30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زمین سے خَتْم کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ اُدھر جان نثارانِ مصطفےٰ نے بھی ان کی پیش قَدَمی کو روکنے کے لیے وہ کارہائے نُمایاں سَر اَنْجَام دیئے کہ تاریخ آج بھی اَنگُشْت بَدَنْدَاں ہے، پھر اچانک کسی بدبخت نے یہ بے پَر کی اُڑا دی کہ جانِ جَہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس جَہاں میں نہیں رہے تو گویا قِیامَت برپا ہو گئی، کسی کو کسی کی خَبَر نہ رہی، بعض صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تو جی ہار بیٹھے اور بعض اس میدانِ کارزار میں گویا یہ کہتے ہوئے کُود پڑے کہ جنہیں دیکھ کے جیتے تھے وہ نہ رہے تو اس جَہان میں رہنے کا کیا مزہ!چلو!کُوچ سے پہلے کچھ ناریوں کو واصِلِ جہنّم ہی کرتے چلیں۔ اسی سراسیمگی (سَرا ۔ سِیم۔ گی) اور پریشانی کے عالَم میں جَہاں مَردوں نے بَہَادُرِی و جرأت کے اَنْ مِٹ نِشانات چھوڑے وہیں دو۲جَہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عُشَّاق صَحابیات بھی مُجاہِدَانہ جَذبات میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ چنانچہ،
دعوتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعَہ 862 صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاب سیرتِ مصطفےٰ صَفْحَہ 279 پر ہے:حضرت بی بی اُمِّ عَمارہ جن کا نام نسیبہ ہے جنگِ اُحد میں اپنے شوہر حضرت زید بن عاصِم اور دو۲فَرْزَند حضرت عمّارہ اور حضرت عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو ساتھ لے کر آئی تھیں۔ پہلے تو یہ مُجاہِدین کو پانی پلاتی رہیں لیکن جب حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کفّار کی یَلْغَار کا ہوش رُبا مَنْظَر دیکھا تو مَشْک کو پھینک دیا اور ایک خنجر لے کر کُفّار کے مُقَابَلَہ میں سینہ سِپَر ہو کر کھڑی ہو گئیں اور کُفّار کے تیر و تلوار کے ہر ایک وار کو روکتی رہیں۔ چنانچہ ان کے سر اور گردن پر 13 زَخْم لگے۔اِبْنِ قَمِیْئَہ مَلْعُون نے جب حُضُور رِسَالَت مآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر تَلوار چلا دی تو بی بی اُمِ عمّارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے آگے بڑھ کراپنے بدن پر روکا۔ جس سے ان کے کندھے پر اتنا گہرا زَخْم آیا کہ غار پڑگیا،پھر خود بڑھ کر اِبْنِ قَمِیْئَہ کے شانے پر زور دار تلوار ماری لیکن وہ مَلْعُون دوہری زِرہ پہنے ہوئے تھا اس لیے بچ گیا۔
حضرت بی بی اُمِّ عمّارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے فَرْزَند حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کہتے ہیں کہ مجھے ایک کافِر نے زَخْمی کر دیا اور میرے زَخْم سے خُون بند نہیں ہوتا تھا۔ میری والِدہ حضرت اُمِّ عمّارہ نے فوراً اپنا کپڑا پھاڑ کر زَخْم کو باندھ دیا اور کہا کہ بیٹا اُٹھو، کھڑے ہو جاؤ اور پھر جِہاد میں مَشْغُول ہو جاؤ۔ اِتّفاق سے وُہی کافِر حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے آگیا تو آپ نے فرمایا کہ اے اُمِّ عمّارہ!دیکھ تیرے بیٹے کو زَخْمی کرنے والا یہی ہے۔ یہ سنتے ہی حضرت بی بی اُمِّ عمّارہ نے جھپٹ کر اس کافِر کی ٹانگ پر تلوار کا ایسا بھرپور ہاتھ مارا کہ وہ کافِر گِر پڑا اور پھر چل نہ سکا بلکہ سُرین کے بل گھسٹتا ہوا بھاگا۔یہ مَنْظَر دیکھ کر حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہنس پڑے اور فرمایا کہ اے اُمِّ عمّارہ!تو خُدا کا شُکْر ادا کر کہ اس نے تجھ کو اتنی طَاقَت اور ہِمَّت عَطا فرمائی کہ تو نے خُدا کی راہ میں جِہاد کیا، حضرت بی بی اُمِّ عمّارہ نے عَرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! دُعا فرمائیے کہ ہم لوگوں کو جنّت میں آپ کی خِدْمَت گزاری کا شَرَف حاصِل ہو جائے۔ اس وَقْت آپ نے ان کے لیے اور ان کے شوہَر اور ان کے بیٹوں کے لیے اس طرح دُعا فرمائی:اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھُمْ رُفَقَائِیْ فِی الْـجَنَّةِ۔ یا اللہ!ان سب کو جنّت میں میرا رفیق بنا دے۔حضرت بی بی اُمِّ عمّارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا زِنْدَگی بھر عَلانیہ یہ کہتی رہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اس دُعا کے بعد دنیا میں بڑی سے بڑی مصیبت بھی مجھ پر آجائے تو مجھے اس کی کوئی پَروا نہیں ہے۔[1]
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!قربان جائیے سَیِّدَتُنا اُمِّ عمارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے عِشْقِ رسول پر! جنہوں نے اپنے غَم خوار آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دشمنوں کے گھیرے میں دیکھ کر اپنی نَزاکَت کا خَیال کیے بغیر بَہَادُرِی و جرأت کے وہ جوہَر دِکھائے کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی ہنس دئیے اور خوش ہو کر انہیں اپنی دائمی رَفَاقَت کا وہ مُژدَۂ جانْفِزا سنایا کہ حضرت اُمِّ عمّارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو تاحَیات اس پر ناز رہا۔ایک شاعِر نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی بَہَادُرِی کو کیا ہی خُوب انداز میں بیان کیا ہے:
اُحد میں خدمتیں جن کی بَہُت ہی آشکارا تھیں انہیں میں ایک بی بی حضرتِ اُمِّ عمّارہ تھیں
پئے اِسلام دے کر اپنے فرزندوں کی قُربانی پِلاتی تھی یہ بی بی زَخْمِیانِ جنگ کو پانی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع