دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat aur Ishq e Rasool | صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

book_icon
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خوش ہو کر انہیں بَرَکت کی دُعا دی تو ان کے دِلوں میں عِشْقِ مُصطفےٰ کی وہ شَمْع فَروزاں ہوئی کہ اِسلام قبول کر کے بعد میں ان سب نے حُرْمَتِ رَسول کی پاسبانی کرتے ہوئے اپنی جانیں اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان کر دیں۔ [1]

 (6) مَدحِ رسول

مَحْبُوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہر اُمتی پر یہ بھی حَق ہے کہ وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَدْح و ثَنا کا ہمیشہ اِعلان اور چَرْچَا کرتا رہے اور ان کے فضائل و کمالات کو عَلَی الْاِعْلَان بیان کرے ۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضائل و مَحاسِن کا ذِکْرِ جمیل رَبُّ العالمین اور تمام انبیا و مرسلین عَلَیْہِمُ السَّلَام کا مُقَدَّس طریقہ ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قرآن کریم کو اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَدْح و ثَنا کے مُـخْتَلِف رنگا رنگ پھولوں کا ایک حَسِین گلدستہ بنا کر نازِل فرمایا ہے اور پورے قرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نَعْت و صِفات کی آیاتِ بَیّنات اس طرح جگمگا رہی ہیں جیسے آسمان پر سِتارے جگمگاتے ہیں اور گزَشْتَہ آسمانی کِتابیں بھی اِعلان کر رہی ہیں کہ ہر نبی و رسول اللہ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مَدّاح و ثنا خوان اور ان کے فضائل و مَحَاسِن کا خطیب بن کر فضائلِ مصطفےٰ کے فَضْل و کَمال اور ان کے جاہ و جَلال کا ڈنکا بجاتا رہا۔یہی وجہ ہے کہ ہزاروں صَحابہ و صَحابیات نے ہر کوچہ و بازار اور میدانِ کارزار میں نَعْتِ رَسول کے ایسے ایسے عظیم شاہکار گلدستے ترتیب دئیے کہ جن کی خوشبو آج بھی چہار سُو پھیلی ہوئی ہے، [2] یہی نہیں بلکہ دَورِ صَحابہ سے آج تک سرورِ انبیا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خوش نصیب مَدَّاحوں نے نَظْم و نَثْر میں نَعْتِ  پاک کا اتنا بڑا ذخیرہ جَمْع کر دیا ہے کہ اسے اِحاطۂ شُمار میں لانا مُمکِن نہیں۔

(7)  دُرود شریف

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اللہعَزَّ  وَجَلَّنے ہمیں اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود ِ پاک پڑھنے کا حکْم  دیتے ہوئے اِرشَاد فرمایا:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى  النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (۵۶) (پ۲۲، الاحزاب: ۵۶)

ترجمۂ کنز الایمان:بے شک اللہ اور اس کےفرشتے دُرُود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے  (نبی) پر اے ایمان والو ان پر دُرُود اور خوب سلام بھیجو۔

دعوتِ اِسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعَہ  1250صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاببہارِ شریعت (جلد اوّل) صَفْحَہ 75پر ہے: جب حُضُور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کا ذِکْر آئے تو بکمالِ خُشوع و خُضوع و اِنکسار بَاَدَب سُنے اور نامِ پاک سُنتے ہی دُرُود شریف پڑھنا واجِب ہے۔

اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنّت،مُجَدّدِ دِىن و ملّت مولانا شاہ اِمام احمد رَضا  خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ میں اس مسئلہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اِرشَاد فرماتے ہیں:نامِ پاکِ حُضُور پُرنُور سَیِّدِ عَالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم مُـخْتَلِف جلسوں میں جتنی بار لے یا سُنے ہر بار دُرُود شریف پڑھنا واجِب ہے ،اگر نہ پڑھے گا گنہگار ہو گا اور سَخْت سَخْت وَعِیدوں میں گِرِفتار، ہاں ا س میں اِخْتِلاف ہے کہ اگر ایک ہی جَلْسَہ میں چند بار نامِ پاک لیا یا سنا تو ہر بار واجِب ہے یا ایک بار کافی اور ہر بار مُسْتَحَب ہے، بَہُت عُلَما قَولِ اَوّل کی طرف گئے، ان کے نزدیک ایک جَلْسَہ میں ہزار بار کلمہ شریف پڑھے تو ہر بار دُرُود شریف بھی پڑھتا جائے اگر ایک بار بھی چھوڑا گنہگار ہوا ۔

دیگر عُلَما نے بَنَظَرِ آسانیِ اُمَّت قَولِ دُوَم اِخْتِیار کیا ان کے نزدیک ایک جَلْسَہ میں ایک بار دُرُود اَدائے واجِب کے لیے كِفَایَت کرے گا، زیادہ کے تَرْک سے گنہگار نہ ہو گا مگر ثوابِ عظیم و فَضْلِ جسیم سے بے شک مَحْرُوم رہا۔بَہَرحَال مُناسِب یہی ہے کہ ہر بار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کہتا جائے کہ ایسی چیز جس کے کرنے میں بِالْاِتِّفَاق بڑی بڑی رحمتیں برکتیں ہیں اور نہ کرنے میں بلا شبہ بڑے فَضْل سے مَحْرُومی اور ایک مَذْھَبِ قَوِی پر گناہ  و مَعْصِیَّت، عاقِل کا کام نہیں کہ اُسے تَرْک کرے۔ [3]

 



1    اسد الغابة،حرف الضاد،۷۰۷۷-ضباعة بنت عامر،۷ /  ۱۷۶ملخصاً

[2]     سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شان میں مَدْح سَرائی کی چیدہ چیدہ مثالیں دعوت اِسلامی کے اَشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے صحابیات اور مدح سرائی میں مُلَاحَظہ  فرمائیے۔

[3]    فتاویٰ رضویہ، ۶ / ۲۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن