دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Nasihaton kay Madani Phool | صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

book_icon
صحابیات اور نصیحتوں کے مَدَنی پھول

کرنا اور زیادہ خرابی کا باعِث ہوگا تو نہ کرے۔[1]

اِصلاح کا حسین انداز

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو! سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جب کسی کی کوئی ناگوار بات مَعْلُوم ہوتی تو اُس کا پردہ رکھتے ہوئے اُس کی اِصلاح کا یہ حسین انداز ہوتا کہ یوں اِرشَاد فرماتے : مَا بَالُ اَقْوَامٍ یَقُوْلُوْنَ کَذَا وَکَذَا؟ یعنی لوگوں کو کیا ہو گیاجو ایسی ایسی بات کہتے ہیں۔[2]

کاش!ہمیں بھی اِصلاح کا ڈھنگ آ جائے، ہمارا تو اکثر حال یہ ہو تا ہے کہ اگر کسی کو سمجھانا بھی ہو تو بِلاضَرورتِ شرعی سب کے سامنے نام لے کر یا اُسی کی طرف دیکھ کر اِس طرح سمجھائیں گی کہ بے چاری کی پَولیں بھی کھول کر رکھ دیں گی، اپنے ضمیر سے پوچھ لیجئے کہ یہ سمجھانا ہوا یا اسے ذلیل (DEGRADE)کرنا ہوا ؟ اِس طرح سُدھار پیدا ہوگا یا مزید بگاڑ بڑھے گا ؟

یاد رکھئے!اگر ہمارے رُعب سے سامنے والی چپ ہو گئی یا مان گئی تب بھی اُس کے دل میں ناگواری سی رہ جائے گی جو کہ بُغض و کینہ اور غیبت و تہمت وغیرہ کے دروازے کھول سکتی ہے ۔ حضرتِ سیِّدَتنا اُمِّ درداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں: جس کسی نے اپنی دینی بہن کو عَلانیہ نصیحت کی اُس نے اُسے عیب لگایا اور جس نے چپکے سے کی تو اُسے زینت بخشی۔[3] البتہ اگر پوشیدہ نصیحت نَفْع نہ دے تو پھر (مَوْقَع اور مَنْصَب کی مُناسَبَت سے )عَلانیہ نصیحت کرے۔[4]

آدابِ نصیحت

وعظ ونصیحت کرنے والی کے آداب

وَعْظ ونصیحت کرنے والی ہر مُبَلِّغہ کو دَرْج ذیل آداب کا خَیال رکھنا چاہئے:

٭…تکبُّر سے بچتے ہوئے ہمیشہ اپنے مالِکِ حقیقی سے حَیا کرتی رہے۔

٭…اپنی حاجَت بارگاہِ الٰہی میں پیش کرے۔

٭…سننے والیوں کے وَعْظ و نصیحت سے فائدہ حاصِل کرنے کی خواہش رکھے۔

٭…اپنی خامیوں پر آگاہ ہو تو اپنے نَفْس کو مَلَامَت کرے۔

٭…سننے والیوں کو سلامتی چاہنے والی نِگاہ سے دیکھے۔

٭…سننے والیوں کی پوشیدہ باتوں کے مُتَعَلِّق حُسْنِ ظَن رکھے۔

٭…اپنی ذات کو طَعْن و تَشْنِیْع (یعنی بُرا بھلا کہلوانے) سے بچانے کیلئے کسی سے کوئی چیز طَلَب نہ کرے۔

٭…اَدَب سکھاتے ہوئے نَرْمی سے کام لے۔

 



[1]       تفسیر نور العرفان،  پ۷،  الانعام،  تحت الآیۃ: ۱۰۷،  ص ۷۵۸بقیہ صفحہ۱۷۰ ملتقطاً

[2]       ابوداود، کتاب الادب،  باب فی حسن العشرة،   ص۷۵۴ ،  حدیث:۴۷۸۸

[3]       شعب الایمان،  ۵۳-باب فی التعاون علی البر والتقوی،  ۶/ ۱۱۲،  حدیث: ۷۶۴۱ بتغیر

[4]       تنبیه الغافلین ، باب الامربالمعروف والنھی عن المنکر، ص۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن