دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضِر کے تقاضوں کے مطابق حتی الْوَسْع سَہْل اُسْلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اِشَاعتی مَدَنی کام میں ہر مُمکِن تعاوُن فرمائیں اور مَـجْلِس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مُطَالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دِلائیں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی“ کی تمام مَجالِس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عَمَلِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرما کر دونوں جہاں کی بھلائی کا سَبَب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبد ِخضرا شہادت، جنّت البقیع میں مَدْفَن اور جَنّتُ الْفِرْدَوس میں جگہ نصیب فرمائے۔  

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

                                                                                                   

                                                                                           رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

پہلے اسے پڑھئے

دنیا میں خَیر و شَر کے درمیان برپا جنگ میں خَیر کے داعی اور عَلَم بَردار ہمیشہ دِیْنِ اِلٰہی سے وَابَسْتہ رہے اور شَر کے پیکر لوگ نَفْس و شیطان کے پُجاری رہے۔ چُنَانْچِہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے نوعِ اِنسانی کی فَلاح و بہبود اور اپنے پسندیدہ دین یعنی اِسلام کی حِفَاظَت کے لیے ہر دَور میں ایسے اَفراد پیدا کیے جو نہ صِرف اس دین کی پہچان بنے بلکہ انہوں نے راہِ حَق سے بھٹک کر کفر و گمراہی کے اندھیروں میں کھو جانے والوں کی رَہْنُمائی کیلئے ہمیشہ نُورِ حَق کی شَمْع بھی روشن رکھی۔ چونکہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:خَیْرُ النَّاسِ اَنْفَعُهُم لِلنَّاسِ۔[1] یعنی بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کیلئے زیادہ مُفِید ہو۔ لِہٰذا بہترین اِنسان بننے کی ایک صُورَت یہ بھی ہے کہ دوسروں کی خیر خواہی چاہی جائے یعنی انہیں اچھّی اور بُری باتوں میں تمیز سکھائی جائے کہ ایسا کرنا بِلَاشُبہ ان کیلئے مُفِید ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ۲۷، الذّٰرِیٰت:۵۵)  ترجمۂ کنز الایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ اسی خیر خواہی کے جذبہ کے تحت مَـجْلِس المدینۃ العلمیہ(دعوت اسلامی)کے شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات نے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا، تاکہ آج کے اس پُرفِتَن و نفسا نفسی کے دَور میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دُکھیاری اُمَّت کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں صحابیات طیبات کی سیرت کے نمایاں پہلوؤں کی روشنی میں اپنی حَیاتِ فانی کو سنوار کر حَیاتِ جاوِدانی میں بَدَل سکیں۔ چنانچہ زیرِ نَظَر کِتاب صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول“بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں نصیحت کے معنیٰ ومفہوم، شَرْعِی حَیْثِـیَّت ، نصیحت کے مُـخْتَلِف اَنداز  اور فوائد و آداب کے عِلاوہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بطورِ خاص صحابیات کو کی گئی اور صحابیات طیبات کی بطورِ ماں، بہن، بیٹی، بیوی، خالہ اور پھوپھی اپنے قریبی رشتہ داروں کو کی گئی نصیحتیں مذکور ہیں۔نیز آخر میں اَقوال زرّیں کی شکل میں اس کتاب کو 226 سے زائد ایسی نصیحت آموز باتوں پر مُشْتَمِل مَدَنی پھولوں کے ایک دِلکش اور دِل آویز مَدَنی گلدستے سے مُزَیَّن کیا گیا ہے جو قرآن و سنّت سے اور شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت



[1]       معجم اوسط، باب المیم،  من اسمه  محمد،   ۴/۲۲۲،  حدیث:۵۷۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن