دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

غلامانِ محمد جان دینے سے نہیں ڈرتے

یہ سر کٹ جائے یا رہ جائے کچھ پروا نہیں کرتے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صحابیات کی بطورِ بہن نصیحت

بہن بھائی کے رشتے کی عَظَمَت بھی کیا خوب ہے۔ بہنیں ہمیشہ اپنے بھائیوں کے لیے دنیا و آخِرَت کی خیر و بھلائی چاہتی ہیں۔ صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی حیاتِ طیبہ اس حوالے سے بھی ہر اُس اسلامی بہن کے لیے مَشْعَلِ راہ ہے کہ جس کا کوئی بھائی ہے۔ جیسا کہ مَرْوِی ہے کہ ایک بار اُمّ الْمُومنین  حضرت سَیِّدَتُنا  عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے سامنے ان کے بھائی حضرت سَیِّدُنا عبد الرحمٰن بن ابی بکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ وُضُو کرنے لگے تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے انہیں وُضُو کرتے دیکھ کر اِرشَاد فرمایا:(اے میرے بھائی!)ہر ہر عُضْو کو اَچھّی طرح دھوئیے! کیونکہ میں نے رَسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اِرشَاد فرماتے ہوئے سنا ہے خشک ایڑیوں کے لیے جہنّم کا عَذاب ہے۔ [1]

اسی طرح اُمّ الْمُومنین حضرت سَیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بھائی حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے جب تَرْکِ نِکاح کا اِرادہ کیا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے ان سے فرمایا: (اے میرے بھائی!)نِکاح کر لیجئے! اگر آپ کے ہاں بیٹے کی وِلادَت ہوئی اور وہ زندہ رہا تو آپ کے لیے دعا کرے گا۔ [2]نیز اس حوالے سے حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اِسلام لانے کا واقعہ بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ان کے اسلام لانے کا سَبَب بھی ان کی بہن ہی بنی تھیں۔

صحابیات کی بطورِ بیوی نصیحت

میاں بیوی کا رشتہ اگرچہ کچے دھاگے سے بندھا ہوتا ہے مگر اِسلام نے دونوں کو ایک دوسرے کے حُقُوق کا خَیال رکھتے ہوئے اس رشتے کو مَضْبُوط بنانے کا جو طریقہ بتایا ہے، اس کے پیشِ نَظَر زِنْدَگی کے ساتھ ساتھ اس مُقَدَّس رشتے کی مَضْبُوطِی میں مزید اِضافہ ہی ہوتا ہے۔ میاں بیوی چونکہ گاڑی کے دو پہیوں کی مِثل ہوتے ہیں جن کا متوازی اور ایک دوسرے کے سنگ چلنا اِنْتِہائیضَروری ہوتا ہے، لہٰذا زِنْدَگی کے کسی موڑ پر اگر ایک پہیہ کمزور بھی پڑ جائے تو دوسرا اسے سہارا دیتا ہے۔ صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی ازدواجی زِنْدَگی کا مُطَالَعَہ کیا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عَیاں ہوتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے زِنْدَگی کے ہم سَفَر کا ساتھ دیا، ان کے دُکھ سُکھ اور سَفَر و حضر میں ان کے قَدَم سے قَدَم ملا کر چلتی رہیں۔ زِنْدَگی کے کسی موڑ پر بھی انہوں نے اپنے ہم سَفَر کو کبھی تھکن مَحْسُوس نہ ہونے دی، بلکہ ہمیشہ ان کی ڈھارس بندھائے رہتیں۔ جیسا کہ جنگِ یرموک کے مَوْقَع پر رومیوں کی پے در پے یلغار کی تاب نہ لاتے ہوئے جب حضرت سَیِّدُنا ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جیسے بطلِ جلیل (بہت بڑے بہادر)کا حوصِلہ بھی پَسْت ہو گیا تو ان کی زوجہ حضرت سَیِّدَتُنا ہندہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے جس طرح ان کے حوصلے کو مہمیز لگائی وہ اپنی مِثال آپ ہے۔[3]

اسی طرح فتح  مکہ  کے مَوْقَع پر  حضرت سَیِّدُنا عِکْرِمہ بن ابو جہل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (جو ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے)جب اس بات



[1]     مسلم،  کتاب الطهارة،  باب وجوب غسل  الرجلین بکمالهما، ص۱۱۱،  حدیث:۲۴۰

[2]     مسند شافعی، کتاب النکاح،  باب الترغیب فی النکاح،  ۳/۳۶،  حدیث:۱۱۲۴

[3]     تفصیلی واقعہ اسی رسالے کے صفحہ نمبر 76پر ملاحظہ فرمائیے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن