30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1)…عورت کا کمرے میں نماز پڑھنا صَحْن میں پڑھنے سے بہتر ہے ۔[1]
(2)…ماہِ رمضان کے علاوہ کسی دن روزہ رکھنا شوہر کی اِجازَت پر مَوقُوف ہے۔[2]
(3)…حَالَتِ حَمْل اور دودھ پلانے کے ایّام میں عورت روزہ چھوڑ سکتی ہے مگر اس کی قضا دوسرے ایّام میں لازِم ہے۔[3]
(4)…عورتوں کا جِہاد حج ہے۔[4]
(5)…اِحرام باندھنے والی عورت نِقاب پہنے نہ دستانے ۔[5]
(6)…عورت کے ساتھ جب تک کہ اس کا شوہر یا بالغ مَحْرَم قابلِ اطمینان نہ ہو جن سے اس عورت کا نِکاح ہمیشہ کے لئے حَرام ہو اس وَقْت تک عورت کے لئے سَفَر (شرعی)حَرام ہے عورت، اگر بلا شوہر یا بغیر مَحْرَم کے حج کرے گی تو اس کا حج ہو جائے گا مگر ہر ہر قَدَم پر گناہ لکھا جائے گا۔[6]
(7)…مَیِّت پر رونا، پیٹنا اور کپڑے پھاڑنا مَنْع ہے کہ یہ سب زمانۂ جَہَالَت کے کام ہیں۔[7]
(8)…نوحہ کرنے والی اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کرے تو قِیامَت میں اَذِیَّت ناک سزا کی مُسْتَحِق ہو گی۔[8]
(1)…ہر حال میں اللہ و رسول کا ہر حکْم ماننا واجِب ہے۔ (پ ۲۲، الاحزاب:۳۶)
(2)…اللہ و رسول کا حکْم نہ ماننے والیاں صریح گمراہ ہیں۔ (پ ۲۲، الاحزاب:۳۶)
(3)…دوسروں پر لعنت کرنے کی بنا پر کثیر عورتیں جہنّم میں جائیں گی۔[9]
(4)…دوسروں پر ہنسنا مَنْع ہے، ہو سکتا ہے کہ جس پر ہنس رہی ہیں وہ آپ سے بہتر ہو۔ (پ ۲۶، الحجرات:۱۱)
(5)…تحفے کو حقیر نہ سمجھا جائے خواہ وہ بکری کا کھر ہی ہو۔[10]
(6)…آپَس میں ایک دوسری کو طعنہ نہ دو۔ (پ ۲۶، الحجرات:۱۱)
(7)…ایک دوسری کے بُرے نام نہ رکھو ۔ (پ ۲۶، الحجرات:۱۱)
[1] ابو داود، کتاب الصلاة، باب التشديد فی ذلك، ص۱۰۴، حديث:۵۷۰
[2] کنزالعمال، حرف النون، کتاب النکاح، الباب الخامس فی حقوق الزوجین، الفصل الاول، المجلد الثامن، ۱۶/۱۴۴، حدیث:۴۴۸۰۱
[3] ترمذی، کتاب الصوم، باب ماجاء فی الرخصة...الخ، ص۲۰۱، حدیث: ۷۱۵
[4] بخاری، کتاب الجھاد، باب جھاد النساء، ص۷۴۳، حدیث: ۲۸۷۵
[5] بخاری، کتاب جزا ء الصید، باب ما ینھی من الطیب…الخ، ص۴۹۰، حدیث: ۱۸۳۸
[6] جنتی زیور، ص۳۶۷
[7] بخاری، کتاب الجنائز، باب ليس منا من ضرب الخدود، ص۳۶۷، حديث: ۱۲۹۷
[8] مسلم، کتاب الجنائز، باب التشديد فی النياحة، ص۳۳۵، حديث:۹۳۴
[9] بخاری، کتاب الحیض، باب ترك الحائض الصوم، ص۱۴۷، حدیث:۳۰۴
[10] بخاری، کتاب الهبة وفضلها والتحريض عليها، باب الهبة...الخ، ص۶۶۱، حدیث:۲۵۶۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع