دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Ishq e Rasool | صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

book_icon
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

ترجمۂ کنز الایمان:یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالِک ہے۔

مَعْلُوم ہوا جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ بابرکات میں تمام خَصائِلِ جمیلہ و جمیع اَسبابِ مَحبَّت مَوجُود ہیں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات کیونکر مَحبَّت کے لائق نہ ہو گی؟  

صحابیات کی وارفتگی کا عالم

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!صحابیات طیبات رضی اللّٰہ تعالٰی عَنْہُنَّ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کس قَدْر مَحبَّت کرتی تھیں، یہ واقعہ اس بات کا واضِح ثُبُوت ہے کہ غزوۂ اُحد میں شیطان نے بے پَرکی یہ خَبَر اڑا دی کہ سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شہید ہو گئےہیں،جب یہ ہولناک خَبَر مدینۂ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں پہنچی تو وہاں کی زمین دَہَل گئی یہاں تک کہ وہاں کی پردہ نشین عورتوں کے دِل و دِماغ میں صَدْماتِ غَم کا بھَونچال آ گیا،مدینہ کی گلیوں میں غَم و حُزْن کی فَضا چھا گئی، ہر طرف سے چیخ و پُکار کی آوازیں بُلَند ہوئیں اور ہر آنکھ اَشکبار ہوگئی،رِوایات میں آتا ہے کہ بعض عورتیں جب اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکیں تو تَفتیشِ حَال کے لیے دِیوانہ وَار میدانِ اُحد کی طرف چل پڑیں۔ [1]

کسی نے کیا خوب اس مَنْظَر کو اَشعار میں یوں بیان کیا ہے:

سَماعَت میں جو یہ دِل رِیش اَخبارِ وَفات آئیں  مدینے سے نِکَل کر مُومِناتِ قَانِتات آئیں

نبی کو ڈھونڈتی تھیں اس ہَلاکَت خیز میداں میں          لیے پھرتی تھیں اِک تصویرِ حَسْرَت چَشْمِ حَیراں میں

بَہَر سُو زَخْمِیانِ جنگ کو پانی پِلاتی تھیں  کہیں لیکن سُراغِ ساقیٔ کوثر نہ پاتی تھیں

وہ مائیں جنکی آغوشوں نے پہلے شیر نَر پالے    رَضاکاری سے پھر اِسلام پر قُربان کر ڈالے

پِدَر، شَوہَر،بَرادَر، پِسَر سب اِسلام پر صَدْقے            خوشی سے کر دئیے تھے گھر کے گھر اِسلام پر صَدْقے

نہ رِشتے اب نہ کوئی مامتا مَطْلُوب تھی ان کو    وُجُودِ پاکِ ہادی کی بَقا مَطْلُوب تھی ان کو[2]

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!غَمِ سرکار میں نِڈھال وَارَفتگی کے عالَم میں میدانِ اُحد کی طرف جانے والی ان صحابیات کے عِشْقِ رَسول کے بھی کیا کہنے! راستے میں انہوں نے اپنے باپ، بھائی، شوہر اور بیٹوں کی لاشیں بھی دیکھیں مگر کوئی پروا  نہ کی اور جب تک انہوں نے جانِ جاناں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیا ان کے دلِ بے قَرار کو چین نہ آیا۔ آئیے! ان عُشّاقِ رَسول صحابیات کا تذکرہ کرتی اور اپنے دِلوں کو بھی عِشْقِ رَسول سے گرماتی ہیں:

بھائی اور شوہر کی شہادت پر ناز

عِشْقِ سرورِ کائنات میں تڑپتی دیوانہ وار میدانِ اُحد کی طرف جانے والی ان صحابیات  میں سے ایک عاشِقہ صَحابیہ کی نَظَر ایک اُونْٹ پر پڑے دو۲مقتولوں پر  پڑی تو انہوں نے پوچھا:یہ کون ہیں؟  وہاں مَوجُود صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بتایا کہ ایک تیرا بھائی اور دُوسْرا تیرا شوہَر ہے۔فرمانے لگیں:مجھے یہ بتاؤ میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیسے ہیں؟  جب انہیں بتایا گیا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خیر وعَافِـیَّت سے ہیں تو فرمانے لگیں: اب مجھے کسی کی پروا نہیں اور جہاں تک میرے بھائی اور شوہر کی بات ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے بندوں کو شَہادَت کا مَرتَبہ عَطا فرماتا ہے۔چنانچہ انکے اسی قول کی تائید میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل  فرمائی:

وَ  یَتَّخِذَ  مِنْكُمْ  شُهَدَآءَؕ-و  (پ۴، اٰل عمران:۱۴۰)

ترجمۂ کنز الایمان:اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شَہادَت کا مرتبہ دے۔ [3]

قبیلہ بنی دینارکی بڑھیا

قبیلہ بنی دِینار کی ایک عورت اپنے جذبات سے مَغْلُوب ہو کر اپنے گھر سے نِکَل کر میدانِ جنگ کی طرف چل پڑی، راستے میں اس کو اپنے باپ، بھائی اور شوہَر



[1]    سبل الھدی، الباب الثالث عشرفی غزوة احد، ذکر رحیل النبی    الخ، ۴ /  ۳۳۵

[2]           شاہنامہ اسلام مکمل، حصہ سوم، ص۴۹۶

[3]    سبل الھدی، الباب الثالث عشرفی غزوة احد، ذکر رحیل النبی    الخ، ۴ / ۳۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن