30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تشریف لائے اور قَیْلُوْلَہ فرمایا (یعنی دوپہر میں کچھ دیر آرام کیا)۔ حَالَتِ خواب میں جناب رِسَالَت مآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پسینہ آگیا، میری والدہ مُحتَرَمہ (حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا) نے ایک شیشی لی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پسینہ مُبارَک اس میں ڈالنا شُروع کر دیا۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بیدار ہوئے تو دَرْیَافْت فرمایا: اے اُمِّ سُلَیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے عَرْض کی:یہ آپ کا پسینہ ہے ہم اس کو اپنی خوشبو میں ڈالتی ہیں اور یہ سب خوشبوؤں سے عُمْدَہ خوشبو ہے۔ ایک رِوایَت میں ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا نے عَرْض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم اپنے بچوں کے لیے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پسینہ مُبارَک سے بَرَکت کی اُمِّید رکھتے ہیں ۔تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: تم ٹھیک کرتی ہو۔ [1]
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو! صَحابیات طیبات رضی اللّٰہ تعالٰی عَنْہُنَّ کَرَمِ سرکار کی اس قَدْر مُشْتَاق تھیں کہ وہ ہر وَقْت مَوْقَع کی تلاش میں رہتیں۔جیسا کہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ عامِر اَسما بنتِ یزید اَشْہَلِیَّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنہا سے مَرْوِی ہے کہ ایک بار میں نے آقائے نامدار، رَسولوں کے سالار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو قریب کی ایک مَسْجِد میں نمازِ مَغْرِب اَدا فرماتے دیکھا تو اپنے گھر سے گوشت اور روٹیاں لے کر حاضِرِ خِدْمَت ہوئی اور عَرْض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! حُضُور رات کا کھانا تَناوُل فرمائیے۔چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام لے کر کھاؤ۔آپ فرماتی ہیں: اس ذات کی قَسَم جس کے قبضۂ قُدْرَت میں میری جان ہے! سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ آئے ہوئے تمام صَحابۂ کِرام اور گھر والوں سے جو وہاں حاضِر تھے سب نے مِل کر کھانا تَناوُل فرمایا مگر میں نے دیکھا کہ کچھ بوٹیاں جوں کی توں پڑی تھیں اور بَہُت سی روٹیاں بھی بچ گئیں،حالانکہ کھانے والے 40اَفراد تھے۔ پھر واپسی پر حُضُور نے میرے پاس مَوجُود ایک پُرانی مشک سے پانی نوش فرمایا اور تشریف لے گئے۔میں نے اس پر روغن مل کر اپنے پاس بَطَورِ تَبَرُّک مَحْفُوظ کر لیا، اس کے بعد ہم اس کا پانی بیماروں اور مرنے والوں (یعنی قریب الموت لوگوں)کو بَرَکت کے لیے پلایا کرتے تھے۔[2]
عشق اور عاشقانِ رسول کے متعلق چند باتیں
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو! یاد رکھئے!
٭…عاشقانِ رسول راہِ عِشْق میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭…عبادت گزار عِشْق و مَحبَّت کی نسیمِ صُبْح سے راحَت پاتے ہیں۔
٭…عِشْق و مَحبَّتِ رسول عاشقانِ رَسول کے دِلوں کی غِذا ، اَرْوَاح کا رِزْق اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول سے مَحْرُوم شخص مُردوں میں شُمار ہوتا ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّت کے نُور سے مُنَوَّر عاشقانِ رَسول کبھی تاریکیوں کے سمندر میں غَرْق نہیں ہوتے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول وہ شِفا ہےجس سے مَحْرُوم شخص کا دِل بیماریوں کا گڑھ بن جاتا ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی لذّت سے جو آشنا نہیں ان کی زِنْدَگی غموں اور تکالیف کا شِکار رہتی ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول اِیمان، اَعمال اور مَقامات کی رُوْح ہے جس کے بغیر یہ تمام چیزیں ایسے جِسْم کی طرح ہیں جس میں رُوْح نہ ہو۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول مَحْبُوبِ خدا کی طرف سَفَر جاری رکھنے والے عاشقانِ رَسول کی سواری ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول سے فیض یاب ہونا فَضْلِ خُداوندی ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی آگ میں جلنے والے عاشقانِ رَسول کو جہنّم کی آگ نہ جلائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول یقین و اِیمان کو درجۂ کمال تک پہنچاتی ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی وجہ سے عاشقانِ رَسول کی زبانیں ہر وَقْت تذکرۂ مَحْبُوبِ خُدا میں مَصْرُوف رہتی ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع