دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Ishq e Rasool | صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

book_icon
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول سے سرشار عاشقانِ رَسول کا ذِکْرِ خُدا و مصطفےٰ میں مَشْغُول ہونا توفیقِ خُداوندی ہے۔

عشق رسول کی دولت مل گئی

کہروڑ پکا  (لودھراں ، پنجاب) ڈاکخانہ ڈھنوٹ کی مقیم اِسْلَامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں نمازوں کی ادائیگی سے مَحْرُوم تھی ، فلمیں ، ڈرامے دیکھ کر اپنا نامَۂ

اَعمال آلودہ کررہی تھی ، خوفِ خُدا سے آشنا تھی نہ عِشْقِ مصطفےٰ کی حَلَاوَت سے آگاہ۔خوش قسمتی سے دَعْوَتِ اِسْلَامی سے وَابَسْتہ حَیا کے جذبے سے مَعْمُور اِسْلَامی بہنوں کی رَفَاقَت کیا ملی؟  میری عَمَل سے عارِی زِنْدَگی سنّتوں سے آباد ہوگئی،سنّتوں بھرے اجتماعات میں خوفِ خُدا اور عِشْقِ مصطفےٰ کے رُوح پَرْوَر مَنَاظِر دیکھ کر میرے دِل میں بھی خوفِ خُدا اور عِشْقِ مصطفےٰ کی وہ شَمْع فَرَوْزَاں  (روشن) ہوئی کہ اس کی کِرنوں سے نہ صِرف میرا ظاہِر روشن ہوگیا بلکہ میرا باطِن بھی جگمگا اُٹھا۔یہاں تک کہ اب میرا اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا سنّتوں کے تابع ہو گیا ہے، زبان پر سنّتوں کا چَرْچَا ہوتا ہے تو کان صِرف نَعْتِ رَسولِ مَقْبول سننا پسند کرتے ہیں۔جب نعت شریف کے میٹھے میٹھے بول کانوں کے ذریعے دِل و دِماغ تک پہنچتے ہیں تو عِشْقِ  رَسول میں بے قراری و بے خودی کی ایک خاص کَیْفِیَّت  طارِی ہو جاتی ہے اور دِل دیدارِ گنبدِ خضرا کے لیے مدینے کی حاضِری کی تمنّا میں مچلنے لگتا ہے۔ جوں جوں وَقْت مَدَنی مَاحَول میں گزرتا جارہا ہے عِشْقِ رَسول میں بھی اِضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ میری کوئی دُعا بھی بارگاہِ مصطفےٰ میں حاضِری کی بھیک سے خالی نہیں ہوتی۔دِل میں عِشْقِ مصطفےٰ کی اس بھڑکتی آگ نے میری عاداتِ بد کو جلا کر خَاکِسْتَر  کر دیاہے اور اب بے اَدَبی و گستاخی کی جگہ وَالِدَین اور بڑوں کے اَدَب اور چھوٹوں پر شَفْقَت نے لے لی ہے۔یہ سب مَدَنی مَاحَول کی بَرَکَت  ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پندرھویں صَدی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت، شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت، بانیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابوبِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ یونہی تادیر قائم ودائم رکھے اور ہمیں اور ساری دنیا کو ان کے فیضان سے مالامال ہونے کی توفیق عَطا فرمائے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن