دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Ishq e Rasool | صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

book_icon
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

(1) ایمان بالرسول

رَسولِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اِیمان لانا  اور جو کچھ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے لائے ہیں صِدْقِ دِل سے اس کو سچا ماننا ہر اُمَّتی پر فَرْضِ عَین ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بغیر رسول پر اِیمان لائے ہرگز کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔[1]

لہٰذا یاد رکھئے کہ مَحْض توحید و رِسَالَت کی گواہی کافی نہیں بلکہ کسی کا بھی اِیمان اس وَقْت تک کامِل نہیں ہو سکتا جب تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنی جان و مال بلکہ سب سے زیادہ مَحْبُوب نہ بنا لیا جائے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحْبُوب ، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اس وَقْت  تک  (کامِل)مومِن نہیں ہو سکتا جب تک کہ مَیں اس کے نزدیک اس کے باپ اس کی اَولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر مَحْبُوب نہ ہو جاؤں۔[2]

خاک ہو کر  عِشْق  میں آرام سے سونا  ملا

جان  کی اِکسير  ہے  اُلْفَت  رسولُ الله  کی[3]

ایک رِوایَت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےتین۳ باتوں کو حَلاوَتِ اِیمانی کے حُصُول کی عَلامَت قرار دیا، جن میں ایک یہ ہے کہ بندے کی نَظَر میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات کائنات کی ہر چیز سے زیادہ مَحْبُوب وپسندیدہ ہوجائے۔[4]

یہ اِک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں

تیرے نام پر سب کو وَارا کروں میں[5]

 (2) اتباعِ سنّتِ رسول

سرورِ کائنات، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ مُبارَکہ اور سنّتِ  مُقَدَّسہ کی پَیروی ہر مسلمان پر واجِب و لازِم ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری ہے:

 قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (۳۱)  (پ۳، آل عمران: ۳۱)

ترجمۂ کنز الایمان:اے محبوب تم فرما دو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہو جاؤاللہ تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

اسی لیے آسمانِ اُمَّت کے چمکتے ہوئے سِتارے، ہِدَایَت کے چاند تارے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اس کے  رسول کے پیارے صَحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہم و صَحابیات طیباترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہر سنّتِ کریمہ کی پَیروی کو لازِم  و ضَروری جانتے اور بال برابر بھی کسی مُعَامَلہ میں اپنے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں سے اِنحراف یا تَرْک  گوارا نہیں کرتے تھے۔

 (3)اِطاعَتِ رسول

یہ بھی ہر اُمَّتی پر رَسولِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حَق ہے کہ ہر اُمَّتی ہر حَال میں آپ کے ہر حکْم کی اِطَاعَت کرے اور آپ جس بات کا حکْم دیں بال کے کروڑویں حِصّے کے برابر بھی اس کی خِلاف ورزی کا تَصَوُّر نہ کرے کیونکہ آپ کی اِطَاعَت اور آپ کے اَحْکام کے آگے سرِ تسلیم خَم کر دینا ہر اُمَّتی پر فَرْضِ عین ہے۔ چنانچہ ارشادِ خُداوندی ہے:

اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ   (پ۵، النسآء: ۵۹)

 



1   کتاب الشفا، القسم الثانی، الباب الاول، فصل فی فرض الایمان به ... الخ، ۲ / ۴، مفهومًا

2    بخاری، کتاب بدء الایمان، باب حب الرسول   الخ، ص۷۴، حدیث:۱۵

3    حدائق بخشش، ص۱۵۳

1    بخاری، کتاب بدء الایمان، باب حلاوة الایمان،ص۷۴ ، حدیث:۱۶مفهومًا

[5]     سامان بخشش، ص۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن