دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

مرد بھی بِلا تکلّف اندر آتے جاتے ہیں، مرد اور عورَتیں جی بھر کر بد نِگاہی کرتے ہیں، خوب آنکھوں کا  زِنا ہوتا ہے، نہ خوفِ خدا نہ شرمِ مصطَفٰے ۔ سنو سنو !  رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عِبْرَت نِشان ہے:آنکھوں کا زِنا دیکھنا اور کانوں کا زِنا سننا اور زَبان کا زِنا بولنا اور ہاتھوں کا زِنا پکڑنا ہے۔[1]

(4) فلمی ریکارڈنگ کے بِغیر آج کل شاید ہی کہیں شادی ہوتی ہو۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اَوقات جواب ملتا ہے :واہ صاحِب ! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پہلی بچّی کی خوشی دِکھائی ہے اور گانا باجا نہ کریں، بس جی!خوشی کے وَقْت سب کچھ چلتا ہے۔(مَعَاذَ اللہ  ) ارے نادانو ! خوشی کے وَقْت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا شُکْر ادا کیا جاتا ہے کہ خوشیاں طویل ہوں، نافرمانی نہیں کی جاتی، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس نافرمانی کی نُحُوست سے اِکلَوتی بیٹی دُلْہَن بننے کے آٹھویں دن رُوٹھ کر میکے آ بیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طَلَاق کا پرچہ آپہنچےاور ساری خوشیاں دُھول میں مل جائیں۔ یا دھوم دھام سے ناچ گانوں کی دھما چوکڑی میں بیاہی ہوئی دُلْہَن 9 ما ہ کے بعد پہلی ہی زچگی میں موت کے گھاٹ اتر جائے۔ آہ !صد ہزار آہ!

مَحَبَّت خُصُومات میں کھو گئی        یہ اُمّت رُسُومات میں کھو گئی[2]

(5)جو اِسلامی بہن غَفْلَت کا شِکار ہوکر گناہوں پر اَڑی رہی وہ راستہ بھول کر بے عملی کی تاریکیوں میں بھٹک گئی اور خدا و مصطفےٰعَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی کی صُورَت میں قَبْر و آخِرَت کے عَذاب میں پھنس کر رہ گئی ، اب پچھتانے اور سر پچھاڑنے سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، لہٰذا اب بھی مَوْقَع ہے جَلْد تَر اپنے گناہوں سے سچّی توبہ کرکے سنّتوں بھری زِنْدَگی گزارنے کا عہد کرلیجئے ۔[3]

(6)ہم بندوں کے سامنے گناہ کرتے ہوئے تو ڈرتی ہیں مگر اَفْسَوس! اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ ہمارا رب ہمیں دیکھ رہا ہے۔[4]

(7)ہم خواہ روئیں یا ہنسیں، تڑپیں یا غَفْلَت کی نیند سوتی رہیں قِیامَت کا اِمْتِحَان بَرحَق ہے۔[5]

(8)دنیا کے اِمْتِحَان کیلئے تو آج کل رات رات بھر پڑھتی، نیند آئے تو نیند کُشا (ANTY SLEEPING) گولیاں کھا کر بھی جاگتی اور اس کی تیّاری کرتی ہیں، مگر کیا قِیامَت کے اِمْتِحَان کے لیے بھی کبھی کوئی رات جاگ کر عِبَادَت میں بَسَر کی؟[6]

(9)دنیا کے اِمْتِحَان میں کامیابی کے لیے اسکول اور کالج کا رُخ کرتی ہیں، [7] کیا قِیامَت کے اِمْتِحَان میں کامیابی کے لئے بھی سنّتوں بھرے



[1]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  گانے باجے کی ہولناکیاں،  ص۱۱۹ بحوالہ مسلم، کتاب القدر،  باب قدر علی ابن آدم حظه من الزناوغیرہ،   ص۱۰۲۴،  حدیث:۲۶۵۷

[2]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  گانے باجے کی ہولناکیاں،  ص۱۲۳

[3]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  غفلت،  ص۲۴

[4]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  گناہوں کا علاج،  ص ۷۴-۷۵

[5]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۳۹۰

[6]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۴۲۳

[7]     پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!ایسے اسکولوں اور کالجوں سے اِجْتِنَابکیجئے جہاں مخلوط تعلیم (Co-Education) ہو کہ بالغان کی مخلوط تعلیم کا مروجہ سلسلہ سراسر ناجائز و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ (پردے کے بارے میں سوال جواب،  ص ۱۷۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن