دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

جائز ہے، اس دَم پر اُجْرَت لینا بھی دُرُسْت  ہے۔[1]

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں کہ مَحْبُوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آخری وَصیَّت یہ فرمائی: نَماز کی پابندی کرنا اور اپنے غلاموں کا خَیال رکھنا۔[2]

نماز کی اہمیت

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!نَماز اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی خوشنودی اور دعاؤں کی قبولِیَّت کا سَبَب ہے، اس سے گناہ مُعاف ہوتے اور روزی میں بَرَکت ہوتی ہے، یہ بیماریوں، عَذابِ قَبْر و جہنّم سے بچا کر جنّت میں لے جاتی ہے، نماز مومن کی معراج اور ہمارے پیارے پیارے آقا مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنی آخری وَصِیَّت میں بھی نماز کی اَہَمِیَّت کو بیان فرمایا۔ چنانچہ صحابیات طیبات رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی سیرت سے مَعْلُوم ہوتا ہے کہ وہ نَماز کی حد دَرَجَہ حریص تھیں، فرض نماز تو ایک طرف، وہ نوافل کی کَثْرَت کا بھی خوب اِہتِمام فرماتی تھیں، جیسا کہ مَرْوِی ہے کہ ایک بار اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نَوَافِل کی ترغیب دِلاتے ہوئے اِرشَاد فرمایا: جو 12رَکْعَت نَفْل روزانہ پڑھے گا اس کے لیے جنّت  میں گھر بنایا جائے گا۔ اُمُّ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ حبیبہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں کہ اس کے بعد میں ہمیشہ 12رَکْعَت نَفْل روزانہ نِہَایَت پابندی سے پڑھتی رہی۔[3]اسی طرح اُمُّ الْمُومِنِین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی روزانہ بِلاناغہ نمازِ تہجُّد پڑھا کرتی تھیں[4] اور سیدہ خاتونِ جنّت رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا رات بھر نماز میں مشغول رہتیں یہاں تک کہ صُبْح طُلُوع ہو جاتی۔[5]

نماز میں سستی

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اَفْسَوس صَد اَفْسَوس!ایک صحابیات طیبات تھیں جو فَرْض کے عِلاوہ نَفْل نَماز کا بھی خوب اِہتِمام کرتیں اور ایک ہم ہیں کہ فَرْض نَماز کی ادائیگی میں ہزاروں حیلے بہانے تراشتی رہتی ہیں، کبھی گھریلو کاموں کی زِیادَتی کا بہانہ نَماز کی بَروَقْت ادائیگی سے مانِع ہوتا ہے تو کبھی بچوں کی دیکھ بھال میں مصروفیت کا شِکوَہ زبان پر رہتا ہے اور بسا اَوقات اسی ٹال مٹول میں نَماز تک قضا کر بیٹھتی ہیں۔ یاد رکھئے!نماز نہ پڑھنایا جان بوجھ کر قضا کرنا حَرام اور جہنّم میں لے جانا والا کام ہے۔جیسا کہ اعلیٰ حضرت اِمام احمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ جلد 5 صَفْحَہ 110 پرفرماتے ہیں:جو ایک وَقت کی نَماز بھی قَصداً بِلا عُذرِ شَرْعِی دیدَہ ودانِستہ (جان بوجھ کر) قَضا کرے فاسِق و مُرْتکِبِ کبیرہ و مُسْتَحِقِّ جہنَّم ہے۔

قبر میں آگ کے شعلے

    ایک شَخص کی بہن فوت ہو گئی۔ جب اُسے دَفن کر کے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تَھیلی قَبْر میں گر گئی ہے، چُنانچِہ قبرِستان آ کر تھیلی نکالنے



[1]     مراۃ المناجیح، دواؤں اور دعاؤں کا بیان، پہلی  فصل،   ۶/۲۲۲

[2]     مسند احمد، مسند النساء،  حدیث ام سلمة زوج النبی،  ۱۱/۲۱،  حدیث:۲۷۲۴۰

[3]     مسند احمد،  مسند النساء،  حدیث ام حبیبة ... الخ،  ۱۱/ ۱۰۰،  حدیث: ۲۷۵۳۲ ملتقطًا

[4]     سیرت مصطفیٰ،  ص ۶۶۰ بتصرف

[5]     مدارج النبوۃ، قسم پنجم،  باب اول در ذکرِ اولادِ کِرام،  وصل دختران آنحضرت علیہ السلام،  ۲/۴۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن