دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

مسلمانوں کا ایک لشکر ملا تو ان میں سے ہر ایک کی حَالَت کے مُطابِق اسے ایک ایک تھیلی دے کر واپَس گھر لوٹ آئے اور اپنے اَہْل و عَیال کے لیے ایک دینار بھی باقی نہ رکھا۔ [1]

صحابیات کی بطورِ بیٹی نصیحت

بیٹیوں کے رَحْمَت ہونے میں شاید ہی کسی کو شک ہو، نیز سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی بیٹیوں سے مَحبَّت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، یہی وجہ ہے کہ اِسلام نے والِدین پر بیٹی کی تعلیم و تَربِیَّت کے لیے کافی زور دیا ۔نصیحت چونکہ خیرخواہی چاہتے ہوئے کسی کو نازیبا بات سے مَنْع کرنے کو کہتے ہیں، لہٰذا اس کے مُتَعَلِّق عام مفہوم یہی پایا جاتا ہے کہ نصیحت کا حَق صِرف بڑوں کو ہی ہے اور چھوٹا اگر بڑوں کی تَوَجُّہ کسی خاص بات کی طرف مَبْذُول کرائے تو بسا اَوقات وہ اِسے اپنی آن کا مسئلہ بنا کر ڈانٹ دیتے ہیں۔ ایسا نہ کرنا چاہئے کیونکہ اس حوالے سے بھی صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی حیاتِ طیبہ میں ہمارے لیے روشن مِثالیں مَوجُود ہیں کہ بیٹی نے والِدین کو راہِ حَق سے ہٹتے ہوئے پایا تو بَصَد اِحْتِرام ان کی تَوَجُّہ اس طرف مَبْذُول کرا کر تاریخ کے سنہری اَوراق میں اپنا نام دَرْج کروا لیا۔چنانچہ،

مَرْوِی ہے کہ حضرت سَیِّدُنا جُلَیْبِیْب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک خوش مِزاج شخص تھے ، جب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا رشتہ حضرت سَیِّدُنا بَرزَہ اَسلمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیٹی سے کرنا چاہا تو سَیِّدُنا بَرزَہ اَسلمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی زوجہ سے مُشَاوَرَت کے بعد اس رشتے سے اِنکار کردینے کا فیصلہ ک       ر لیا۔ ادھر ان کی وہ بیٹی بھی یہ تمام باتیں سن رہی تھی کہ جن کے لیے یہ رشتہ آیا تھا ۔ جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے والِد اِنکار کرنے کے لیے دربارِ رِسَالَت میں جانے لگے ہیں تو انہوں نے بَصَد اِحْتِرام اپنے والِدین کی خِدْمَت میں عَرْض کی:کیا آپ لوگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے رسول  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکْم کو  رَدّ کرنا چاہتے ہیں؟ اگران کی اس رشتے میں رَضا ہے تو آپ مجھے میرے سرکار، حبیب پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سُپُرد کردیں وہ کبھی مجھے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ بیٹی کی نصیحت پر مبنی یہ بات سن کر آخر والدین بھی اس رشتے پر راضی ہوگئے۔[2]

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اس حوالے سے وہ حِکایَت بھی ہمارے لیے مَشْعَلِ راہ ہے جس میں مَرْوِی ہے کہ اَمیر ُالْمُومنین  حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے دورِ خِلافَت میں اَکْثَر رات کے وَقْت مدینہ مُنَوَّرہ زَادَہَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً   کا دورہ فرماتے تا کہ اگر کسی کو کوئی حاجَت ہو تو اسے پورا کریں، ایک رات آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ چلتے چلتے اچانک ایک گھر کے پاس رُک گئے، اندر سے ایک عورت کی آواز آ رہی تھی: بیٹی دودھ میں تھوڑا ساپانی ملادو۔ لڑکی یہ سن کر بولی:امی جان!کیا آپ کو مَعْلُوم نہیں کہ اَمیر ُالْمُومنین  نے کیا حکْم جاری فرمایا ہے؟ماں بولی:بیٹی! ہمارے خلیفہ نے کیا حکْم جاری فرمایا ہے؟ لڑکی نے بتایا:اَمیر ُالْمُومنین  نےیہ اِعلان کروایا ہے کہ کوئی بھی دودھ میں پانی نہ ملائے۔ماں نے یہ سن کر جب یہ کہا: بیٹی! اب تو تمہیں حضرت سَیِّدُنا عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نہیں دیکھ رہے، انہیں کیا مَعْلُوم کہ تم نے دودھ میں پانی ملایا ہے، جاؤ اور دودھ میں پانی ملادو۔ تو لڑکی بولی: بخدا ! میں ہر گز ایسا نہ کروں گی کہ ان کے سامنے تو فرمانبرداری کروں اور غیر مَوجُودَگی میں نافرمانی کروں، اس وَقْت اگرچہ وہ مجھے نہیں دیکھ رہے، لیکن میرا رب تو مجھے دیکھ رہا ہے، میں ہرگز دودھ میں پانی نہ ملاؤں گی۔ حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ماں بیٹی کے درمیان ہونے والی یہ تمام گفتگو سنی تو صُبْح ہوتے ہی تفتیشِ حال کے بعد اپنے بیٹے حضرت سَیِّدُنا عاصِم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے لیے اس لڑکی کا رشتہ مانگ لیا جو بخوشی قبول کرلیا گیا۔ پھر شادی کے بعد ان کے ہاں



[1]      قوت القلوب ،  الفصل الثانی والثلاثون،  ذكر وصف الزاهد وفضل الزهد، ۱/ ۴۲۹

[2]      مسند احمد،  مسند البصرین، حدیث ابی برزة الاسلمی،  ۸/۱۱۷،  حدیث:۲۰۳۱۵ ملتقطًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن