دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

سیدتنا یسیرہ کو عطا کردہ مدنی پھول

حضرت سیِّدَتُنا یسیرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا شُمار ہجرت کرنے والی صحابیات طیبات میں ہوتا ہے۔ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ہر وَقْت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح وتہلیل اور ذِکْر واَذکار میں مَصْرُوف رہتی تھیں۔کیونکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہم سے اِرشَاد فرمایا:اے بیبیو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی تسبیح و تہلیل (یعنی سُبْحٰنَ اللہ اور لَا اِلٰہ اِلَّا اللہ) اور پاکی بیان کرنے کو خود پر لازِم  کرلو اور انہیں اپنی(انگلیوں)کے پوروں پر شُمار  کیا کرو کیونکہ ان (انگلیوں) کو قوّتِ گویائی دی جائے گی اور ان سے سوال ہوگا اور کبھی غافِل نہ ہونا ورنہ تم رَحْمَت سے دُور کر دی جاؤ گی۔[1]

صحابیات طیبات کی نصیحتیں

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اسلام سے قَبْل عورت کی حَیْثِیَّت مُعَاشرے میں ایک دھتکارے ہوئے فَرد کی سی تھی، یہ اِسلام ہی ہے جس نے سب سے پہلے عورت کو بے کسی و بے بسی کی ذِلَّت بھری زِنْدَگی سے نجات دی اور مذہبی وسماجی اور قومی ذِمَّہ داریوں میں اسے ایک خاص مَقام عَطا فرمایا۔ یوں عورت خواہ  ماں کے روپ میں ہو یا بہن کے، بیوی کے روپ میں ہو یا بیٹی کے، اسے مَرَاتِب کے لِـحَاظ سے بُلَند مَقام ومرتبہ مِلا تو اِسلام کی اِن اَوّلین خواتین یعنی صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ نے بھی اس مَقام و مرتبہ کی لاج رکھی اور اپنی ذِمَّہ داریوں سے کبھی دامَن نہ چھڑایا، بلکہ وہ سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دَرْج ذیل فرمان کی عَمَلی تصویر تھیں۔ یعنی الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْـمَرْاَةُ الصَّالِـحَـةُ۔ دنیا (کی ہر چیز) قابِلِ نَفْع ہے اور اس کی سب سے بہتر نَفْع والی چیز نیک عورت ہے۔ [2] صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دینی خدمات کا جائزہ لینے سے مَعْلُوم ہوتا ہے کہ وہ خیر خواہی کی پیکر تھیں اور خیر خواہی کا مَوْقَع مُیَسَّر آنے پر کبھی بھی ہاتھ سے جانے نہ دیتیں۔ انہوں نے دین کی سربلندی کے لیے خود بھی کبھی پہلو تہی سے کام لیا نہ کسی اور کو اس مُعَامَلے میں سستی کرنے دی۔ چنانچہ ذیل میں صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی، خالہ اور پھوپھی کے مُقَدَّس رشتوں کے اِعْتِبَار سے  چند نصیحتیں پیش کی جاتی ہیں:

صحابیات کی بطورِ ماں نصیحت

ماں کی گود چونکہ بچوں کی اَوّلین تَربِیَّت گاہ ہوتی ہے، لہٰذا ہر ماں پر لازِم ہے کہ اپنے بچوں کو نیکیوں کی رَغْبَت اور گناہوں سے نَفْرَت دِلانے کے لیے انہیں خَیر خواہی کی باتیں بتاتی رہے اور اس کا آغاز بچوں کی شِیر خوارگی کے زمانے سے ہی کر دے اور کوشِش کرے کہ ان کی زبان ہمیشہ اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذِکْرِ جمیل سے تَر رہے، جیسا کہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمّ سُلَیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے مُتَعَلِّق مَرْوِی ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنے شیر خوار بیٹے حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھنے کی تلقین کرتی رہتیں، چنانچہ جب انہوں نے بولنا شروع کیا تو سب سے پہلے یہی کلمات طیبات ان کی زبان سے ادا ہوئے۔  [3]

 



[1]     حلیة الاولیا ء،  ذکر النساء الصحابیات،  ۱۴۸-یسیرة،  ۲/۸۲،  حدیث:۱۵۳۶

[2]       مسلم،  کتاب الرضاع،  باب خیر متاع الدنیاالمراة الصالحة،  ص۵۵۵،  حدیث:۱۴۶۷

[3]     الطبقات الکبری، من نساء بنی عدی بن النجار،  ۴۵۷۱-ام سلیم بنت ملحان،  ۸/۳۱۲ مفهومًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن