اندر انسانوں کو بیماریوں، تکلیفوں اورمصیبتوں میں مُبْتَلا کر سکتا ہے وہ جہنّم کا عَذاب بھی دے سکتا ہے۔[5]
مُعَامَلات واخلاقیات سے متعلق مدنی پھول
(1)…بناؤ سنگھار گھر کی چار دِیواری میں وہ بھی صِرف مَحارم کے سامنے ہو۔[6]
(2)…بن سنور کر غیر مَردوں کے سامنے بے پردہ پِھرنا پِھرانا حَرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔[7]
(3)…عورت کا مردوں کی طرح بال کٹوانا نا جائز و گناہ ہے۔[8]
(4)…اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں میں بِغیر مائیک کے اس طرح نعت شریف پڑھیں کہ اُن کی آواز کسی غیر مرد تک نہ پہنچے۔ مائیک کااس لئے مَنع کیا کہ اِس پر پڑھنے یا بیان کرنے سے غیر مَردوں سے آواز کو بچانا قریب قریب نامُمکِن ہے۔[9]
(5)…غیر مَرد غیر عورَت کودیکھے یا غیر عورَت غیر مَرد کو شَہْوَت سے دیکھے یہ حَرام اور دونوں کیلئے جہنّم میں لے جانے والے کام ہیں۔[10]
(6)…نا مَحْرَم مَردوں کو بَشَہْوَت دیکھنے والیوں کو اپنی کمزوری اور ناتوانی پر ترس کھاتے ہوئے اپنے آپ کو عَذابِ اِلٰہی سے خوب ڈرانا
[1] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، پل صراط کی دہشت، ص ۴۷۰
[2] بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم، میں سدھرنا چاہتا ہوں، ص ۴۱
[3] بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم، میں سدھرنا چاہتا ہوں، ص ۴۳
[4] بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم، میں سدھرنا چاہتا ہوں، ص ۴۶
[5] بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم، میں سدھرنا چاہتا ہوں، ص ۶۵
[6] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰
[7] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰
[8] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۲۸۰
[9] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۲۵۴
[10] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، گانے باجے کی ہولناکیاں، ص۱۱۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع