دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

(2)…ماں بچوں کا خَیال رکھے اور انہیں ضَرر نہ پہنچائے۔ (پ۲، البقرہ:۲۳۳)

(3)…ماں سے بچے مَانُوس ہوں تو وہ انہیں خود سے دُور کر کے تکلیف نہ پہنچائے۔ [1]

(4)…جس عورت نے اپنی بچیوں کی اَچھّی طرح پرورش کی تو وہ بچیاں اس کے لیے جہنّم کی آگ سے آڑ ہوں گی۔[2]

(5)…مَنْصَب وجَمال والی عورت نےاپنے یتیم بچوں کی خِدْمَت کی تو وہ  جنّت میں حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ہو گی ۔[3]

احکام طہارت سے متعلق مدنی پھول

(1)…سر کی چوٹی اتنی مَضْبُوط گوندھی ہو کہ غُسْل کرتے وَقْت پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے تو دُرُسْت ورنہ اسے کھولنا فَرْض ہے۔[4]

(2)…حَالَتِ حیض اور جَنَابَت میں عورت قرآن ِپاک نہیں پڑھ  سکتی۔[5]

(3)…حائضہ اور  جنبی عورت کا مَسْجِد میں جانا مَـمْنُوع ہے۔[6]

 (4)…حائضہ عورت طوافِ کعبہ کے عِلاوہ باقی تمام اَفعالِ حج ادا کر سکتی ہے۔[7]

(5)…حائضہ اور جنبی عورت اپنے شوہر کی  خِدْمَت کر سکتی ہے۔[8]

(6)…حیض والی عورت کا جوٹھا کھانا پانی پاک ہے ۔[9]

(7)…حائضہ کے  پاس بیٹھ کر  قرآن  پاک پڑھنا اور اس کا سنناجائزہے ۔[10]

(8)…حائضہ عورت  مسجد میں داخِل ہوئے بغیر ہاتھ بڑھا کر  کوئی چیز اٹھا  سکتی ہے۔[11]

(9)…کپڑے پر  نجاستِ غلیظہ (مثلاً حیض کا خون وغیرہ) لگ جائے تو اسے کھرچنے  کے بعد پانی سے دھو کر (یعنی پاک کر کے) اسی کپڑے میں نَماز ادا کی جاسکتی ہے۔[12]

عبادات وغیرہ سے متعلق مدنی پھول

 



[1]      خزائن العرفان،  پ۲، البقرہ ،  تحت الآیۃ: ۲۳۳،  ص۷۹

[2]      مسلم، کتاب البر والصلة...الخ، باب فضل الاحسان الی البنات، ص۱۰۱۴،  حدیث:۲۶۲۹

[3]       ابوداود، کتاب الادب،  باب فی فضل من عال یتیما، ص۸۰۳،  حدیث:۵۱۴۹

[4]       مسلم،  کتاب الحیض،  باب حکم ضفائر المغتسلة،  ص۱۳۵، حدیث: ۳۳۰

[5]       ترمذی ، ابواب الطھارة،  باب ماجاء فی الجنب... الخ،  ص۴۵، حدیث: ۱۳۱

[6]       ابو داود،  کتاب الطھارة،  باب فی الجنب یدخل المسجد،  ص۵۰، حدیث: ۲۳۲

[7]       بخاری،  کتاب الحیض،  باب الامر بالنساء اذا نفسن،  ص۱۴۵، حدیث:۲۹۴

[8]       بخاری،  کتاب الحیض،  باب غسل الحائض راس زوجھا وترجیله،   ص۱۴۵، حدیث: ۲۹۶

[9]       مسلم،  کتاب الحیض،  باب جواز غسل الحائض راس زوجھا... الخ،  ص۱۲۷،  حدیث:۳۰۰

[10]       بخاری،  کتاب الحیض،  باب قراءة الرجل فی...الخ،  ص۱۴۶، حدیث:۲۹۷

[11]       مسلم،  کتاب الحیض،  باب جواز غسل الحائض راس زوجھا... الخ،  ص۱۲۷،  حدیث: ۲۹۸

[12]       بخاری،  کتاب الحیض،  باب غسل دم المحیض،   ص۱۴۸،  حدیث:۳۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن