30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
”نصیحتوں کے مدنی پھول“کے سترہ حروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ’’17نیّتیں‘‘
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر، ۶/ ۱۸۵، حدیث:۵۹۴۲)
دو مدنی پھول
٭ بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عَمَلِ خَیر کا ثواب نہیں ملتا۔
٭جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
)1( ہر بارحَمدو(2) صلوٰۃ اور (3) تعوُّذ و (4) تَسمِیہ سے آغاز کروں گی۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عِبارات پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عَمَل ہوجائے گا) (5) رِضائے الٰہی کیلئے اس رسالے کا اوّل تا آخر مُطالَعَہ کروں گی(6) حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7) قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گی (8)قرآنی آیات اور (9) احادیثِ مُبارَکہ کی زِیَارَت کرونگی (10) جہاں ”اللہ“ کا نامِ پاک آئے گا وہاںعَزَّ وَجَلَّ (11) اورجہاں”سرکار“ کا اِسْم مُبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گی(12) اس حدیثِ پاک ” تَھَادَوا تَحَابُّوا“ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں مَحبَّت بڑھے گی۔(مؤطا امام مالك، ۲/۴۰۷، حدیث: ۱۷۳۱) پر عَمل کی نیَّت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گی(13)اس کِتاب میں مَوجُود نصیحتوں پر خود عَمَل کرونگی اور(14) دیگر اسلامی بہنوں کی خیر خواہی چاہتے ہوئے (15)ان تک بھی پہنچاؤں گی (16)صحابیات کی سیرت کو اپناؤں گی(17)کِتَابَت وغیرہ میں شَرْعِی غَلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ(ناشرین کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا)۔
از:شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَ لْحَمْدُلِلّٰهِ عَلٰی اِحْسَا نِهٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِهٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اِشَاعَتِ عِلْمِ شَریعَت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عَزْمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر اَنْجَام دینے کے لئے مُتَعَدِّد مَجالِس کا قِیام عَمَل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلَما ومفتیانِ کِرَام کَثَّـرَھُمُ اللّٰہُ السَّلَام پر مُشْتَمِل ہے، جس نے خالِص عِلْمی، تحقیقی اور اِشَاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ۶ شعبے ہیں:
(۱):شعبہ کتبِ اعلیٰحضرت (۲):شعبہ تراجم کتب
(۳):شعبہ درسی کُتُب (۴):شعبہ اصلاحی کتب
(۵):شعبہ تفتیش کتب (۶):شعبہ تخریج
’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شَمْعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامِیِ سنّت، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شریعت، پیر طریقت، باعِثِ خیر و بَرَکَت، حضرتِ علاّمہ مولانا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع