دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

قسمیں اُٹھا کر زنجیروں سے بندھے ہوئے رومی سپاہیوں نے پاگل اَرنے بھینسے کی طرح حملہ کیا تو اِبْتِدَا میں اِسلامی لشکر کا ایک حِصّہ اس کی تاب نہ لا سکا اور بعض مجاہدین پَسپا ہونے لگے، مسلم خواتین نے اس مَوْقَع پر جو کردار ادا کیا بلاشبہ وہ اپنی مِثال آپ ہے۔ چنانچہ،

عِفّت و عِصْمَت کی پیکر خواتین نے جب گھڑ سواروں کو ایڑیوں کے بل مڑتے دیکھا تو ایک دوسری کو یوں پکارنےلگیں: اے بناتِ عَرَب! تیّار ہو جاؤ ہمارے مَردوں نے ہَزِیْمَت کا شِکار ہو کر واپَس لوٹنا شروع کر دیا ہے، انہیں روکو، اپنے بچوں کو اٹھا کر ان کے سامنے لاؤ اور انہیں لڑائی پر ابھارتے ہوئے میدانِ جنگ کی طرف لوٹاؤ۔  لہٰذا سب آگے بڑھیں، بعض خیموں کی چوبوں سے دشمنوں کے سامنے سینہ سِپَر ہو گئیں اور مار مار کر ان کا بُھرکَس نِکال دیا تو بعض میدانِ جنگ سے راہِ فرار اِخْتِیار کرنے والے شہسواروں کے گھوڑوں کو پَتّھر مار مار کر واپَس جنگ کی طرف لوٹانے لگیں۔ یہاں تک کہ بعض اپنے شوہروں سے کہنے لگیں:اگر تم ان کافِروں سے ہمیں مَحْفُوظ نہ رکھ سکے تو ہم لمحہ بھر کے لیے بھی تمہارے ساتھ رہنا گوارا نہ کریں گی۔جَوشِ اِیمانی سے سرشار ان خواتین میں کئی جلیل القدر صحابیات بھی مَوجُود تھیں جو اس سلسلے میں دیگر خواتین کی رہنمائی کرنے کے عِلاوہ اَشعار کی صُورَت میں مسلمانوں کو لڑائی پر بھی اُبھار رہی تھیں۔مثلاً ایک مَوْقَع پر حضرت سَیِّدُنا ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زوجہ سَیِّدَتُنا  ہندہ بنت عتبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے جنگ چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مسلمانوں کو دیکھ کر اِرشَاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کی جنت کو چھوڑ کر کہاں بھاگے جارہے ہو؟ حالانکہ وہ تمہاری حَالَت بخوبی جانتا ہے۔ پھر جب انہوں نے اپنے خاوند حضرت سَیِّدُنا  ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بھی جنگ سے واپَس مڑتے دیکھا  تو ان کے گھوڑے کے منہ پر خیمے کی چوب ماری اور ان کی غیرتِ اِیمانی کو اُبھارتے ہوئے نصیحت بھرے لہجے میں بولیں:اے ابو صخر! کدھر جارہے ہیں؟ جنگ کی طرف جائیے  اور تن من کی بازی لگا دیجئے  اور اس وَقْت تک لڑتے رہئے جب تک کہ زمانۂ نبوی کی کوتاہیوں کے داغ نہ مِٹ جائیں۔آخر صحابیات طیبات کی یہ پُر جوش نصیحتیں کام آئیں اور جنگ کی شِدَّت سے وقتی طور پر پسپا ہونے والے مسلمانوں نے پَلَٹ کر اس جوش وولولے کے ساتھ حملہ کیا  کہ رومیوں کا غُرور خاک میں ملا دیا۔ [1]

صحابیات کی حکمرانوں کو نصیحتیں

حضرت سَیِّدُنا امیر مُعاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک خط میں اُمّ الْمُومنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے مُـخْتَصَر نصیحت کرنے کو کہا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے جواب میں لکھا:سَلَامٌ عَلَیْكَ اَمَّا بَعْدُ میں نے رسولِ اَکرَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اِرشَاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص انسانوں کی ناراضی کے ساتھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رَضا چاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے لوگوں کی ناراضی سے مَحْفُوظ رکھے گا اور جو خُدا کو ناراض کر کے لوگوں کی رَضا کا طَلَب گار ہو خُدا تعالیٰ اسے لوگوں کے ہاتھ سونپ دے گا۔[2]

حضرت سَیِّدَتُنا بَرِیرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اُمّ الْمُومنین  حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی خِدْمَت گزار باندی ہیں جنہیں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے خرید کر آزاد فرمادیا تھا۔ [3] عبد الملک بن مَروان حُکُومَت ملنے سے پہلے مدینہ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے پاس بیٹھتا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اسے یہ نصیحت فرمایا کرتیں:اے عبد الملک!تم میں مجھے اس حُکُومَت کو



[1]     فتوح الشام، ذکر وقعة اليرموك،  نساء المسلمین فی المعرکه،  ۱۹۵-۱۹۶ملتقطًا مفهومًا

[2]     ترمذی، کتاب الزھد ، ۶۱- باب منه،  ص۵۷۳،  حدیث:۲۴۱۴

[3]     اصابة،  کتاب النساء،  حرف الباء،  ۱۰۹۳۴-بریرة مولاة عائشة،  ۸/۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن