30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1)…مسلمان عورت کے لئے حَلال نہیں کہ کافِرہ عورت کے سامنے سِتْر کھولے۔ اس سے اِجْتِنَاب(بچنا) لازِم ہے۔جب تک مسلمان دائی مل سکتی ہو اور وہ دُرُست کام سر اَنْجَام دے سکتی ہوتو کافِرہ سے ہر گز یہ کام نہ کروایا جائے۔ [1]
(2)…اوّل تو اِسلامی بہنیں نَما ز پڑھتی نہیں اور جو پڑھتی ہیں ان کی اکثریَّت سنّتیں سیکھنے کے جذبے کی کمی کے باعِث آج کل صحیح طر یقے سے نَماز پڑھنے سے محروم رہتی ہے ۔[2]
(3)…دَورانِ نَماز پیشانی سے مِٹّی چُھڑانا بہتر نہیں اورمَعَاذَ اللہ تَکَبُّر کے طور پر چُھڑانا گناہ ہے اور اگر نہ چھڑانے سے تکلیف ہوتی ہو یا خَیال بٹتا ہو تو چھڑانے میں حَرَج نہیں۔[3]
(4)…اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ جہاں ظُہْرکی دس رَکْعَت نَماز پڑھ لیتی ہیں وہاں آخِر میں مزید دو رَکْعَت نَفْل پڑھ کر بارہویں شریف کی نسبت سے 12 رَکعَت کرنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے! اِسْتِقَامَت کے ساتھ دو نَفْل پڑھنے کی نیّت فرمالیجئے ۔[4]
(5)… بعض اِسلامی بہنیں رات گئے تک گھروں میں جاگتی رہتی ہیں، وہ عشا کی نماز پڑھ کر جَلْدی سو جانے کا ذِہن بنائیں کہ عشا کے بعد بِلاوجہ جاگنے میں کوئی بھلائی نہیں۔[5]
(6)…قَضا نَمازیں چُھپ کر پڑھئے، لوگوں پر ( یا گھر والوں بلکہ قریبی سہیلیوں پر بھی) اس کا اِظْہَار نہ کیجئے۔[6]
(7)…بعض اِسلامی بہنیں مَسْجِد وغیرہ میں ایك قرآنِ پاک کا نُسخہ دے کر اپنے مَن کو منا لیتی ہیں کہ ہم نے مَرْحُوم کی تمام نَمازوں کا فِدیہ ادا کر دیا یہ ان کی غَلَط فَہمی ہے ۔ [7]
(1)…اِس دنیا میں آکر ہم سَخْت آزمائش میں مبتلا ہو گئی ہیں، ہماری آمدکا مَقْصَد کچھ اور تھا مگر شاید ہم سمجھ کچھ اور بیٹھی ہیں۔[8]
(2)…اگر مَعْصِیَت کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہو گیا، اسکے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رُوٹھ گئے اور اِیمان برباد ہو گیا تووہ وہ مشکِلات دَرپیش ہوں گی جو کبھی حَل نہ ہوں گی۔[9]
(3)…آہ!شادِیوں میں خوب فیشن پرستی کا مُظاہَرہ کیا جاتا ہے، خاندان کی جوان لڑکیاں خوب ناچتیں، گاتیں اُودھم مچاتی ہیں۔اِس دَوران
[1] پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۹۳
[2] اسلامی بہنوں کی نماز، نماز کا طریقہ، ص۸۴
[3] اسلامی بہنوں کی نماز، نماز کا طریقہ، ص۱۱۳
[4] اسلامی بہنوں کی نماز، نماز کا طریقہ، ص۱۲۷
[5] اسلامی بہنوں کی نماز، قضا نماز وں کا طریقہ، ص۱۵۲
[6] اسلامی بہنوں کی نماز، قضا نماز وں کا طریقہ، ص۱۵۵
[7] اسلامی بہنوں کی نماز، قضا نماز وں کا طریقہ، ص۱۶۳
[8] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، مردے کی بے بسی، ص ۳۶۰
[9] بیاناتِ عطاریہ حصہ اول، مردے کی بے بسی، ص ۳۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع