دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

یا سر کے بال وغیرہ چمکیں یا ایسے چُسْت نہ ہوں کہ بَدَن کے اَعْضَا جِسْم کی ھَیْئَت(یعنی صورت و گولائی)اور سینے کا اُبھار وغیرہ ظاہِر ہو۔[1]

سیدتنا اسماء بنت یزید کو عطا کردہ مدنی پھول

حضرت سَیِّدَتُنا اَسماء بنت یزید انصاریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بڑی عَقْل مند اور بہادر تھیں، جنگِ یَرمُوک میں شامِل ہوئیں اور نو۹ کافِروں کو خیمے کی لکڑی سے قَتْل کیا۔ [2]

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ میں بارگاہِ رِسَالَت میں بَـیْعَت کے لئے حاضِر ہوئی (اس وَقْت ) میں نے سونے کے کنگن پہنے ہوئے تھے۔ جب قریب پہنچی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی چمک دیکھ کر اِرشَاد فرمایا:اے اسماء! انہیں اتار کر پھینک دو! کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ (اگر تم نے ان کی زکوٰۃ ادا نہ کی تو بروزِ قِیامَت) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں آگ کے کنگن پہنائے گا۔ (فرماتی ہیں اتنا سننے کے بعد) میں نے کنگن اتار کر پھینک دیئے اور معلوم نہیں انہیں کس نے اٹھایا؟[3]

اسی طرح کا ایک واقعہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی خالہ کے ساتھ بھی پیش آیا، چنانچہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں: ایک بار میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَتِ اَقْدَس میں حاضِر تھی کہ میری خالہ بارگاہِ رِسَالَت میں کچھ پوچھنے کے لئے حاضِر ہوئیں، انہوں نے سونے کے دو۲ کنگن پہنے ہوئے تھے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:کیا یہ پسند کرتی ہیں کہ آپ کوآگ کے کنگن پہنائے جائیں؟میں نے کہا:اے خالہ! رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ کے ان کنگنوں کے بارے میں اِرشَاد فرما رہے ہیں (جو آپ نے پہنے ہوئے ہیں)۔

چنانچہ انہوں نے وہ اتار کر پھینک دئیے اور عَرْض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر عورتیں بناؤ سنگھارنہ کریں تو شوہروں کے نزدیک ان کی کوئی قَدْر و مَنْزِلَت نہ رہے گی۔ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسکراتے ہوئے اِرشَاد فرمایا:کیا عورت یہ طَاقَت نہیں رکھتی کہ وہ چاندی کی بالیاں اور ہار لے کراس پر زعفران کا رنگ چڑھا لے کہ وہ سونے کی طرح ہوجائیں؟ کیونکہ جس نے بھی ٹڈی کی آنکھ کے وَزْن کے برابر یا چھلے کے برابر سونا پہنا (اور اس کی زکوٰۃ نہ دی) تو بروزِ قِیامَت اسے اس سے داغا جائے گا[4]۔[5]

اسی طرح آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں کہ ایک بار نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَت میں کھانا پیش کیا گیا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمارے سامنے کیاتو ہم نے عَرْض کی:ہمیں خواہش نہیں ہے۔ اِرشَاد فرمایا:بھوک اور جھوٹ دونوں چیزوں کو اِکٹھا مَت کرو۔[6]

 



[1]     پردے کے بارے میں سوال جواب،  ص ۵۲

[2]     اشعۃ اللمعات مترجم،  ضیافت کا بیان،  تیسری فصل،  ۵/۵۱۳

[3]     مسند احمد،  مسند القبائل، من حدیث  اسماء ابنة یزید،  ۱۱/۳۲۶،  حدیث:۲۸۳۳۰

[4]     مسند احمد،  مسند القبائل،  من حدیث اسماء ابنة یزید،  ۱۱/۳۳۷، حدیث:۲۸۳۶۹

[5]     یہاں اگرچہ صِرف سونے کے زیورات پر زکوٰۃ کی عدم ادائیگی کے اندیشے کی وجہ سے اسے پہننے سے مَنْع فرمایا گیا ہے مگر چاندی کے زیورات پر بھی زکوٰۃ فرض ہے۔ اگرچہ وہ استعمال میں ہوں۔ (فتاویٰ اہلسنت،  کتاب الزکوٰۃ،  ص ۳۰۳)سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ کے حوالےسے مزید معلومات کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعَہ 612صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاب فتاویٰ اہلسنت،  کتاب الزکوٰۃ کے صفحات 303 تا 316 کا  مطالعہ کیجئے۔

[6]     ابن ماجه، کتاب الاطعمة، باب عرض الطعام،  ص۵۳۷،  حدیث:۳۲۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن