دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

(8)…اگر گناہ ہو جائے تو توبہ کرلو کیونکہ جو توبہ نہیں کرتی وہ ظالِمہ ہے۔ (پ۲۶، الحجرات:۱۱)

(9)…راہِ خُدا  میں ستائی جانے والی عورتوں کے گناہ مُعاف ہو جاتے ہیں اور ان کے لیے جنّت کی بَشَارَت ہے۔ (پ۴، آل عمران:۱۹۵)

(10)…دنیا میں جس قَدْر ہو سکے تھوڑے مال پر ہی اِکْتِفا کرنا چاہیے۔[1]

(11)…ہر چھوٹے اور بڑے پر رَحْم کیجئے یہاں تک کہ جانوروں پر بھی۔ [2]

(12)…تم میں سے کوئی عورت کسی مرد کے ساتھ خَلْوَتْ و تنہائی میں نہ جائے، ہاں مَحْرَم ساتھ ہو تو جاسکتی ہے۔[3]

(13)…عورت مَحْرَم کے بغیر سَفَر(شرعی) پر نہ نکلے۔[4]

(14)…جو عورت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اوریومِ آخِرَت پر اِیمان رکھتی ہو وہ تین راتوں کی مَسَافَت کا سَفَر بغیر مَحْرَم کے نہ کرے۔[5]

(15)…عورتوں کا دَم کرنا جائز ہے۔ [6]

(16)…مُنافِق عورتیں جہنمی ہیں۔ (پ ۱۰، التوبة:۶۸)

(17)…جزائے اَعمال میں عورت و مَرد کے درمیا ن کوئی فَرْق نہیں۔[7]

 (18)…اللہ کی پناہ جادو گر عورتوں کے شَر سے۔ (پ۳۰، الفلق:۴)

(19)…گانے والی عورت کے پاس بیٹھنے والیوں اور کان لگا کر دھیان سے سننے والیوں کے کان میں بروزِ قِیامَت سیسہ اُنڈیلا جائے  گا۔[8] تو گانے والی کا حال کیا ہوگا؟

(20)…جب تین اِسلامی بہنیں کہیں اِکٹّھی ہوں تو تیسری کو چھوڑ کر دو بَاہَم چپکے چپکے باتیں نہ کریں جب تک کہ مَـجْلِس میں بَہُت سے لوگ نہ آجائیں۔ یہ اس وجہ سے کہ اس تیسری کو رنج پہنچے گا۔[9] (کہ شاید میرے مُتَعَلِّق کچھ کہہ رہی ہیں یا یہ کہ مجھے اس لائق نہ سمجھا جو اپنی گفتگو میں شریک کرتیں، وغیرہ)

امیر اہلسنت کی کتب سے ماخوذ نصیحتیں

 



[1]       ترمذی، کتاب اللباس، باب ما جاء فی ترقیع الثوب،  ص۴۴۴،  حدیث:۱۷۸۰

[2]       بخاری ، کتاب الشرب و المصاقاة، باب فضل سقی الماء، ص۶۱۰، حدیث: ۲۳۶۵

[3]       مسلم، کتاب الحج، باب سفر المراة مع...الخ، ص۵۰۱، حدیث:۱۳۴۱

[4]       مسلم، کتاب الحج، باب سفر المراة مع...الخ، ص۵۰۱، حدیث:۱۳۴۱

[5]       مسلم، کتاب الحج، باب سفر المراة مع...الخ، ص۵۰۰، حدیث:۱۳۳۸

[6]       ابو داود، کتاب الطب، باب ما جاء فی الرقی، ص۶۱۲، حدیث:۳۸۸۷

[7]        خزائن العرفان ،  پ۴،  آل عمران،  تحت الآیۃ:۱۹۵، ص ۱۵۰

[8]      کنزالعمال، حرف اللام ،  کتاب اللھو واللعب والتغنی،  التغنی المحظور،  المجلد الثامن،  ۱۵/ ۹۶،  حدیث:۴۰۶۶۲

[9]       بخاری، کتاب الاستئذان،  باب اذا کانو اکثر من ...الخ، ص۱۵۵۵،   حدیث:۶۲۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن