دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Ishq e Rasool | صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

book_icon
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

ہیں:اَلْعِشْقُ فَرْطُ الْحُبِّ۔ یعنی مَحبَّت  میں حَد سے تجاوُز کرنا عِشْق ہے۔[1] اسی طرح اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنّت،مُجَدّدِ دىن و ملّت، پَروانۂ شَمْعِ رِسالَت مولانا شاہ اِمام احمد رَضا  خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن عِشْق کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مَحبَّت بمعنی لُغَوِی جب پختہ اور مُؤَکَّدہ (یعنی  بَہُت زیادہ پکّی )ہو جائے تو اسی کو عِشْق کا نام دیا جاتا ہے پھر جس کی اللہ تعالٰی سے پختہ  مَحبَّت  ہو جائے اور اس پر پختگیِ مَحبَّت  کے آثار  (اس طرح) ظاہِر ہو جائیں کہ وہ ہمہ اَوقات اللہ تعالٰی کے ذِکْرو فِکْر اور اس کی اِطَاعَت میں مَصروف رہے تو پھر کوئی مانِع (یعنی رُکاوَٹ)نہیں کہ اس کی  مَحبَّت  کو عِشْق کہا جائے ، کیونکہ  مَحبَّت  ہی کا دوسرا نام عِشْق ہے۔[2]

محبتِ باری و محبوبِ باری سے مراد

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!حضرت سَیِّدُنا اِمام احمد بن محمد قَسْطَلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی  فرماتے ہیں:کسی دانا شخص کا قول ہے کہ ایک مَیان میں دو۲تلواریں نہیں رہ سکتیں، اسی طرح ایک دِل میں دو۲مَحبَّتوں کی گنجائش نہیں۔ لہٰذا کسی کا اپنے مَحْبُوب کی طرف مُتَوجّہ ہونا اس بات کو لازِم کر دیتا ہے کہ وہ باقی ہر شے سے منہ موڑ لے، کیونکہ مَحبَّت میں مُنَافقت دُرُسْت نہیں، مگر  (مَحبَّتِ باری تعالیٰ کے ساتھ ساتھ) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت کو باقی ہر شے کی مَحبَّت سے مُقَدّم جاننا لازِم ہے، بلکہ اسکے بغیر تو اِیمان ہی مُکَمَّل نہیں کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت در حقیقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ہی مَحبَّت ہے[3] اور مَحبَّتِ باری تعالیٰ کے مُتَعَلّق حضرت سَیِّدُنا ابو محمد سَہْل بن  عبداللہ تُسْتَرِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے مَحبَّت کی عَلامَت قرآنِ کریم سے مَحبَّت ہے اور قرآنِ کریم سے مَحبَّت کی عَلامَت نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَحبَّت ہے اور حبیبِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَحبَّت کی عَلامَت آپ کی سنتوں سے مَحبَّت ہے۔ جبکہ ان سب کی مَحبَّت کی عَلامَت آخِرَت سے مَحبَّت ہے۔[4]

قرآن و سنّت اور محبتِ  رسول

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا  

 ترجمۂ کنز الایمان:تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سَودا جس کے نُقْصَان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسند کے مَکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے

حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ (۲۴) (پ۱۰، التوبة:۲۴)

سے زیادہ پیارے ہوں تو راستہ دیکھو  (اِنتِظار کرو)یہاں تک کہ اللہ اپنا حکْم لائے اور اللہ فاسِقوں کو راہ نہیں دیتا ۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بعد بندے کو سب سے زیادہ مَحبَّت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ہونی چاہئے، جیسا کہ سیرتِ مصطفےٰ صَفْحَہ 831پر ہے:اس آیَتِ مُبارَکہ  کا حاصِل مَطْلَب یہ ہے کہ اے مسلمانو!جب تم اِیمان لائے ہو اور اللہ و رسول کی  مَحبَّت  کا دعویٰ کرتے ہو تو اب اس کے بعد اگر تم لوگ کسی غیر کی  مَحبَّت  کو  ان کی  مَحبَّت  پر ترجیح دو گے تو خوب سمجھ لو کہ تمہارا اِیمان اور اللہ ورسول  (عَزَّ  وَجَلَّ  و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی  مَحبَّت  کا دعویٰ بِالْکُل غَلَط ہو جائے گا اور تم عَذابِ اِلٰہی اور قَہرِ خُداوندی سے نہ بچ سکو گے۔نیز آیَت کے آخِرِی ٹکڑے سے یہ بھی ثابِت ہوتا ہے کہ جس کے دِل میں اللہ و رسول کی  مَحبَّت  نہیں یقیناً بِلاشُبہ اس کے اِیمان میں خَلَل ہے۔[5]

 



1    لسان العرب، ۵ /  ۲۶۳۵

    2فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۱۱۵ملتقطاً

1    ماخوذ از المواهب اللدنیه، المقصد السابع، الفصل الاول فی وجوب محبته   الخ، ۲ /  ۴۸۲

2    تفسير القرطبی،  پ۳، آل عمران، تحت الآية:۳۱،المجلد الثانی،۴ / ۴۱

1    سیرتِ مصطفےٰ، ص ۸۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن