30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مالوں کی زکوٰۃ اور عُشْر وغیرہ اس کےبیتُ المال میں دیتے رہیں اور ٭…ہر طرح اس کی مُعَاوَنَت کریں۔ ہاں اگر خدا نخواستہ کوئی اَمیرُ الْمومنیناللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خِلاف کوئی حکْم دے تو مسلمانوں پر اس کی اِطَاعَت لازِم نہیں، کیونکہ حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: لَا طَاعَةَ لِـمَخْلُوْقٍ فِیْ مَعْصِيَةِ الْـخَالِقِ۔[1] یعنی خالِقِ کائنات کی مَعْصِیَت اور نافرمانی میں کسی مخلوق کی اِطَاعَت جائز نہیں۔
یہ مَفہوم اس صُورَت میں ہے جب اَئِمّہ مسلمین سے مُراد اَرْبَابِ اِقْتِدار یعنی اَمیرُ الْمومنین اور خُلَفا ہوں اور اگر ان سے مُراد عُلَمائے دین و اَئِمّہ مجتہدین ہوں تو ان کی خیر خواہی کا مَطْلَب یہ ہو گا کہ ٭…تمام مسلمان عُلَمائے دین کا اِکرام و اِحْتِرام کریں ٭…دینی مسائل میں ان پر اِعْتِماد کر کے ان کے بتائے ہوئے فتاویٰ اور مسائل پر عَمَل کریں ٭…کبھی ہر گز ہر گز ان کی بے حرمتی نہ کریں ٭…بلکہ ہر وَقْت ان کے اَدَب و اِحْتِرام کو مَلْحُوظ رکھیں اور ٭…ان کی نُصْرَت و حِمَایَت اور اِمداد و اِعَانَت پر کمربستہ رہیں۔
اَلـنَّصِيْحَةُ لِـعَامَّةِ الْـمُسْلِمِیْن
عامّۃ المسلمین کی خیر خواہی یہ ہے کہ ٭…ہر عورت دوسری عورت کو اپنی اِسلامی بہن سمجھے۔٭…ہر اسلامی بہن کو ہر قِسْم کی تکلیفوں سے اپنی طَاقَت بھر بچائے رکھے۔٭…ہر اسلامی بہن کے لیے وُہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتی ہے۔٭…جن چیزوں کو اپنے لیے ناپسند کرے دوسری اسلامی بہنوں کے لیے بھی ناپسند جانے۔٭…ہر اسلامی بہن دوسری اسلامی بہن پر شفیق بن کر اس کو اَچھّی باتوں کا حکْم دیتی رہے اور بُری باتوں سے روکتی رہے۔ ٭…ہر اسلامی بہن دوسری اسلامی بہن کے خون، اسکےمال و جان اور عزّت وآبرو کی حِفَاظَت کرے۔ ٭…ہر کم عمر و کم سِن اسلامی بہن خود سے بڑی و عُمْر رَسیدہ اسلامی بہنوں کی تعظیم و توقیر کرے اور ہر بڑی و عُمْر رَسیدہ اسلامی بہن اپنے سے چھوٹی اسلامی بہنوں پر شفقت و رَحْمَت کرے۔٭…کوئی اسلامی بہن کسی اسلامی بہن کو نہ اِیذا دے، نہ دھوکہ دے، نہ حَسَد کرے۔ بلکہ جَہاں تک ہو سکے ہر اسلامی بہن دوسری اسلامی بہنوں کی مَدَد کرے اور ان کی بھلائی اور خیر خواہی کے لیے کوشِش کرتی رہے۔[2]
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!نصیحت و خیر خواہی کا تعلّق حُقُوقُ الْعِبَاد سے ہے۔جیسا کہ ایک رِوایَت میں ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسلمان کے مسلمان پر حُقُوق کا ذِکْر کرتے ہوئے اِرشَاد فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر چھ۶حَق ہیں۔ عَرْض کی گئی: وہ چھ۶حَق کون سے ہیں؟اِرشَاد فرمایا:
(1…)جب تم کسی مسلمان سے ملو تو سلام کرو۔
(2…)جب وہ تمہیں دعوتِ طَعام دے تو اسکی دَعْوَت قُبُول کرو۔
(3…)جب تم سے نصیحت طَلَب کرے تو اسے نصیحت کرو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع