فکرِ آخرت سے متعلق مدنی پھول
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذیل میں پندرھویں صدی کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت، شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب سے ماخوذ چند مَدَنی پھول ضَروری ترمیم (یعنی مُذکَّر کے بجائے مُؤنَّث صیغوں )کے ساتھ مَذْکُور ہیں۔

تنظیمی معمولات سے متعلق مدنی پھول

(1)ہمیں ہر وَقْت نیکی کی دعوت دینے میں مَصْرُوف رہنا چاہیے، ہو سکتا ہے ہماری تھوڑی سی کوشِش کسی کی تقدیر بَدَل دے اوروہ آخِرَت کی بہتریاں اِکٹّھی کرنے میں مَصْرُوف ہو جائے اور آپ کا بھی بیڑا پار ہو جائے۔[1]

(2)عَمَل کا جذبہ بڑھانے کیلئے مَدَنی مَاحَول ضَروری ہے، ورنہ عارِضی طور پر جذبہ پیدا ہوتا بھی ہے تو اَچھّی صُحْبَت کے فُقدان (یعنی کمی) کے سَبَب اِسْتِقَامَت نہیں مل پاتی۔[2]

(3)اِنْفِرَادِی کوشِش کرتے ہوئے اگر کوئی تکلیف پہنچے تو صَبْر و شکیبائی (یعنی تَـحَمُّل و بُرْدْبَاری) کا دامَن ہاتھ سے مَت چھوڑئیے کہ آنے والی مصیبت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بَہُت  بڑی بھلائی کا پیش خَیمہ ثابِت ہوگی۔[3]

(4)ہمارا کام نیکی کی دعوت پہنچانا ہے، منوانا ہمارا مَنْصَب  نہیں ۔[4]

(5)یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ اِجْتِمَاع کی حاضِری میں صِرف دُنْیَاوِی مَسائل کے حل ہی کی نِیَّت نہ کی جائے۔ طَلَبِ عِلْم اور ثوابِ آخِرَت کمانے کی بھی نیتیں ضَرور کرنی چاہئیں۔[5]

(6)غیبت سے سچی توبہ کیجئے اور زَبان کی حِفَاظَت کی ترکیب بنایئے، اِس پر اِسْتِقَامَت پانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔[6]

(7)اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سَفَر اور مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر ماہ جَمْع کروانا آپ کے قِیامَت کے اِمْتِحَان کے لئے مُمِدّ و مُعاوِن ثابِت ہوگا۔[7]

(8)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    بلَند رتبہ خاتونانِ اِسلام کے جذبۂ اسلامی کا کوئی ذرّہ ہماری ماؤں اور بہنوں کو بھی نصیب کرے کہ وہ بھی اپنی اولاد کو دِینِ اِسلام کی خاطِر قربانیوں کیلئے پیش کریں، انہیں سنّتوں کے سانچے میں ڈھالیں اور عاشِقانِ رَسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں میں سَفَر پر آمادہ کریں۔[8]

 



[1]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۹

[2]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۳۱

[3]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۶۴

[4]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۸۸

[5]     پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۹۷

[6]     غیبت کی تباہ کاریاں، ص۴۲

[7]     بیاناتِ عطاریہ حصہ اول،  قیامت کا امتحان،  ص ۴۲۵

[8]     بیاناتِ عطاریہ حصہ دوم،  حسینی دولہا،  ص ۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن