دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

٭…ابتداءً جسے وَعْظ ونصیحت کرے اس پر نَرْمی کرے۔

٭…جو کہے اس پر خود بھی عَمَل کرنے کا پختہ اِرادہ کرے تاکہ دوسری اسلامی بہنیں اس کی باتوں سے فائدہ حاصِل کریں۔

وعظ ونصیحت سننے والی کے آداب

اسی طرح دعوت اسلامی کے ہفتہ وارو دیگر سنّتوں بھرے اِجْتِمَاعَات میں شامِل ہو کر وَعْظ و نصیحت سے مَعْمُور درس و بیان سننے والی ہر اسلامی بہن کو چاہئے کہ دَرْج ذیل آداب کو مَلْحُوظ رکھے:

٭…خُشوع وخُضوع (عاجِزی واِنکساری) کی کَیْفِیَّت پیداکرنے کی کوشِش کرے۔

٭…جوکچھ سنے اسے یاد رکھنے کی کوشِش کرے۔

٭…وَعْظ ونصیحت کرنے والی کے مُتَعَلِّق حُسْنِ ظَن رکھے۔

٭…مُبَلِّغہ کی بات کے دُرُسْت ہونے کا اِعْتِقَاد رکھے۔

٭…ہمیشہ خاموش رہنے کی عادَت اپنائے۔

٭…مُسْتَقِل مِزاجی اِخْتِیار کرے۔

٭…اپنے غموں اور فِکْروں کو مُـجْتَمَع کر لے (یعنی دُنْیَوی خَیالات میں مَشْغُول نہ رہے) اوردوسروں پر تُہْمَت لگانے سے بچے۔[1]

نصیحت کے فوائد

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!وَعْظ ونصیحت کے بے شمارفوائدہیں: مثلاً

٭…اسکے ذریعے کفّار دولَتِ اِسلام سے مُشَرَّف ہوتے٭…مسلمانوں کے دِل خوفِ خُدا سے لبریز اور عِشْقِ مصطفےٰ سے سرشار ہوتے٭…اِیمان کو تَازْگی ملتی٭…اِسلام کی مَحبَّت میں ترقی آتی ٭…نیکیوں کا جذبہ ملتا ٭…گناہوں سے نَفْرَت پیدا ہوتی ٭…ثواب کی طَلَب میں اِضافہ ہوتا ٭…گناہ سے بچنے کا ذِہْن بنتا اور ٭…دین سیکھنے سِکھانے کے لئے راہِ خدا میں سَفَر کا جذبہ ملتا ہے۔

اَلْغَرَضْ وَعْظ ونصیحت ہرطرح سے مفید ہے۔جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ۲۷، الذّٰریٰت:۵۵)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کوفائدہ دیتاہے۔

     حضرت سَیِّدُنا اِمام فخر الدّین رازی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی اس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں:اگر سمجھانا کسی کافِر کو شَرَفِ اِیمان کا فائدہ دے تو یہ مسلمان ہی کو نَفْع دینا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہو چکا ہے۔[2]

وعظ و نصیحت میں ضَروری امور

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!وَعْظ و نصیحت کرنے والی ہر مُبَلِّغہ کو چاہئے کہ نصیحت کرنے میں صِرف اور صِرف رَبُّ الاَنام و خیرُالانام عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رَضا کو پیشِ نَظَر رکھے کہ اس سے زبان میں تاثیر پیدا ہوگی۔ نیز نصیحت کرنے والی پر یہ بھی لازِم  ہے



[1]       مجموعة رسائل امام غزالی،  الادب فی الدين،  ص۴۳۳

[2]       تفسیرکبیر، الجزء الثامن و العشرون،  سورةالذّٰریٰت، تحت الآیة: ۵۵،  ۱۰/۱۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن