دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کرتی ہیں؟[1]

(10)دنیا کے اِمْتِحَان کی تیّاری کیلئے ٹیوٹرکی خِدْمَات حاصِل کرتی ہیں، کوئی اکیڈیمی یا ٹیوشن سینٹر جائن(JOIN) کرتی ہیں ، کیا قِیامَت کے اِمتِحان کی تیّاری کیلئے سنّتوں بھرے مَدَنی مَاحَول کو اِخْتِیار کیا؟[2]

(11)دُنیوی ترقّی کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصِل کرنے کیلئے دوسرے شہروں بلکہ دوسرے ملکوں تک کا سَفَر اِخْتِیار کرتی ہیں، کیا آخِرَت کی حقیقی ترقّی اورقِیامَت کے اِمْتِحَان کی تیّاری کے لئے بھی کبھی  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربِیَّت کے مَدَنی قافلے کے ساتھ راہِ خُدا میں سَفَر کیا؟[3]

(12)جہنّم کی آگ تاریک ہوگی اور پُل صِراط اندھیرے میں ڈوبا ہوا  ہوگا۔ فَقَط وُہی کامیاب ہوگی جس پر رب کا فَضْل و کَرَم ہوگا۔[4]

(13)قَبْر وحَشْر و پُل صِراط پر نُورِ مصطفےٰکے صَدْقے میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کنیزانِ  مصطَفٰے کو نور ہی نور ملے گا۔[5]

(14)جن خوش بختوں کا اِیمان پر خاتِمہ ہو گا وہ بِالآخِر نَجات پا جائیں گی اور جس کا اِیمان برباد ہوگیا اور بِغیر توبہ کے مرگئی اُس کی نَجات کی کوئی صُورَت نہیں ۔[6]

(15)ہر ایک کو ڈرنا ضَروری ہے کہ نہ معلوم میرا کیا بنے گا ۔[7]

(16)پُل صِراط جہنّم پر بنا ہوا ہے اور اُس پر سے گزرے بِغیر جنّت میں داخِلہ مُمکِن نہیں۔[8]

(17)آج ہماری حَالَت یہ ہے کہ ہم دُنیوی مُستَقبِل کی سُدھار کے لیے تو بَہُت غور و فِکْر کرتی اور آئندہ کی دُنْیَوی راحتوں کے حُصول کی خاطِر نہ جانے کیا کیا منصوبے بناتی ہیں، لیکن اَفْسَوس! ہم اپنی آخِرَت کو سُدھارنے کی فِکْر سے یکسر غافِل اور اس کی تیّاری کے مُعامَلے میں بِالکل کاہِل ہیں۔[9]

(18)فَقَط دُنیوی زندگی سُدھارنے کے تفکرات میں مُستَغرَق(مُس۔تَغ۔رَق) ہوکر اسی کیلئے مَصروفِ تگ و دَو رہنا، اپنی آخِرَت کی بھلائی کیلئے فِکْر و عَمَل سے غَفْلَت برتنا، سابِقہ اَعمال پر اپنا اِحتِساب کرتے ہوئے آئندہ گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کاعَزْم نہ کرنا سَراسَرنقصان و خُسران ہے۔[10]

موت و قبر کی یاد سے متعلق مدنی پھول

 



[1]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۴۲۳

[2]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۴۲۳

[3]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۴۲۴

[4]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،   پل صراط کی دہشت،  ص ۴۴۲

[5]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،   پل صراط کی دہشت،  ص ۴۵۱

[6]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،   پل صراط کی دہشت،  ص ۴۶۱

[7]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،   پل صراط کی دہشت،  ص ۴۶۱

[8]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،   پل صراط کی دہشت،  ص ۴۶۱

[9]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  میں سدھرنا چاہتا ہوں،  ص ۴۰

[10]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  میں سدھرنا چاہتا ہوں،  ص ۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن