دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

ایک بیٹی پیدا ہوئی جس سے حضرت عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی وِلادَت ہوئی۔[1]

صحابیات کی بطورِ خالہ نصیحت

خالہ کو اِسلام نے ماں کا رتبہ عَطا کیا ہے۔ چنانچہ خالہ کو بھی وُہی حَق حاصِل ہےجو ماں کو ہے۔ یعنی خالہ اپنے بھانجے کو کسی بھی بات پر اس کی ماں کی طرح ہی نصیحت کر سکتی ہے۔ جیسا کہ ایک مرتبہ اُمّ الْمُومنین حضرت سَیِّدَتُنا  میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو مَعْلُوم ہوا کہ ان کے بھانجے حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما اپنی زوجہ کا بِسْتَر حیض کے اَیّام میں نہ صِرف جُدا کر دیتے ہیں بلکہ خود بھی دُور دُور رہتے ہیں تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے انہیں یہ نصیحت آموز پیغام بھیجا:کیا تم سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّت  سے اعراض کیے ہوئے ہو، کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو اپنی اَزْوَاجِ مُطَہِّرات کے اَیّامِ حَیض میں بھی ان کے ساتھ ایک ہی بستر پر آرام فرما لیا کرتے اور درمیان میں صِرف گھٹنوں تک کپڑا ہوتا۔[2] اسی طرح اُمّ الْمُومنین حضرت سَیِّدَتُنا  میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے ایک اور بھانجے حضرت سَیِّدُنا یزید بن اَصَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے اور اُمّ الْمُومنین  حضرت سَیِّدَتُنا  عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بھانجے یعنی جنتی صحابی حضرت سَیِّدُنا طلحہ بن عبیداللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بیٹے نے مل کر مدینہ شریف زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کے ایک باغ میں گھس کر کچھ کھایا  تو یہ بات اُمّ الْمُومنین  حضرت سَیِّدَتُنا  عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو مَعْلُوم ہو گئی، اس وَقْت آپ مکہ مکرمہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً سے واپَس تشریف لارہی تھیں، ابھی آپ راستے میں ہی تھیں کہ ہم دونوں کی ان سے ملاقات ہو گئی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنے بھانجے کے ساتھ ساتھ نہ صِرف مجھے بھی ڈانٹا ڈپٹا بلکہ اَہْلِ بَیْتِ نبی سے تعلّق کی پاسداری کا خَیال رکھتے ہوئے آئندہ ایسا کرنے سے مَنْع بھی فرمایا۔[3]

صحابیات کی بطورِ پھوپھی نصیحت

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو! عورتیں عام طور پر اپنے بہن بھائیوں کی اولاد سے بھی اسی قَدْر مَحبَّت کرتی ہیں جس قَدْر وہ اپنے بچوں سے کرتی ہیں اور بطورِ خالہ وپھوپھی وہ ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کی اولاد کی خیر خواہی کو بھی پیشِ نَظَر رکھتی ہیں۔ جیسا کہ ایک بار اُمّ الْمُومنین  حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی بھتیجی حضرت سَیِّدَتُنا حفصہ بنت عبد الرحمٰن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا باریک دوپٹہ اوڑھے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی خِدْمَت میں حاضِر ہوئیں تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اس دوپٹے کو پھاڑتے ہوئے اِرشَاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے سورۂ نُور میں جو نازِل فرمایا ہے تمہیں اس کا علْم نہیں ؟ پھر ایک موٹا دوپٹا منگوا کر انہیں اوڑھا دیا۔ [4]

صحابیات کی مجاہدین کو نصیحتیں

جَنگِ یَرْمُوک میں لاکھوں کی تعداد میں رومیوں کا ٹِڈّی دَل لشکر مٹھی بھر مسلمانوں سے ایسی عِبْرَت ناک شِکَسْت سے دوچار ہوا کہ پھر وہ ملک شام میں کہیں بھی اپنے پاؤں نہ جما سکا، یہ جنگ بلاشبہ اس بات کا واضِح ثُبُوت ہے کہ جب بھی دِین کی سر بُلَندی کے لیے کوئی کٹھن مَرْحَلہ آیا مرد تو مرد عورتیں بھی کبھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ چنانچہ جَنگِ یَرْمُوک کے گیارہویں دن جب مارنے یا مر جانے کی



[1]      عیون الحکایات، الحکایة الثانیة عشرة،  حکایة بنت بائعة اللبن،  ص۲۸-۲۹،  ماخوذًا

[2]     مسند احمد،  مسند النساء،  حديث میمونة ...الخ، ۱۱/۱۱۱، حدیث:۲۷۵۷۶ مفهومًا

[3]     مستدرك للحاکم، کتاب معرفة الصحابة، ذکر الصحابیات من ازواج النبی،  ذکر ام المومنین میمونه بنت حارث،  ۵/۴۲،  حدیث:۶۸۷۸ مفهومًا

[4]     الطبقات الکبری، ذكر ازواج رسول الله،  ۴۱۲۸-عائشة بنت ابی بکر الصدیق،  ۸/۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن